11/11/2025
آپکا وزیراعلی - آپکے ساتھ
کپتان کا کھلاڑی، کپتان کے نقشِ قدم پر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عوام کے مسائل کے براہِ راست حل کے لیے آن لائن کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان۔ ای کھلی کچہری کا بنیادی مقصد صوبے کے عوام کے مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے فوری ازالے کے ساتھ پالیسی احکامات جاری کرنا ہے۔
* خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جائے گا۔
* بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
* دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی شکایات کا ازالہ بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔
آپ کا وزیر اعلیٰ اب آپ کی پہنچ میں ہے, تقسیم نہیں، بلکہ مساوات، ہم آہنگی اور عوامی خدمت ہمارا اصل ہدف ہے۔