Daily Kashmir

Daily Kashmir Daily kashmir official we provide news vlogs Interviews

10/05/2024

https://www.facebook.com/share/v/4obSQAhPjZDeX7D6/?mibextid=qi2Omg

یہ آزاد جموں کشمیر ہے جہاں پکا ہوا لاوا نکلنے کا وقت قریب ہے۔ بغاوت پُھوٹنے کو ہے اگر ریاست نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو انڈیا کے زیر قبضہ والے کشمیر کو دنیا بھول جائے گی اور آزاد کشمیر نئی تاریخ لکھے گا۔

YouTube
https://youtu.be/lsY6mlVy9T8

ضلع باغ کی معلم القران کی کل 93 آسامیاں ہیں غربی باغ کے حصے میں صرف 14آسامیاں آئی ہیں باقی 79 پوسٹیں شرقی اور وسطی کے حص...
29/01/2024

ضلع باغ کی معلم القران کی کل 93 آسامیاں ہیں
غربی باغ کے حصے میں صرف 14آسامیاں آئی ہیں
باقی 79 پوسٹیں شرقی اور وسطی کے حصے میں آئی ہیں ۔
نیچے 2011 کی ایک لسٹ موجود ہے جسمیں 42 سکول غربی باغ کے ہیں جن میں معلم القران کی پوسٹیں موجود تھی
سوال یہ ہیکہ یہ نا انصافی کیوں کی جا رہی ہے ارباب اختیار اور تمام سیاسی جماعتوں کے نماہندوں کو اس پہ آواز بلند کرنی چاہیے ۔۔۔
2011میں بھی ہمارے حلقے سے ایک آدمی اور شرقی وسطی سے 80 سے زاہد معلم القران تعینات کیے گۓ۔۔۔
اج ہمارے لوگ اس خراب موسم میں ہزاروں روپے خرچ کر کے باغ ٹیسٹ انٹرویو کے لیے جاہیں گے .

HIGH LIGHT

28/11/2023

پاکستانیوں کو UAE میں کن مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور کیوں ہے؟ وزٹ ویزہ پر تشریف لانے والے نوجوان اور انکے والدین ضرور سنیں۔

Why are Pakistanis facing difficulties in UAE
https://youtu.be/3kmtjs_KyOE

عمران خان کو تین سال کی سزا سنا دی گئی فوری گرفتار کرنے کا حکم۔
05/08/2023

عمران خان کو تین سال کی سزا سنا دی گئی فوری گرفتار کرنے کا حکم۔

02/08/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ غربت میں پسی عوام پر ظلم ہے. عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اس حکومت نے آہیے سنیے لوگ کیا کہتے ہیں.
عوام کا عمران خان کو لانے کا مطالبہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہپٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشنڈیزل کی ...
01/08/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

پٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا، نوٹیفیکیشن

29/07/2023

تنظیم اصلاحی نوجوانان کلس کی سپورٹ اینڈ کلچر کمیٹی کے زیر اہتمام کلس پجے کی تنظیموں کے مابین ٹورنامنٹ کا افتاتحی میچ ڈان کلب نیم کلس بمقابلہ تکمیل مقاصد انسانیہ B اپر کلس کے درمیان میچ سے برائے راست

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ایوان صدر کشمیر ہا...
25/07/2023

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اور اسی طرح خود بھارت میں بھی مودی سرکار اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہے یہاں تک کہ ریاست منی پور میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو مسمار کیا گیا، عیسائی خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔

اس سے بھارت کا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعویٰ کی قلعی کھل گئی ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

لہذا اس سلسلے میں ہم کشمیریوں کو بھی مل کر بھارت کی ریشہ دوانیوں کو اندون و بیرون ملک بے نقاب کرنا ہو گا تاکہ بھارت جو سلوک بھارت میں مقیم اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ ان مظالم کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

اس موقع پر صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


دھیرکوٹ ٹوپہ ٹاپ فیسٹول شاندار اقدام اور ایسی شاندار تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایسے اقدامات سے س...
13/07/2023

دھیرکوٹ ٹوپہ ٹاپ فیسٹول شاندار اقدام اور ایسی شاندار تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
ایسے اقدامات سے سیاح کشمیر کی خوبصورتی اور پُرامن ماحول کیطرف متوجہ ہونگے ۔
کشمیر کی خوبصورتی کو جاننے اور دنیا کے سامنے کشمیریوں کا مثبت امیج پیش کرنے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔
کسی بھی ملک یا ریاست کی معیشیت کا انحصار جن چیزوں میں ہے ان میں سے ایک سیاحت ہے۔
سیاحت کو فروغ دیں زہنوں کو وسیع کریں _!!

پولیس والے عوام کے نوکر ہوتے ہیں عوام کی خدمت انکی جان مال کے محافظ ہوتے ہیں اور وہ اسی کام کی تنخواہیں لیتے ہیں۔ انکو د...
13/07/2023

پولیس والے عوام کے نوکر ہوتے ہیں عوام کی خدمت انکی جان مال کے محافظ ہوتے ہیں اور وہ اسی کام کی تنخواہیں لیتے ہیں۔ انکو دیکھ کر عوام کو اپنی حفاظت سے ذیادہ اپنے لُٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔
معمولی پولیس والے کا رویہ بھی عوام کیساتھ بادشاہ سلامت سے کم نہیں ہوتا اور ایک عزت دار آدمی کی کوشش ہوتی ہے کسی پولیس والے سے منہ نہ لگانا پڑے۔

ایسے رویوں اور ایسے کلچر کی جتنی مذمت ممکن ہے مذمت کریں اور ایسے کرداروں کو رائے راست پہ لانے کیلیے دلیری اور بہادری دکھاہیں تاکہ یہ لوگ اپنی ڈومین کو سمجھیں۔

یہ سمجھیں کے عوام انکے ماتحت نہیں بلکہ عوام انکی باس ہے

اے رحمان خیال

11/07/2023

بھارتی سپریم کورٹ میں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

نئی دہلی: مودی سرکار کو بڑی ہزیمت کا سامنا ہوا ہے، 4 سال بعد سپریم کورٹ آف انڈیا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست کو بالآخر نمبر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست کی شنوائی کے لیے سنیئر ترین ججوں پر مشتمل پانچ رکنی بنچ بنا دیا ہے، بنچ منگل سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تنسیخ کا 5 اگست 2019 کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، آرٹیکل 370 کی تنسیخ کو غیر آئینی قرار دینے کے لیے پٹیشن بھارتی بیوروکریسی کے حاضر سروس افسر شاہ فیصل نے 28 اگست 2019 کو دائر کی تھی۔

4 سال تک ججوں کی ریٹائرمنٹ اور سماعت سے معذرت کی بنا پر بنچ بنتا اور ٹوٹتا رہا، آئینی ماہرین کا مؤقف ہے کہ چار سال گزرنے کے بعد بنیادی حقوق کی درخواست پر سماعت شروع ہونا بھارتی انصاف کے منہ پر تمانچا ہے

کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ کشمیر ہمیشہ آزاد تھا اور رہے گا، امید ہے سپریم کورٹ مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دے گی، کشمیری سیاست دانوں، علمائے کرام اور تاجر برادری سمیت کشمیری عوام نے سپریم کورٹ کے عمل کا خیر مقدم کیا۔

دھیرکوٹ *صدائے کاشر* کے عنوان سے آل آزاد کشمیر تقریری مقابلے کی تصویری جھلکیاں__!!!
10/07/2023

دھیرکوٹ *صدائے کاشر* کے عنوان سے آل آزاد کشمیر تقریری مقابلے کی تصویری جھلکیاں__!!!

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Kashmir:

Share