Your today news officail

Your today news officail Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Your today news officail, Media/News Company, Islamabad.

Identifying the problems facing the masses and communicating their voices to the chambers of power,
To signal government performance and to expose the role of opposition parties to public

Health, education, entertainment, technological coverage,

🚨 𝗙𝗮𝗸𝗲 𝗟𝗲𝘁𝘁𝗲𝗿 𝗔𝗹𝗲𝗿𝘁  A 𝗙𝗮𝗸𝗲 𝗟𝗲𝘁𝘁𝗲𝗿 regarding the 𝗟𝗟𝗕 𝟰-𝗬𝗲𝗮𝗿 𝗣𝗿𝗼𝗴𝗿𝗮𝗺 𝗗𝘂𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗮𝗻𝗱 𝗚𝗔𝗧 𝗘𝗹𝗶𝗴𝗶𝗯𝗶𝗹𝗶𝘁𝘆 is being circulated on ...
25/07/2026

🚨 𝗙𝗮𝗸𝗲 𝗟𝗲𝘁𝘁𝗲𝗿 𝗔𝗹𝗲𝗿𝘁

A 𝗙𝗮𝗸𝗲 𝗟𝗲𝘁𝘁𝗲𝗿 regarding the 𝗟𝗟𝗕 𝟰-𝗬𝗲𝗮𝗿 𝗣𝗿𝗼𝗴𝗿𝗮𝗺 𝗗𝘂𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗮𝗻𝗱 𝗚𝗔𝗧 𝗘𝗹𝗶𝗴𝗶𝗯𝗶𝗹𝗶𝘁𝘆 is being circulated on social media.

The Higher Education Commission (HEC) categorically declares this letter 𝗙𝗔𝗞𝗘. It has not been issued by HEC and contains false information.

Students, universities, and the general public are advised not to trust or share this forged letter. For authentic information and official updates, always refer to HEC's official website and verified social media platforms.

08/07/2026

آج 8 جولائی ہے… انسانیت کے عظیم محسن عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی۔
آج سے دس برس قبل ایک ایسا عظیم انسان ہم سے بچھڑ گیا جس نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ ایدھی صاحب میرے لیے صرف ایک عظیم سماجی شخصیت نہیں تھے بلکہ شفقت کرنے والے بزرگ بھی تھے۔ مجھے جب بھی ملتے، محبت سے "حاجی صاحب" کہہ کر پکارتے۔ یہ ان کی محبت کا انداز تھا، اگرچہ وہ اکثر لوگوں کو بھی اسی اپنائیت سے "حاجی صاحب" کہتے تھے۔ مجھے ان کے متعدد انٹرویوز کرنے کا اعزاز حاصل رہا۔
2010 میں جب پاکستان کی تاریخ کا تباہ کن سیلاب آیا، جس سے دو کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں، اُس وقت میں روزنامہ خبریں میں بطور رپورٹر خدمات انجام دے رہا تھا۔ ادارے نے سیلاب زدگان کے لئے امدادی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تو میری تجویز تھی کہ یہ مہم عبدالستار ایدھی کے ساتھ مل کر چلائی جائے، اور خوش قسمتی سے یہی ہوا۔
مجھے آج بھی وہ دن لفظ بہ لفظ یاد ہے۔ جس دن مہم کا آغاز ہونا تھا، ہم ابھی تیاری کر رہے تھے کہ ایدھی صاحب اپنی پوری ٹیم اور درجنوں ایمبولینسوں کے ساتھ روزنامہ خبریں کے دفتر پہنچ چکے تھے۔ رمضان المبارک کے باوجود انہوں نے سارا دن روزنامہ خبریں اور چینل فائیو کی ٹیم کے ساتھ امدادی مہم میں حصہ لیا۔
یہ منظر کبھی نہیں بھول سکتا کہ لوگ جوق در جوق امداد لے کر آ رہے تھے۔ خصوصاً خواتین نے سیلاب زدگان کے لیے اپنے زیورات تک اتار کر ایدھی صاحب کے حوالے کر دیے۔ اس دن میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ جب نیت خدمتِ خلق ہو تو پوری قوم ایک خاندان بن جاتی ہے۔
اس مہم کے دوران میرے سینئر ساتھی ٹیم لیڈر ریذنڈنٹ ایڈیٹر ملک منظور، ندیم جعفری، مزمل حسین سید، نئیر وحید راوت ،ناصر عباسی مرحوم اے ڈی عباسی، عابد مغل،آصف حنیف ،علی رضا ،صداقت عباسی،وہاب سلیم، قیصر عباسی سمیت روزنامہ خبریں کی پوری ٹیم دن رات مصروف رہی اور لاہور سے بھی اس امدادی مہم کے لئے ٹیم بھجوائی گئی۔ اس کے علاوہ متعدد سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی اور کھیلوں سے وابستہ معروف قومی و بین الاقوامی شخصیات نے بھی اس انسانی خدمت میں بھرپور حصہ لیا۔
آج جب ایدھی صاحب کی دسویں برسی پر ان یادوں کو تازہ کرتا ہوں تو دل گواہی دیتا ہے کہ ایسے لوگ جسمانی طور پر رخصت ضرور ہو جاتے ہیں، مگر اپنے کردار، اپنی خدمت اور اپنی محبت کے باعث ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے حصے کی شمع روشن کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
نوٹ: اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر میرے لیے صرف تصاویر نہیں بلکہ زندگی کے ان قیمتی لمحات کی یادگار ہیں، جب مجھے انسانیت کے سب سے بڑے خادم عبدالستار ایدھی کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔


08/06/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سینیئر سیاسی راہنما چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ آمد

وزیراعظم کا چوہدری نثار علی خان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم کی مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا

وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت بھی کی

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

31/05/2026

چاچا کرکٹ نے بطور تماشائی کرکٹ کے میدانوں سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ۔عمران خان پسندیدہ کپتان ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی میِڈیا گیلری میں چاچا کرکٹ اور ان کے جانشین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی چاچا نے کیک کاٹا اور کیا کہا دیکھیں یہ ویڈیو #

پاکستان کے لئے قابل فخر لمحہ راولپنڈی:پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف اپنا ہزارواں ون ڈے میچ کھیل رہی ہےراولپنڈی کرکٹ اس...
30/05/2026

پاکستان کے لئے قابل فخر لمحہ

راولپنڈی:

پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف اپنا ہزارواں ون ڈے میچ کھیل رہی ہے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان آسٹریلیا 1000 ویں ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا

آسٹریلیا کے خلاف یادگار میچ پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے پاکستانی کپتان کو سویئنر پیش کیا

تاریخی موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں : کپتان شاہین شاہ آفریدی

پاکستان 1000 ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

30/05/2026

راولپنڈی : پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس آج آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کر رہے ہیں

پاکستان ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے عرفات منہاس کو ڈیبیو کیپ دی

ڈیبیو کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے عرفات منہاس کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

19/05/2026

پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

تفصیلات کمنٹس مین

عالمی یوم صحافت
03/05/2026

عالمی یوم صحافت

*پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ*: پاک بحریہ نے اپنی جنگی تیاریوں اور سمندر م...
16/04/2026

*پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ*

: پاک بحریہ نے اپنی جنگی تیاریوں اور سمندر میں ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کی لائیو فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کئے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبہ سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور دیگر خصوصیات کا حامل ہے، جو اسے دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتے ہیں ۔ مقامی طور پر تیار کردہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور عملی مہارت کا عکاس ہے۔ یہ تجربہ خطے میں بحری سلامتی، استحکام اور روائیتی ہتھیاروں کی ڈومین میں ناقابلِ تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

14/04/2026

مہنگا ایندھن:حکومت کا شام 5 سے رات 1:00بجے تک روزانہ اڑھائی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ

پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا

حکومت نے مہنگے ایندھن کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے شام 5بجے سے رات 1:00بجے تک روزانہ تقریبا اڑھائی بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے پیک اورز ریلیف سٹریٹیجی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ
پاور ڈویژن کے مسلسل اقدامات کی بدولت ملک کے تمام بجلی کے صارفین کے فی یونٹ قیمت جولائی سے فروری تک الحمداللہ باوجود ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے ، اوسطا 71 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم ہوئی ہے ۔ جس کا کل حجم 46 ارب روپے بنتا ہے

اس نمایاں کمی کی بنیادی وجوہات میں سسٹم میں لائی جانے والی اصلاحات، مختلف ریلیف پیکجز، میرٹ آرڈر پر سختی سے عملدرآمد، بہتر اور بروقت منصوبہ بندی، اور نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق مؤثر انداز میں چلانا شامل ہیں۔

خاص طور پر بہتر پلاننگ کے ذریعے کم لاگت والے ذرائع کو ترجیح دی گئی، پیداواری صلاحیت کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا، اور ترسیلی و انتظامی سطح پر بہتری لا کر نقصانات کو کم کیا گیا۔ ان مربوط اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف نظام کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی بلکہ صارفین کو براہِ راست اور پائیدار ریلیف بھی فراہم ہوا۔

اللہ کا شکر ہے کہ آج عالمی سطح پر سخت حالات کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار مستحکم ہے اس وقت بھی ہم اس قابل ہیں کہ ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کر سکیں۔

ہمیں اس وقت سب سے بڑا چیلنج شام سے لے کر رات تک کے پیک آورز (شام 5سے رات 1:00)میں درپیش ہے جہاں بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ان دنوں پانی سے چلنے والے بجلی گھروں کی پیداوار بہت کم ہو گئی ہے

اگر ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مہنگے ایندھن پر انحصار کیا جائے تو اس سے بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہےشام 5بجے سے رات 1:00بجے تک روزانہ تقریباً 2.25 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو بند کیا جائے گا تاکہ مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے اور بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کو روکا جا سکے۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی توجہ اور ذاتی مانیٹرنگ سے صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے
وزیراعظم صاحب نے ہماری ٹیم کو یہ ٹاسک دیا ہوا ہے کہ کسی بھی صورت بجلی کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ نہ ہو اور اگر فرنس آئل کے استعمال سے کچھ قیمت میں اضافہ ہو بھی تو ایسے اقدامات ضرور کئے جائیں جس سے ممکنہ اضافے کو کم سے کم کیا جائے

اسی وجہ سے وزیراعظم صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں 80 MMCFD لوکل گیس پاور پلانٹس کو مہیا کردی گئی ہے جس کی بدولت نہ صرف بجلی کی قیمت میں 80 پیسے فی یونٹ اضافے کو بلکہ اضافی لوڈ منیجمنٹ کو بھی روک دیا گیاہے
پیک اوز میں 2.25گھنٹے کی لوڈمنیجمنٹ کا مقصد بجلی کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی یونٹ اضافے کو روکنا ہے
فرنس آئل کے استعمال کو محدود کرنے کے باوجود ہمیں تقریباً 1.5 روپے فی یونٹ کے اضافے کیلئے تیار رہنا ہوگا جو کہ اگر یہ اقدامات نہ ہوتے تو 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا موجب بنتے۔
ڈسکوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ہر فیڈر کے بجلی بند کرنے کے اوقات کو ہر سطح پر صارفین سے شئیر کیا جائے تاکہ انکو اپنی بجلی کے اوقات کا پتہ ہو اور اس شیڈول کے علاوہ کوئی بھی بجلی بند نہ ہو جہاں کسی لوکل فالٹ کی وجہ سے بجلی بند کرنے کی ضرورت پیش آئے تو متعلقہ دفاتر صارفین کو اس بارے معلومات دیں گے

حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو بین الاقوامی حالات کی وجہ سے کم سے کم تکالیف کا سامنا ہو اور ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے جس سے عوام کو ریلف ملے

واضح رہے کہ یہ اقدام لوڈشیڈنگ یا لوڈ مینجمنٹ نہیں بلکہ پیک آورز میں قیمتوں کے ممکنہ اضافے کو کم کرنے کے لیے حکومت کی “پیک ریلیف سٹریٹجی” کا حصہ ہے۔

حکومت پرعزم ہے کہ بین الاقوامی حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور ہر ممکن اقدام کیا جائے جس سے بجلی کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے اگر کمرشل مارکیٹس کی بروقت بندش کو یقینی بنایا جائے تو اس سے بھی بجلی کی طلب میں کمی لا کر قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مزید کم کیا جا سکتا ہے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Your today news officail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Your today news officail:

Shortcuts

Share