Islamabad crime repotting agency

  • Home
  • Islamabad crime repotting agency

Islamabad crime repotting agency Our motto is to meet justice to poor people who are depressed by Police.

ڈسکہ۔ڈسکہ:IsI کا جعلی کرنل گرفتار،جعلی کرنل کے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو فون پر میسج موصول ہوئے ، جعلی کرنل نے میسج کیے...
25/07/2025

ڈسکہ۔
ڈسکہ:IsI کا جعلی کرنل گرفتار،جعلی کرنل کے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو فون پر میسج موصول ہوئے ، جعلی کرنل نے میسج کیے کہ میں ISI کا کرنل ہوں ، میرا پرسنل سیکرٹری آپ کے پاس آئے گا اس کا کام کردینا ، جعلی کرنل کی واٹس ایپ پر لگی ڈی پی چیک کی گئی تو اُس پر کسی برگیڈیئر احمد کی فوٹو لگی ہوئی تھی ، ندیم نامی شخص اسسٹنٹ کمشنر آفس آیا اور وہ کرنل احمد بلال کا نام لے کر پریشر ڈالتا رہا ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو اُس کے انگلش میں میسج کے اسپیلنگ غلط ہونے پر شک گزرا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحقیق کروائی تو وہ جعلی کرنل نکلا پولیس نے جعلی پرسنل سٹاف آفیسر حسن رضا سکنہ کنڈن سیان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس
پولیس نے جعلی کرنل ISI کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،

تونسہ شریف کے تھانہ ریتڑہ میں چوڑیاں بیچنے والی ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، چار ملزمان نے خاتون کو نشانہ ...
25/07/2025

تونسہ شریف کے تھانہ ریتڑہ میں چوڑیاں بیچنے والی ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، چار ملزمان نے خاتون کو نشانہ بنایا.

مانسہرہ ، اچھڑیاں کیمپ  معصوم 9 سالہ سفیان قتل  کیس کا ملزم نجیب اللہ افغانی پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ...
25/07/2025

مانسہرہ ، اچھڑیاں کیمپ معصوم 9 سالہ سفیان قتل کیس کا ملزم نجیب اللہ افغانی پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جہنم واصل ہو گیا تھانہ بفہ پولیس پارٹی اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ سفیان قتل کیس کا مرکزی ملزم نجیب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا ، پولیس ذرائع ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاہدہی کے لئے موقع پر لایا گیا تو تاک میں بیٹھے ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا پولیس ملزمان کی فائرنگ سے بچے کا قاتل نجیب موقع پر ہلاک ہو گیافائرنگ کرنے والے ملزم نجیب کے ساتھ تھے جو اسے چھڑانا چاہتے تھے نامعلوم ملزمان موقع سےفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،معصوم بچے کے قاتل نجیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بفہ سول ہسپتال منتقل کر دی
گئ

‏لاہور میں 3 پولیس اہلکاروں نے 2 شہریوں کی تلاشی لی پھر اغوا کیا، خود کو CCD کا بتا کر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں...
25/07/2025

‏لاہور میں 3 پولیس اہلکاروں نے 2 شہریوں کی تلاشی لی پھر اغوا کیا، خود کو CCD کا بتا کر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں، 6 لاکھ 75 ہزار روپے لے کر چھوڑا۔ مقدمہ درج

غیرت کے نام پر خواتین کے خلاف جرائم کا واقعہراولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکی سدرہ کو مبینہ طور پر گ...
25/07/2025

غیرت کے نام پر خواتین کے خلاف جرائم کا واقعہ
راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکی سدرہ کو مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ سدرہ نے پسند کی شادی کی تھی اور کشمیر سے واپس لانے کے بعد اسے قتل کر کے رات کے اندھیرے میں خاموشی سے دفنایا گیا۔ پولیس نے شوہر، سسر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

21/07/2025

بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے قتل کیس میں قبیلے کے سردار کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔See more

کوئٹہ مرد اور عورت کے بیہیمانہ ق ت ل کی ایف آئی آر سامنے آگئی۔ یہ واقعہ عید الاضحی سے چند دن پہلے کا ہے۔جسے دونوں خاندان...
21/07/2025

کوئٹہ مرد اور عورت کے بیہیمانہ ق ت ل کی ایف آئی آر سامنے آگئی۔ یہ واقعہ عید الاضحی سے چند دن پہلے کا ہے۔جسے دونوں خاندان دانستہ چھپاتے رہے۔سردار شیرباز خان نے بانو بی بی اور احسان اللہ سمالانی کو کاروکاری کا مرتکب قرار دیکر سزائے م وت سنائی۔میدانی علاقے میں جاکر دونوں کو گولیاں مار کر ماورائے عدالت ق ت ل کردیا گیا۔قاتل اس ظلم و بربریت کی وڈیوز بناتے رہے۔جسے بعد میں خوف و ہراس پھیلانے کی لئیے جاری کردیا گیا۔
‏پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔صوبائی حکومت اس کیس میں فریق بن چکی ہے۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی کے دعوؤں کے عین مطابق آپ سے امید ہے اس کیس کے تمام مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوا کر نہ صرف فرسودہ قبائلی روایات کی حوصلہ شکنی کریں بلکہ بلوچستان کے لوگوں کو تحفظ کا احساس فراہم کریں گے

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس:علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع۔اگر ڈھائی بجے تک پیش نہ ہوئے تو دفاع کا حق ...
21/07/2025

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس:
علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع۔
اگر ڈھائی بجے تک پیش نہ ہوئے تو دفاع کا حق ختم کر دیا جائے گا، جج مبشر حسن

21/07/2025

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا۔

21/07/2025

کوئٹہ میں خاتون اور مرد کے قتل کا واقعہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کاخاتون کی قبرکشائی کا حکم

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے حلف کے لیے گورنر کو احکامات جاری کرنے پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف...
21/07/2025

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے حلف کے لیے گورنر کو احکامات جاری کرنے پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا.

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دع...
21/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں ق ت ل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔ شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا ، قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گ و ل ی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ ق ت ل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔ پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں ۔

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس ق ت ل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔ اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔ اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔ ایک اور ۔بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں ۔

Address


Telephone

+923345058475

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad crime repotting agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamabad crime repotting agency:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share