Gull Noor News

Gull Noor News The comments with po

All the people belonging to the world, wherever they live, must join this group... in fact, we will keep the news of our city bridge to bridge to you...
One thing to remember is that no one in this group will be allowed to be abusive.

ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر یاد رکھا اور اپنے پیارے پیارے عید کارڈ بھیجے۔ایک با...
23/04/2023

ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر یاد رکھا اور اپنے پیارے پیارے عید کارڈ بھیجے۔
ایک بار پھر بہت شکریہ

08/08/2022

درخواست برائے فوری ٹکرز /
اسلام آباد 08۔08۔22
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کی کا من ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد۔
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ کر
جویلین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔
شریف طاھر، زمان انور، اور انعام بٹ نے چاندی کے تمغے حاصل کئے۔
شاہ حسین، علی اسد اور عنایت اللہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔
آپ سب نے اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کیا۔خورشید احمد شاہ
میں آپ کی شاندار کارکردگی پر آپ کو اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔خورشید شاہ۔
آ پ سب پاکستان کا فخر ہو۔ خورشید شاہ ................................................................... قومی انڈر 19 چیمپئن شپ پیر سے کراچی میں کھیلی جائے گی
لاہور، 24 جولائی 2022ء:
چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بارہ ٹیموں کے مابین نیشنل انڈر 19 چیمپئن 25 جولائی
سے 23 اگست تک کراچی میں جاری رہے گی۔ دو روزہ کرکٹ کی طرز پر کھیلی
جانے والی اس چیمپئن شپ کا فائنل یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا فائنل تین روز پر مشتمل ہوگا، جو 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔
چیمپئن شپ میں شامل ٹیموں کو دو مختلف گروپس، پول اے اور پول بی، میں تقسیم کیا
گیا ہے۔ تمام ایسوی ایشنز کی بلیوز ٹیمیں پول اے اور وائٹس پول بی میں شامل ہیں۔ ایونٹ
کے میچز 6 مختلف وینیوز، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، راشد لطیف اکیڈمی، این بی پی
اسپورٹس کمپلیکس، ٹی ایم سی گراؤنڈ، کے سی اے اسٹیڈیم اور حنیف محمد ہائی
پرفارمنس سینٹر کی گراؤنڈ، پر کھیلے جائیں گے۔
چیمپئن شپ میں شریک تمام 12 اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حال ہی میں مکمل
ہونے والے نیشنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ اور گزشتہ سال کھیلی گئی نیشنل انڈر 19
چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان 12 اسکواڈز کو
حتمی شکل دی گئی ہے۔
یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ میں
شریک اسکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔
-ENDS- .................................................................................. NATIONAL ASSEMBLY SECRETARIAT
(Directorate General of Media)

PRESS RELEASE
DIFFICULTIES BEING FACED BY UMMAH CAN BE OVERCOME WITH THE SPIRIT OF SACRIFICES AND UNFLINCHING DETERMINATION: NA SPEAKER
Islamabad, August 8th 2022: Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf and Deputy Speaker Zahid Akram Durrani in their separate messages to the nation on Yaum-e-Ashura, have said that Hazrat Imam Hussain (RA) and his companions (RA) were the noblest models in preaching and practicing the Qur’anic philosophy of patience, sacrifice and martyrdom. Their unflinching faith in Almighty Allah and the Day of Judgment, their exemplary devotion, dauntless courage, and unfailing patience in the way of Almighty Allah was a unique exhibition of the spirit of patience and martyrdom described in the Holy Qur’an.

On this occasion, the Speaker said that the incident of Karbala reminds us of the great sacrifices of Imam Hussain (RA) and his companions for the sake of truth and justice. He said that Imam Hussain (RA) and his companions are a matchless example of Qur'anic teachings, tolerance, sacrifice and passion for martyrdom.

The Speaker said that it is our collective responsibility to stand firm in the face of the tyrannical forces which are spreading chaos in the society to achieve their nefarious aims. He said that the best way to pay tribute to the martyrs of Karbala is to make commitment on this day to work and devote oneself for the development and strength of the country. "We have to forget our trivial differences and adopt the teachings of Islam and promote peace, security and brotherhood,” he said.

The Speaker termed the Ashura sacrifice as a great sacrifice against falsehood and said that it would be a beacon for those who would come till the Day of Judgment.

The Deputy Speaker Zahid Akram Durrani has said that on day of Ashura, the battle was fought between the forces of truth and falsehood, which would continue to impart Muslims a lesson of sustained struggle against oppression. He said that this is the path which the Holy Prophet (Peace Be Upon Him) taught us to follow and his followers (RA) offered great sacrifices. “Yaum-e-Ashoor reminds us the lesson of adherence to the truth, firmness of belief and being steadfast against tyranny” he added. ............................................................................................... راولپنڈی( )ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجیئنرکامران رشید نے نویں اور دسویں محرام الحرام کے سلسلے میں ریسکیو 1122کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈی۔ای۔او انجیئنرکامران رشید نے نویں اور دسویں محرام الحرام کے سلسلے میں ریسکیو 1122کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں نویں ، دسویںمحرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئرکامران رشیدصاحب کی ہدایات کے مطابق مختلف مقامات پرریسکیو پیرامیڈیکل اسٹاف ،ریسکیوایمرجنسی ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینسزاور فائر ٹینڈرز بمع اسٹاف کو تعینات کیا گیاہے مزید براں ریسکیو اسکاﺅٹس بھی اپنی ڈیوٹیز سرانجام دیں گے تاکہ اعزاداران جلوس و مجالسِ امام حسینؑ کو بروقت ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال سے بروقت نمٹ کر عوام الناس کو احساس تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں جن مقامات پر ریسکیو 1122کا پیرامیڈیکل اسٹاف، مجالس و جلوس کے اعزاداروں کو بروقت طبی امداد پہنچانے کے لیے خصوصی طور پر موجود رہے گا ان مقامات میں امام بارگاہ قصرِابوطالب،عابدمجید روڈ،مغل آباد۔بابِ علی پلازہ،چٹی ہٹیاں۔مرکزی امام بارگاہ،ڈیرہ سید اںگا¶ں،گجرخان۔ امام بارگاہ موسی کاظم،برحاد گا¶ں،کوٹلی ستیاں۔ امام بارگاہ فاطمیہ،ایچ ایم سی روڈ،ٹیکسلہ۔رہایشگاہ جسٹس سجاد حسین شاہ،راجہ اکرم روڈ،ریس کورس روڈ۔ امام بارگاہ کشمیریاں،توحیدی روڈ،ڈھوک رتہ۔ امام بارگاہ فاطمیہ،احاطہ مٹھوخان،ہاتھی چوک،صدر۔امام بارگاہ قصرِشبیر،ڈھوک سیداں روڈ۔ امام بارگاہ قصرِحسین،بنگش کالونی،پیرودھائی۔ امام بارگاہ قصرِسجادیہ،ساگری موڑ،کلرسیداں۔امام بارگاہ قصرِعباس،ڈھیری حسن آباد،ٹاہلی موری۔ امام بارگاہ قصرِسجاد،مغل آباد۔امام بارگاہ کرنل۔ مقبول حسین،کالج روڈ۔امام بارگاہ قصرِزینب،گروٹی سٹاپ۔ امام بارگاہ سندل راجگان،سندل روڈ،گجرخان،راولپنڈی ، لاوہ اذیں انجمن جانثارِاھلِ بیت (علی مسجد)نزد حیدری چوک۔ مرکزی امام بارگاہ (قدیمی)،جامعہ مسجد روڈ،راولپنڈی میں مجالس کے لیے بھی ریسکیو 1122کا پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر کامرا ن رشیدنے نویں ،دسویںمحرم الحرام کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے عوام الناس کو ریسکیو سروسز کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اورکیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریسکیو اسٹاف کو انتہائی پیشہ ورانہ طرز عمل برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد ( )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میںکہا ہے کہ یوم عاشورہ ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ نے اپنے اہل بیت اطہار اور رفقائے کار کے ساتھ میدان کربلا میںدین کی حفاظت و حرمت کے لئے پیش کی۔ حضرت امام حسین ؓکی عظیم قربانیوں سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے اور اگر نواسہ رسولﷺ کی جدوجہد کے ان پہلوﺅں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنے راستے کا تعین کیا جائے تو معاشرے کو درپیش مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے ۔ سانحہ کربلا کی عظیم قربانیاں ہمیں یہ سبق بھی سکھاتی ہیں کہ انسان حق اور سچ بات کہنے کا اپنے اندر حوصلہ پیدا کرے ۔واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار و قربانی، صبر و استقامت کا وہ درس دیتا ہے جس کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا ۔یہی وہ عمل ہے جسے نواسہ رسول ﷺنے اختیار کیا اورہمیں حق کی سربلندی کے لئے ڈٹ جانے کا پیغام دیا۔آج کا دِن نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عظیم افکار و اعمال اور ثابت قدمی کا دن ہے۔شہید کربلا حضرت امام حسینؓ ؓ،ان کے خانوادے اور رفقائے کار نے میدان کربلا میں شہادت پاکر تاریخ اسلام میں اس دن کو تاقیامت انمٹ بنا دیا ہے ۔ یہ عظیم شہادت ہر سال مسلمانان اسلام کو یہ درس دیتی ہے کہ فسق وفجور کی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کےلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریخ نہیں کرنا چاہیے ۔شہادت امام حسینؓ حقیقت میں دین اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی فتح کی روشن مثال ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ شہادت حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی ملتی ہے ۔ ہمیں محرم الحرام کے موقع پرحضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے عظیم خانوادے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ ہم اُسوہ حسین ؓ کی روشنی میں اپنے انفرادی اور اجتماعی معاملات خاندانِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرانجام دیں گے ۔میں دعا گو ہوںکہ اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو امن ، ترقی و خوشحالی سے ہمکنار فرمائے اور یوم عاشور کے اصل پیغام جو کہ عظیم قربانی پر مبنی ہے کو ہماری زندگیوں میں شامل فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءمحترمہ کنزا اقتدار نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکومت اور نااہل وزیر اعظم شوھباز شریف کی غریب پروری کا بھانڈہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں48روپے فی کلو اضافہ کر دینے سے بیچ چوراہے پھوڑ دےا گےاہے اور ظلم کی انتہاءیہ کہ ڈھیٹائی سے اس ہوشرباء، اضافے کا نوٹےفکیشن بھی جاری کر دےا گےا ہے اور غریب کو زندہ درگور کرنے کیلئے اطلاق فوری طور پرنافذ کر دیا گیا ہے تاکہ غریب کو اطلاق نہ ماننے کی صورت میں زندہ درگور کر دیا جائے۔کنزا اقتدار نے کہا کہ بربریت بھرے جاری نوٹےفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں 48 روپے تک فی کلو مہنگی کر دی گئی ہےں،کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے کا اضافہ کےا گےا ہے،کالے چنے کی قیمت 172 سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو، دال مسور کی فی کلو قیمت 270 روپے سے بڑھا کر 310 روپے ،سرخ لوبیا کی فی کلو قیمت 235 سے بڑھا کر 270 روپے فی کلو ، ثابت مسور 275 روپے سے بڑھاکر 310 ،دال مونگ 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کر دی گئی۔ اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد دال چنا کی فی کلو قیمت 190 سے بڑھا کر 220 روپے مقرر کر دی گئی ۔ کنزا اقتدار نے کہا کہ کیا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے کم کمیشن آرہا ہے کہ اس غریب عوام اور ان کے بچوں سے بنیادی چیز کھانے کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے اور بے روزگاری حدوں کو چھو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور اور عالمی اداروں جن سے یہ خیرات خور خیراتیں مانگتے ہیں دکھانے کیلئے مزدوروں کے ویج میں اضافہ تو کردیا گیا مگر عملدرآمد صفر ہے کیونکہ کسی مزدور یہاں تک کے کسی صحافی کو بھی مزدور کے ویج کے برابر اجرت نہیں مل رہی ہے اور اسی طرح خواتین ورکرز کا بھی ویج کے ذریعے ہی استحصال کیا جا رہا ہے۔کنزا اقتدار نے کہا کہ نام نہاد حکومتی بھیڑیئے دن میں دس دس پریس کانفرنسیں کررہے ہیں مگر عوام کے فلاح و بہبود کی بات کوئی بھی نہیں کررہا ہے بلکہ صرف اور صرف عمران خان اور ان کی پارٹی کے لوگوں کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ کھینچا تانی کی بجائے اور کینٹینر کھڑے کرے کرنے اور ہزاروں کے حساب سے سیکیورٹی اہلکاروں پہ آنے والے اخراجات کو عوامی منصوبوں پر لگا دیں، سیلاب زدگان کی مدد کریں اور کراچی سے کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے بجلی بندش کا نوٹس لے کر کے الیکٹرک کا قبلہ درست کردیں۔ ضم ہونے والے فاٹا کے اضلاع کی ترقی پہ توجہ دے دیں تو شاید مرنے کے بعد ان کی بخشش ہو جائے مگر انہوں نے تو3 ماہ میں عوام کو اس قدر ستایا ہے کہ لوگ اب مسجدوں میں فرض نمازوں کے بعد ان کو بدعائیں دے رہے ہیں۔

08/08/2022
From: Full Noor News.KP government committed to ending violence against women in province PESHAWAR: Advisor to Chief Min...
27/11/2020

From: Full Noor News.

KP government committed to ending violence against women in province

PESHAWAR: Advisor to Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa (KP) on Information Technology Zia Ullah Bangash along with members of Women Parliamentary Caucus KP (WPC-KP) on Thursday unveiled the Code of Conduct for Protection of Women against Harassment at Workplace displayed at the Provincial Assembly KP to express commitment for fighting harassment and violence against women. The Advisor and WPC members on the occasion said that the KP government was committed to take all necessary actions and accelerate efforts to end all forms of gender-based violence (GBV) in the province. The event was organized at the Provincial Assembly to mark the commencement of the 16 Days of Activism against Gender-Based Violence campaign at provincial level. The building of the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa was also illuminated in orange to express solidarity with the global campaign. The event was jointly organized by WPC-KP, Office of the Ombudsperson KP and UN Women. The 16 Days of Activism against GBV is a global campaign that takes place each year from 25th of November, the International Day for the Elimination of Violence against Women, to 10th of December, International Human Rights Day, indicating that violence against women is the most pervasive violation of human rights worldwide. Given the current COVID-19 pandemic situation, this year’s theme for the 16 Days of Activism against GBV is “Fund, Respond, Prevent, Collect!” that call for global actions to bridge funding gaps, ensure essential services for survivors of violence during the COVID-19 crisis, focus on prevention, and collection of data that can improve life-saving services for women and girls. During the event, WPC-KP also presented a resolution to the Speaker Khyber Pakhtunkhwa Assembly for re-emphasizing the importance and need for collaborative efforts to deal with the issue of violence against women and girls in the province. "This gesture of displaying the Code of Conduct in the Provincial Assembly sends out a strong message that our legislators are committed to ensure compliance of laws against harassment and deal with this issue at all levels,” said Rukhshanda Naz, Ombudsperson KP, while underlining government’s commitment for ensuring the implementation of the Protection against Harassment of Women at Workplace Act, 2010. Zainab Qaisar Khan, Head of Provincial Office UN Women, in her remarks said that the 16 Days Campaign has been used as an organized strategy for raising awareness about gender-based violence as a human rights issue at the local, national, regional and international levels. She thanked the parliamentarians and government partners for reiterating their commitment to tackle the issue of GBV head-on and advancing gender equality in the province. “UN Women stands committed to work with all partners to achieve this goal and contribute to the sustainable development agenda,” she remarked.
***

23/09/2020

ہائی کورٹ پیشی۔

مری الرٹ

مری ۔۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز مری سے اسلام آباد روانہ

مری ۔مریم نواز کے ساتھ کیپٹن ر صفدر اور پرویز رشید بھی موجود

مری ۔۔مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ساتھ موجود

مری ۔مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے جا رہی ہیں

مری ۔العزیز یہ ریفرنس سزاز معطلی کیس کی سماعت ہو گی ۔

مری۔ مریم نواز مری سے جاتے ہوئے بہارہ کہو کے مقام پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی۔

مریم نواز مری سے بہارہ کہو پہنچ گئیں

کارکنوں کا مریم نواز کا استقبال پھول نچھاور کئے

مریم نواز کارکنوں سے خطاب کے بعد عدالت روانہ ہوں گی

ہائی کورٹ پیشی۔

مری الرٹ

مری ۔۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز مری سے اسلام آباد روانہ

مری ۔مریم نواز کے ساتھ کیپٹن ر صفدر اور پرویز رشید بھی موجود

مری ۔۔مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ساتھ موجود

مری ۔مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے جا رہی ہیں

مری ۔العزیز یہ ریفرنس سزاز معطلی کیس کی سماعت ہو گی ۔

مری۔ مریم نواز مری سے جاتے ہوئے بہارہ کہو کے مقام پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گی۔

*سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت*

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کر رہا ہے

آصف زرداری کی کچھ کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور ہوئی، جسٹس عامر فاروق

یہ اس سے الگ کیس ہے؟ جسٹس عامر فاروق

یہ الگ نیب انکوائری کا معاملہ ہے، فاروق ایچ نائیک

مریم نواز بہارہ کہو پہنچ گئیں,کارکنان کا پرتپاک استقبال

کچھ دیر میں بہارہ کہو میں کارکنان سے خطاب کریں گی

احتساب عدالت کے اسی فیصلے کے خلاف نواز شریف کی اپیل بھی زیر سماعت ہے، جسٹس عامر فاروق

نواز شریف کی حاضری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جسٹس عامر فاروق

پہلے اس معاملے کو دیکھ لیں پھر ایک ساتھ اپیلوں پر سماعت کر یں گے، جسٹس عامر فاروق

مریم نواز کی اپیل پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ

پاناما ریفرنسز اپیلوں پر سماعت شروع

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کررہا ہے

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، اور کیپٹن صفدر کمرہ عدالت میں موجود،

بڑی تعداد میں لیگی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود،

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا وکیل امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش

نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ، ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سردار مظفر بھی عدالت کے روبرو پیش

*اسلام آباد ہائیکورٹ*

العزیزیہ ملز/ ایون فیلڈ

نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کر رہا ہے

ڈاک کے ذریعے بھجوائے گئے وارنٹس وصول ہو چکے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

کاؤنٹی کورٹ سے وارنٹ کی تعمیل کا کیا بنا؟ جسٹس عامر فاروق

کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے تعمیل کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

سیکرٹری کے مطابق نواز شریف وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے تیار ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

نواز شریف کے بیٹے کے سیکرٹری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

اگر ایک مقررہ وقت پتہ چل جاتا کہ دس دن لگیں گے یا پندرہ دن، تو ہم اس حساب سے تاریخ مقرر کر دیتے، جسٹس عامر فاروق

آپ اس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر

جیسے ہی کاؤنٹی کورٹ کی تعمیلی رپورٹ موصول ہوئی، وہ جمع کرا دی جائے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

اس طرح طویل عرصہ کے لیے سماعت ملتوی نہیں کر سکتے، جسٹس عامر فاروق

ہم ایک ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کر دیتے ہیں، جسٹس عامر فاروق

کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے تعمیل کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد (چنگیزخان جدون) پاکستانی معاشرے میں خواتین کی شادی نہ کرنے کی وجوہات میں سے ایک گھر یلو تشدد کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ابلاغ عامہ میں آئے دن گھر یلو تشدد کا شکار خواتین کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ غیر شادی شدہ خواتین ان خبروں کو لے کر شادی سے خوف زدہ نظر آتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ شادی کے بعد نہ تو گھر والے ساتھ دیتے ہیں اور اگر شوہر کے گھر میں انہیں مسائل کا سامنا ہو تا وہ کس سے مدد مانگیں۔نصیر آباد راولپنڈی کی رہائش نادیہ ملک بھی شوہر کے ظلم و ستم کا شکار ہو کر اپنے والدین کے گھر میں عرصہ2سال سے رہائش پذیر ہے۔ نادیہ کے 2بچے ہیں جو اس کے پاس رہ رہے ہیں۔ نادیہ کا کہنا ہے کہ میرا شوہر عدنان مجھ پر ظلم کرتا تھا۔ کئی بار تشدد کیا جب میں نے احتجاج کیا تو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا۔ میں اپنی جان کے ڈر سے اپنی ماں کے گھرآگئی۔ وہ یہاں بھی مجھے تنگ کرتا ہے۔ اور مختلف ذریعوں سے پیغام رسانی کر کے مجھے ڈراتا دھمکاتا رہتا ہے۔نادیہ کا مزید کہنا ہے کہ کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ جو لڑکیاں شادی نہیں کر رہیں وہ ٹھیک ہیں کیوں کہ مردوں کے اس معاشرے میں عورت کو ہر طرح کا ظلم سہنا پڑ رہا ہے۔ اگر میری شادی نہ ہوئی ہوتی تو آج میں آزاد ہوتی اور مجھے کسی بھی طرح کا ڈر اور خو ف نہ ہوتا۔ نہ میں گھر سے باہر نکل سکتی ہوں نہ بازار جا سکتی ہوں نہ ہسپتال مجھے ہر وقت یہ ڈر رہتا ہے کہ کہیں میرا شوہر مجھے باہر دیکھ کر تشدد کا نشانہ نہ بنا دے۔ نادیہ کہتی ہیں کہ روز روز کی اذیت سے تنگ آ کر میں نے شوہر سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں گھریلو تشدد کا شکار تمام خواتین سے کہوں گی کہ وہ ظلم سہنے سے انکار کریں اور اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تقریباً 36 کے قریب مزید کرسیاں بھی دونوں جانب دو دو قطاروں میں لگائی گئیں ہیں کچھ کرسیاں ریزرو رکھی گئی ہیں مہمانوں کے ا...
20/09/2020

تقریباً 36 کے قریب مزید کرسیاں بھی دونوں جانب دو دو قطاروں میں لگائی گئیں ہیں

کچھ کرسیاں ریزرو رکھی گئی ہیں مہمانوں کے اندازے کے مطابق انہیں لگایا جائیگا

حال میں تقریباً 80 سے 100 شرکاء کے بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا ہے، ذرائع

میڈیا نمائندوں اور کوریج کے حوالے سے پلان اے پی سی کے آغاز کے وقت بتایا جائیگا

فی الوقت اے پی سی حال میں جانے پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص پر پابندی ہے، ذرائع

اے پی سی حال کے اطراف میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

اے پی سی میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین اور شرکاء کے لیے کرسیاں لگا دی گئیں

12 کرسیاں صدارتی کرسی کے ساتھ لگائی گئیں ہیں

سامنے والی 13 کرسیوں پر تمام جماعتوں کے سربراہان بیٹھیں گے

درمیان والی چار کرسیوں پر بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان بیٹھیں گے

اسفند یار ولی، اختر مینگل، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ بھی سامنے والی مرکزی کرسیوں پر تشریف فرما ہونگے

صدارتی کرسیوں کے سامنے دو بڑی اسکرینز نصب کی گئی ہیں

میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری ویڈیو اسکرینز کے ذریعے اے پی سی شرکا سے خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمٰن، فرحت اللہ بابر، نئیر بخآری، مصطفیٰ نواز کھوکھر میریٹ ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز منسٹر انکلیو پہنچ گئی۔
۔۔۔۔۔۔
اپوزیشن جماعتوں کی ال پارٹیز کانفرنس

اپوزیشن جماعتوں کے رہنما آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں

جن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،
سید نوید قمر،
نیئر حسین بخاری،
سینیٹرشیری رحمان،
فرحت اللہ بابر ،
مصطفیٰ نواز کھوکھر،
قمر زمان کائرہ،
راجہ پرویز اشرف،
چوھدری منظور ،
صدر پیپلز پارٹی کے پی کے ہمایوں خان، مولا بخش چانڈیو، امجد ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

ابتسام الہی جمعت اہلحدیث

نیشل پارٹی کے امیر کبیر شاہی
عبدالمالک،
ایوب ملک،
مختار پاچہ،

بی این پی مینگل کے سینیٹر جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ

عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی
ریٹائرڈ برگیڈئیر سیلم،

قومی وطن پارٹی کےافتاب شیر پاؤ،
زعفران خان

پشتون تحفظ مومنٹ کے محسن داوڑ،
احتشام،خوشحال

جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر،

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹر عثمان کاکڑ، عبدالرحیم زیارت وال بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے میریٹ ہوٹل پہنچ چکے ھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے میریٹ ہوٹل پہنچ گیا

وفد میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف احسن اقبال شامل،

خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، عبدالقادر بلوچ اور شاہ محمد شاہ بھی وفد میں شامل،۔
۔۔۔۔۔۔۔
اے پی سی کا آغاز ہو گیا

بلاول بھٹو زرداری نے شرکاء کا خیر مقدم کیا

مولانا فضل الرحمن نے بلاول کی درخواست پر تلاوت کی

سابق صدر آصف زرداری کا کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی سے خطاب شروع

شہباز شریف نے بلاول زرداری کی طرف سے اے پی سی کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دی اور کانفرنس کے شرکاء کا خیر مقدم کیا

شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نیب کے کردار کا جائزہ لینا ضروری ہے، یہ بات سچ ہے کہ نیب قوانین کو ختم نہ کرنا ہماری غلطی تھی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہمیں اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ ادارہ انتقام کا آلہ کار بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال عہدے کا نازیبا استعمال کرتے پکڑا جاتا ہے لیکن ایکشن نہیں ہوتا، یہ شخص ڈھٹائی سے عہدے پر براجمان ہے، بہت جلد سب کا یوم حساب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب اپنا جواز کھو چکا ہے، صرف اپوزیشن اس کا نشانہ بنی ہوئی ہے، جو نیب سے بچتا ہے اسے ایف آئی آے کے سپرد کر دیا جاتا ہے، جو ایف آئی اے سے بچ جاتا ہے اسے اینٹی نارکوٹکس پکڑ لیتی ہے اور جو وہاں سے بچ جائے اسے کسی اور کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

عمران خان کے پاس زمان پارک گھر کے لیے پیسے کہاں سے آئے، کیا کوئی پوچھے گا؟ نواز شریف
سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ چینی کی قیمت بڑھانے میں عمران خان کی ذات ملوث ہے، کیا نیب اسے گرفتار نہیں کرے گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب علیمہ خان کے اثاثوں کی چھان بین کرے گا؟ بنی گالہ گھر غیر قانونی تعمیر کیا گیا، کیا اس کی فائل ایسے ہی بند رہے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن غیر ملکی فنڈنگ پر فیصلہ نہیں کرے گا؟ کیا ان سب پر کوئی فوجداری مقدمہ قائم نہیں ہوگا؟

نواز شریف نے کہا کہ بنی گالہ کی اتنی بڑی جائیداد کیسے بنی؟ کوئی جے آئی ٹی نہیں بنے گی؟ عمران خان کے پاس زمان پارک گھر کے لیے پیسے کہاں سے آئے؟ کیا کوئی پوچھے گا؟

انہوں نے کہا کہ اے پی سی روایت سے ہٹ کر حقیقی تبدیلی کیلئے اقدامات تجویز کرے، بلاول کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے گزارشات پیش کرنے کا موقع دیا۔

کُل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور مریم نواز سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

’کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد اور جلسے جلوسوں کی تجویز پیش کی جائےگی‘
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے کے لیے پارٹی قائدین سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کُل جماعتی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں کی تجویز بھی پیش کی جائےگی۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کو بھی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنے کی تجویز دی جائے گی، تجاویز پر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مریم نواز کی گفتگو

اے پی سی اس وقت جاری ہے، کیسا ماحول دیکھ رہی اپ، صحافی کا سوال

میاں صاحب نے اپنی تقریر سے سماں باندھ دیا، مریم نواز

آج میڈیا نے خوف کی زنجریں توڑ دیں، مریم نواز

میری طرف سے میڈیا کو مباکباد بھی اور شاباش بھی، مریم نواز

زنجیروں کو توڑنا چاہیے ان کی عزت نہیں کرنی چاہیے، مریم نواز

اے پی سی کے منتقی انجام تک پہنچنے کے سوال پر جواب, انشاءاللہ

وقفہ کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کا ایک پھر آغاز دوبارہ ہو گیا ہے

ہال سے بڑی اسکرینز کو ہٹا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا فضل الرحمن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

میرا بیان میڈیا تو نہیں دیکھا رہی تھی اےپی سی نے بھی روک دیا، مولانا فضل الرحمن کا پی پی پی سے احتجاج

مولانا فضل الرحمن نے سے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفی اور سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

ہمیں آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے،مولانا فضل الرحمن

وزیراعظم سمیت اسمبلیاں جعلی اور میرے نزدیک سینیٹ چیئرمین بھی جعلی ہے، مولانا فضل الرحمن

ہم نے مظبوط موقف کی طرف جانا ہے، مولانا فضل الرحمن

اج پارلمینٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے کیا یہ بندوق کے زور پر نہیں ہو رہی؟ مولانا فضل الرحمان

اگر اسلام بندوق کے زور پر ناروا ہے تو قانون بندوق کے زور پر کیسے روا؟ مولانا فضل الرحمن

ہم نے مظبوط موقف کی طرف جانا ہے، مولانا فضل الرحمن

اج پارلمینٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے کیا یہ بندوق کے زور پر نہیں ہو رہی؟ مولانا فضل الرحمان

اگر اسلام بندوق کے زور پر ناروا ہے تو قانون بندوق کے زور پر کیسے روا؟ مولانا فضل الرحمن

ہم نے اب ذبانی باتے نہیں کرنی ہمیں تحریری بات کرنی ہوگی، مولانا فضل الرحمن

میڈیا کو اتنا قید کردیا گیا ہے کہ وہ ہماری لاکھوں کے اجتماعات اور ہماری تقاریر نہیں دکھارہے انکو روکا جاتا ہے ، مولانا فضل الرحمن

میڈیا کو اتنا قید کردیا گیا ہے کہ وہ ہماری لاکھوں کے اجتماعات اور ہماری تقاریر نہیں دکھارہے انکو روکا جاتا ہے ، مولانا فضل الرحمن

آج ہی فیصلہ کرے کہ ھم اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمن

بنیادی بات یہ ہے کہ اب میں زبانی دعوؤں پر یقین نہیں رکھتا، مولانا فضل الرحمن

اب آپ بہت کہیں گے کہ ھم لڑیں گے لیکن آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمن۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

20/09/2020

صدر آصف علی زرداری کے اے پی سی سے خطاب کا مکمل ویڈیو کلپ تھوڑی دیر بعد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نیب کے کردار کا جائزہ لینا ضروری ہے، یہ بات سچ ہے کہ نیب قوانین کو ختم نہ کرنا ہماری غلطی تھی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہمیں اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ ادارہ انتقام کا آلہ کار بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال عہدے کا نازیبا استعمال کرتے پکڑا جاتا ہے لیکن ایکشن نہیں ہوتا، یہ شخص ڈھٹائی سے عہدے پر براجمان ہے، بہت جلد سب کا یوم حساب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب اپنا جواز کھو چکا ہے، صرف اپوزیشن اس کا نشانہ بنی ہوئی ہے، جو نیب سے بچتا ہے اسے ایف آئی آے کے سپرد کر دیا جاتا ہے، جو ایف آئی اے سے بچ جاتا ہے اسے اینٹی نارکوٹکس پکڑ لیتی ہے اور جو وہاں سے بچ جائے اسے کسی اور کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

عمران خان کے پاس زمان پارک گھر کے لیے پیسے کہاں سے آئے، کیا کوئی پوچھے گا؟ نواز شریف
سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ چینی کی قیمت بڑھانے میں عمران خان کی ذات ملوث ہے، کیا نیب اسے گرفتار نہیں کرے گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب علیمہ خان کے اثاثوں کی چھان بین کرے گا؟ بنی گالہ گھر غیر قانونی تعمیر کیا گیا، کیا اس کی فائل ایسے ہی بند رہے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن غیر ملکی فنڈنگ پر فیصلہ نہیں کرے گا؟ کیا ان سب پر کوئی فوجداری مقدمہ قائم نہیں ہوگا؟

نواز شریف نے کہا کہ بنی گالہ کی اتنی بڑی جائیداد کیسے بنی؟ کوئی جے آئی ٹی نہیں بنے گی؟ عمران خان کے پاس زمان پارک گھر کے لیے پیسے کہاں سے آئے؟ کیا کوئی پوچھے گا؟

انہوں نے کہا کہ اے پی سی روایت سے ہٹ کر حقیقی تبدیلی کیلئے اقدامات تجویز کرے، بلاول کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے گزارشات پیش کرنے کا موقع دیا۔

کُل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور مریم نواز سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

’کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد اور جلسے جلوسوں کی تجویز پیش کی جائےگی‘
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی کے مشترکہ اعلامیے کے لیے پارٹی قائدین سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کُل جماعتی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں کی تجویز بھی پیش کی جائےگی۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کو بھی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنے کی تجویز دی جائے گی، تجاویز پر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*سابق وزیر اعظم کا اے پی سی سے خطاب*

نواز شریف کا اے پی سی سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں وطن سے دور ہوتے ہوئے جانتا ہوں کہ وطن عزیز کن مشکلات سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس اے پی سی کو فیصلہ کن موڑ سمجھتا ہوں، ایک جمہوری ریاست بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم مصلحت چھوڑ کر فیصلے کریں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہمیشہ جمہوری نظام سے مسلسل محروم رکھا گیا ہے، جمہوریت کی روح عوام کی رائے ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ملک کا نظام وہ لوگ چلائیں جنہیں لوگ ووٹ کے ذریعے حق دیں۔

ڈکٹیٹر کو بڑے سے بڑے جرم پر کوئی اسے چھو بھی نہیں سکتا: قائد ن لیگ
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق جمہوری نظام کی بنیاد عوام کی رائے ہے، جب ووٹ کی عزت کو پامال کیا جاتا ہے تو جمہوری عمل بے معنی ہو جاتا ہے، انتخابی عمل سے قبل یہ طے کر لیا جاتا ہے کہ کس کو ہرانا کس کو جتانا ہے، کس کس طرح سے عوام کو دھوکا دیا جاتا ہے، مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ پاکستان کو ایسے تجربات کی لیبارٹری بنا کر رکھ دیا گیا ہے، اگر کوئی حکومت بن بھی گئی تو اسے پہلے بے اثر پھر فارغ کر دیا جاتا ہے، بچے بچے کی زبان پر ہے کہ ایک بار بھی منتخب وزیراعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل کرنے والے ابھی تک کٹہروں اور جیلوں میں ہیں لیکن کیا کبھی کسی ڈکٹیٹر کو سزا ملی؟

انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر کو بڑے سے بڑے جرم پر کوئی اسے چھو بھی نہیں سکتا، کیا کسی ڈکٹیٹر کو سزا ملی؟ ایک ڈکٹیٹر پر مقدمہ چلا خصوصی عدالت بنی،کارروائی ہوئی، سزا سنائی گئی لیکن کیا ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ سے بنا وزیراعظم کوئی قتل، کوئی پھانسی اور کوئی غدار قرار دیا گیا، منتخب وزیراعظم کی سزا ختم ہونے کو آہی نہیں رہی، یہ سزا عوام کو مل رہی ہے۔

اگر پاکستان میں ووٹ کو عزت نا ملی تو ملک مفلوج ہی رہے گا: سابق وزیراعظم
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہاں مارشل لاء ہوتا ہے یا متوازی حکومت قائم ہو جاتی ہے، یوسف رضا گیلانی نے ایک بار کہا تھا کہ یہاں ریاست کے اندر ریاست ہے، لیکن معاملہ ریاست کے اندر سے نکل کر ریاست کے اوپر چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں ہماری ساکھ ختم ہو کر رہ گئی ہے، نتائج تبدیل نا کیے جاتے تو بے ساکھی پر کھڑی یہ حکومت وجود میں نہ آتی، انتخابات ہائی جیک کرنا آئین شکنی ہے، عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا سنگین جرم ہے۔

نواز شریف نے سوال کیا کہ 2018 کے عام انتخابات میں گھنٹوں آر ٹی ایس کیوں بند رہا؟ انتخابات میں دھاندلی کس کے کہنے پر کی گئی؟ اس کا سابق چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری کو جواب دینا ہو گا، جو دھاندلی کے ذمہ دار ہیں انہیں حساب دینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نااہل حکومت نے پاکستان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسا دینے والوں نے لوگوں کا روزگار چھین لیا، سی پیک کنفوژن کا شکار ہے، کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، اگر پاکستان میں ووٹ کو عزت نا ملی تو ملک مفلوج ہی رہے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بے امنی اور افراتفری کا گڑھ بن چکا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بنانے کا اختیار عوامی نمائندے کے پاس ہونا چاہیے، ہم کبھی ایف اے ٹی ایف کبھی کسی اور فورم میں کھڑے جواب دے رہے ہوتے ہیں، ایک غیر مقبول کٹھ پتلی حکومت کو دیکھ کر بھارت نے کشمیر کو اپنا حصہ بنا لیا، کیوں آج دنیا ہماری بات سننے کو تیار نہیں؟ کیوں ہم تنہائی کا شکار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیانات دیے جس سے سعودی عرب کی دل شکنی ہوئی، ہمیں او آئی سی کو مضبوط کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اے پی سی سے خطاب
اس وقت ملک میں نام کی جمہوریت ہے ، شہباز شرہف
ملک میں مختلیف حادثوں میں جمہوریت ڈی ریل ہوئی ،شہباز شریف
ملک میں مختلیف حادثوں میں جمہوریت ڈی ریل ہوئی ،شہباز شریف
3بار ڈکٹیٹرز نے جمہوریت پر کاری ضرب لگائی شہباز شریف
تصیح ۔۔۔۔ ملک میں مختلیف حادثوں میں جمہوریت کوڈی ریل کیا گیا ،شہباز شریف
نواز شریف نے سیاسی تاریخ کا بھرپور احاطہ کیا ،شہباز شریف
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جمہوریت صرف نام کی ہے شہباز شریف
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جمہوریت صرف نام کی ہے،شہبازشریف
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جمہوریت صرف نام کی ہے شہباز شریف
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جمہوریت صرف نام کی ہے،شہبازشریف
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ جمہوریت صرف نام کی ہے،شہبازشریف
2018 کے الیکشن کے بعد ایک سلیکٹڈ حکومت عمل میں آئی، شہباز شریف
سلیکٹڈ وزیراعظم نے دھاندلی کی تحقیقات کا وعدہ کیا تھا،شہباز شریف
الیکشن کے دوران آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا ، شہباز شریف
کمیٹی میں کام ایک اینچ بھی آگے نہیں بڑھا ،شہباز شریف
2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس کیسے بند ہوا ؟؟شہباز شریف
الیکشن دھاندلی سے متعلق کمیٹی بنائی گئی لیکن ایک انچ بھی آگے نہیں جا سکی، شہباز شریف
2018کے الیکشن کے بعد دیہاتوں کے نتائج آگئے، شہروں کے نہیں آئے ، شہباز شریف
تحقیقات کے لیے ہاوس کی کمیٹی بنائی گئی لیکن کچھ نہ ہوا ،شہباز شریف
تحقیقات کے لیے ہاوس کی کمیٹی بنائی گئی لیکن کچھ نہ ہوا ،شہباز شریف
دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی گئی تھی ،شہباز شریف
دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی گئی تھی ،شہباز شریف
انتخابات میں سیاسی انجینئرنگ ہوئی ،شہباز شریف
کورونا سے قبل پاکستان کی معیشت کو شدید ضرب لگی ،شہباز شریف
اس سے بڑا وزیراعظم کا جھوٹ اور یو ٹرن کیا ہو سکتا ہے، شہباز شریف
الیکشن دھاندلی سے متعلق کمیٹی بنائی گئی لیکن ایک انچ بھی آگے نہیں جا سکی، شہباز شریف
وزیراعظم کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ،شہباز زریف
کراچی سمیت ملک کے مختلیف حصوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ،شہباز شریف
عمران خان نے کہا تھا کہ وہ مرجائیں گے مگرآئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،شہباز شریف
انتخابات میں سیاسی انجینیرنگ ہوئی،شہبازشریف
آمریت کے باعث ہرشعبہ تنزلی کا شکاررہا،شہبازشریف
اس پر ایوان کی کمیٹی قائم کی گئی لیکن دھاندلی کی تحقیقات کیلئےقائم کمیٹی نے ایک انچ سفرنہیں کیا، شہبازشریف
سلیکٹڈ وزیراعظم نےقوم سےوعدہ کیا تھا کہ آر ٹی ایس بندہونے کےمعاملےکی تحقیقات ہوگی، شہبازشریف
ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو توفیق نہ ہوئی کہ لوگوں کی امداد کرسکیں، شہبازشریف
پہلےچینی ایکسپورٹ کرکے قیمتیں بڑھائی گئیں اوراب امپورٹ کی جارہی ہے،شہبازشریف
ان کواحتساب کرناہوتا توسب سے پہلے کابینہ میں بیٹھے لوگوں کا کرتے،شہبازشریف
احتساب کے نام پراندھا انتقام ہورہا ہے،شہبازشریف
حکومت نے عوامی فلاح کے کون سے منصوبے بنائےہیں،شہبازشریف
پوری قوم کی نظریں اے پی سی پرہیں کہ ہم کیا فیصلے کرتے ہیں،شہبازشریف
میڈیا کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے،شہبازشریف
ادویات کی قیمتیں کس نے بڑھائیں؟شہبازشریف
حکومت کا احتساب نہ کیا اورخاموشی اختیارکی تویہ جرم بن جائے گا ہم اس کا حصہ بن جائیں گے،شہبازشریف
حکومت ہرلحاظ سے بری طرح ناکام ہوچکی ہے،شہبازشریف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن کی اے پی سی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے اور اس کے بعد خوشحالی آتی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے تو مشرف دور میں بھی استعمال نہیں ہوئے جو مخالفین کے ساتھ اب کیا جا رہا ہے۔ میری نظر میں تو یہ اے پی سی پہلے ہونی چاہیے تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی دن کہا کہ وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے۔سابق صدر نے کہا کہ اے پی سی کے خلاف جو ہتھکنڈے حکومت استعمال کر رہی ہے یہ ہی اس اے پی سی کی کامیابی ہے۔ مریم نواز نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں میں مریم نواز کو سلام پیش کرتا ہوں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اس تقریر کے بعد مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔اٹھارویں ویں ترمیم ہم نے ایک دیوار بنائی ہے تاکہ کوئی آئین کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھ سکے۔ اس ترمیم میں سب سے زیادہ حصہ پنجاب کو ملتا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہم صرف حکومت گرانے نہیں آئے بلکہ ہم اس حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کر کے رہیں گے ہم نے پاکستان بچانا ہے۔ ہم نے اس آفت سے پاکستان کو بچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں لگانا اتنا آسان نہیں ہے لیکن حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے میڈیا کو پیمرا کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور آج عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ اس ملک میں اگر جمہوریت نہیں ہو گی تو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں کرائم بڑھتا جا رہا ہے اور منتخب نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے آواز نہیں سنی جاتی۔ ہماری کوشش تھی کہ بجٹ سے پہلے اے پی سی کروائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اے پی سی سے عوام بیانات اور قرارداد نہیں بلکہ ٹھوس لائحہ عمل چاہتے ہیں اور جب ملک میں جمہوریت نہیں ہوتی تو معاشرے کو ہر طرف سے کمزور کیا جاتا ہے۔ دو سال میں ہمارے معاشرے کو بہت زیادہ نقصان ہوا اور ملک میں جرائم بڑھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی بارشوں کے دوران عوام کو لاوارث چھوڑا گیا جبکہ ماضی میں قوم کو اس طرح کی آفات میں لاوارث نہیں چھوڑا گیا۔ ہم چاہتے ہیں ایک نیا میثاق جمہوریت ہو اور اس کو اپنا منشور بنا کر نکلنا ہو گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں مطالبہ کرنا ہو گا کہ انتخابات میں ایک جیسے مواقع دینا ہوں گے اور ہم سب مل کر عوام کو اس مصیبت اور عذاب سے آزادی دلوا کر رہیں گے۔ ہمیں اپنے ایوانوں کو آزاد کروانا پڑے گا اور اگر ہم یہ نہ کر سکے تو پھر ہم اپنی عوام کو کیسے یقین دلائیں گے کہ ہم انہیں اس مصیبت سے نجات دلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Islamabad

Telephone

+923009111329

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gull Noor News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gull Noor News:

Share