Majid TV

Majid TV You only lose when you give up

12/07/2026

ایسے ہوتے ہیں ڈراموں کے ہیرو! صرف ان کا استقبال دیکھو بس۔۔۔

11/07/2026

ایک دلخراش واقعہ! یہ بد نصیب گمشدہ لڑکا جب 20سالوں کے بعد ملا تو گھر والوں نے ملنے سے صاف انکار کر ڈالا۔ یہ مکمل ویڈیو ولی اللہ معروف بھاءی کے یوٹیوب چینل پر پڑی ہے جس کا چھوٹا سا حصہ آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے اس کی امیدوں پر گھر والو نے پانی پھیر دیا ہے۔ آپ کو جو بھی صحیح لگے آپ کمنٹ سیکشن میں لازمی اپنی راءے کا اظہار کریں۔

11/07/2026

The Last show before....

11/07/2026

20سال کے بعد بہنیں اپنے گمشدہ بھائی کو مل رہی ہیں

ان مخلص الفاظ کے ساتھ، اسٹار انجین التان نے اس تجربے کے بارے میں بات کی جو انہوں نے سیریز “قیامت ارطغرل” میں ارطغرل کا ک...
10/07/2026

ان مخلص الفاظ کے ساتھ، اسٹار انجین التان نے اس تجربے کے بارے میں بات کی جو انہوں نے سیریز “قیامت ارطغرل” میں ارطغرل کا کردار ادا کرتے ہوئے محسوس کیا۔

یہ واضح ہے کہ اس سیریز کی شوٹنگ محض اداکاری نہیں تھی، بلکہ یہ ایک روحانی سفر تھا جو 5 سال تک جاری رہا، جس میں وہ روزانہ گھوڑے کی سواری کرتے تھے اور صبح سے شام تک طویل وقت تک جنگی مناظر کی شوٹنگ میں مصروف رہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے دو سالوں کے دوران وہ تقریباً 1.5 کلو وزنی اصلی تلوار استعمال کرتے تھے، اور شدید شوٹنگ اور جسمانی محنت کے باعث بعد میں انہوں نے ہلکی ایلومینیم کی تلوار استعمال کرنے کا مشورہ دیا تاکہ اداکاروں پر بوجھ کم ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ مسلسل 8 گھنٹے گھوڑے پر گزارتے تھے۔ عمر کے ساتھ انسان کی صلاحیتوں میں تبدیلی آتی ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا: "اب میری عمر 45 سال ہے، زندگی بدل رہی ہے، اور اب وہی توانائی دینا آسان نہیں رہا جو پہلے ہوا کرتی تھی۔"

یہ وہ الفاظ ہیں جو کیمرے کے پیچھے کی گئی محنت اور قربانیوں کو ظاہر کرتے ہیں، اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ “قیامت ارطغرل” سیریز کی بڑی کامیابی کوئی اتفاق نہیں تھی، بلکہ یہ برسوں کی محنت، صبر اور عزم کا نتیجہ ہے۔

قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی۔ ٹک ٹاک کی تباہی: اٹلی میں بیٹھے شخص نے گجرات کے ایک گھر میں نقب لگا دی ، سگی ما...
09/07/2026

قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی۔ ٹک ٹاک کی تباہی: اٹلی میں بیٹھے شخص نے گجرات کے ایک گھر میں نقب لگا دی ، سگی ماں نے دو پھول جیسے بچوں کو اس چالاکی سے مار ڈالا کہ 3 ماہ تک قانون کی گرفت میں ہی نہ آئی ۔۔۔ مکمل واقعہ کی تفصیلات بدقسمت باپ اور ایس ایچ او کی زبانی ۔۔۔۔ تصویر میں موجود دو بچوں سے محروم ہونے والا بدقسمت باپ فروری کی پانچ تاریخ کو دوپہر کے وقت جب کام سے گھر آیا تو اسکے دونوں بچے بیڈروم میں کمبل میں تھے ۔ یہ انکے سونے کا وقت تھا اس نے جگانے کی کوشش کی تو بچوں کا نہ دم نہ سانس اور نہ کوئی حرکت ۔ پریشان ہو کر اس نے چیخ کی بیوی نازش کو آواز دی مگر وہ انجان بن گئی ، میاں بیوی دونوں بچوں کو گود میں اٹھا کر رکشے پر عزیز بھٹی ہسپتال لے گئے ، ڈاکٹروں کو معاملہ مشکوک لگا ، بچوں کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہ تھا ، نہ وہ کسی مرض میں مبتلا تھے پھر اچانک موت کیسے ؟ مقامی پولیس کو بلایا گیا تو پولیس کو معاملہ میں کچھ گڑ بڑ لگی والد سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اسکی نہ کسی سے دشمنی ہے اور نہ اسے کسی پر شک ہے وہ اللہ کی رضا پر راضی ہے ۔۔۔ البتہ پولیس نے بچوں کے پوسٹ۔ مارٹم کے لیے والد کو راضی کر لیا ، حالانکہ والدہ نے شور مچایا میرے بچوں کے جسم کو تکلیف ہو گی ایسا نہ کیا جائے لیکن پوسٹ۔ مارٹم ہوا اور نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے جبکہ والدین اور رشتہ دار بچوں کی میتیں گھر لے گئے جسکے بعد تدفین ہو گئی ۔۔ بچوں کی موت کے 12 روز بعد انکی ماں نازش گھر سے غائب ہو گئی شوہر نے پہلے تو بیوی کو اپنے طور پر ڈھونڈا اور پھر تھانہ اے ڈویژن گجرات کو اطلاع کی ، درخواست پر پولیس نے اغ۔وا کا مقدمہ درج کیا اور خاتون کی تلاش شروع کی لیکن جلد پولیس کو خاتون کا 164 کا بیان موصول ہو گیا جس میں اسکا کہنا تھا کہ وہ اغ۔وا نہیں ہوئی اپنی مرضی سے گھر سے نکل آئی ہے بچوں کے بغیر اسے اب وہاں رہنا بے مقصد لگتا تھا شوہر سے اسے کوئی دلچسپی نہیں لہذا اسکے اغ۔وا کا مقدمہ خارج کیا جائے ، پولیس عدالتی حکم کے تابع تھی لیکن چند ہفتے گزرے تو پولیس کو بچوں کی میڈیکل یا پوسٹ ۔مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن گجرات انجم زبیر کے بقول ۔۔۔۔ پولیس کو پہلے دن سے خاتون پر شک تھا لیکن کو گواہی ثبوت موجود نہ تھا پھر شوہر بیوی سے اتنا پیار کرتا تھا کہ اس نے یہ بات جھٹلا دی کہ بیوی کا اپنے بچوں کی موت میں کوئی ہاتھ ہو سکتا ہے ، پوسٹ ۔مارٹم رپورٹ میں یہ ثابت ہو گیا کہ بچوں کی موت قدرتی نہیں تھی بلکہ سانس بند ہونے سے ہوئی پولیس نے بچوں کے والد سے وہ موبائل مانگا جو خاتون کے استعمال میں رہتا تھا اور وہ اس پر بچوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز اپلوڈ کرتی تھی ۔ موبائل سے خاتون کے ثمر عباس نامی ایک نوجوان سے رابطے سامنے آگئے ۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خاتون کو ٹریس کیا اور جلد اسے گرفتار کرکے تھانے لایا گیا جہاں چند گھنٹوں میں خاتون نے ساری کہانی بیان کردی ۔۔۔۔ پتہ چلا کہ فساد کی جڑ اور محبتوں وفاؤں کی دیوار میں نقب ٹک ٹاک کے ذریعے ہی لگا ۔ خاتون اپنے بچوں کی ویڈیوز اپلوڈ کرتی تھی ان ویڈیوز کے ذریعے اٹلی میں مقیم ایک نوجوان ثمر سے خاتون کا رابطہ ہو گیا ۔ وہ بچوں کی ویڈیوز کی تعریف کرتے کرتے خاتون کے قریب آگیا ۔ اور دو بچوں کی ماں کو اٹلی والے نوجوان سے محبت ہو گئی ۔ یہ محبت جلد اتنی بڑھی کہ جس روز خاتون نے بچوں کے منہ پر کشن رکھ کر انہیں موت کے گھاٹ اتارا اس کے چند روز بعد ثمر ٹکٹ کٹا کر گجرات آگیا ادھر نازش گھر سے غائب ہو کر اسکے پاس پہنچ گئی ۔ دونوں ایک دوسرے کو پاکر بہت خوش ہوئے احتیاطی طور پر ثمر نے نازش سے عدالت میں بیان دلوا دیا ۔ دونوں کا اصل پلان یہ تھا کہ کچھ دنوں بعد نازش شوہر سے خلع لے گی اور اس سے شادی کر لے گی ۔ لیکن خاتون کے گرفتار ہونے سے دو روز قبل اسکا عاشق ثمر واپس اٹلی چلا گیا ۔ اپنے دو بچوں کی قا۔تلہ ماں اب جیل میں ہے جبکہ پولیس اسکے عاشق ثمر کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے لیے کوشاں ہے ۔۔۔ تھانے کی حوالات میں جب پولیس نے خاتون سے پوچھا تم نے اپنے سگے بچوں کو کیوں مار ڈالا تو اسکا جواب تھا ، میں اندھی ہو گئی تھی ۔ اپنی تعریفیں سن کر پاگل ہو گئی تھی ۔ اب جس دن سے بچے مرے ہیں ہر روز رات کو خواب میں آکر ماما ، ماما کہتے ہیں اور میں چیخیں مار کر جاگ اٹھتی ہوں ۔

07/07/2026
06/07/2026

only in china

06/07/2026

OH MY GOD

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Majid TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Majid TV:

Shortcuts

Share