RNN TV

RNN TV ہر خبر پر نظر۔۔۔۔ سیاحت سے لیکر سیاست ۔۔کھیل سے لیکر بین الاقوامی امور کی ہر خبر
media/News company
sports
Live Broadcasting
(3)

30/08/2026

خواتین کے لیے محفوظ اور باسہولت سفر کی جانب اہم قدمایم پی اے آمنہ سردار کی ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق صاحب سے ملاقات میں ای...
30/08/2026

خواتین کے لیے محفوظ اور باسہولت سفر کی جانب اہم قدم

ایم پی اے آمنہ سردار کی ایس ایس پی ٹریفک اشتیاق صاحب سے ملاقات میں ایبٹ آباد کے ٹریفک مسائل، بڑھتے ہوئے حادثات اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں مسلم لیگی رہنماسردار ذوق صاب بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک کی صورتحال اور جاری اقدامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پنک سوزوکی خواتین کے لیے جبکہ بلیو سوزوکی مرد حضرات کے لیے شروع کی گئی ہے، جو اس وقت ابتدائی مرحلے میں ہے اور جلد اسے مزید وسعت دے کر مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایم پی اے آمنہ سردار نے انکے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب پنک بس سروس ختم ہوئی تھی تو انہوں نے خواتین کے لیے متبادل سفری سہولت کے طور پر پنک سوزوکی سروس شروع کرنے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے خواتین کو محفوظ، آسان اور باعزت سفری سہولت میسر آئے گی۔

اس موقع پر ایم پی اے آمنہ سردار نے ہزارہ ویمن ایسوسی ایشن اور دیگر خواتین کے لیے بھی ایس ایس پی ٹریفک سے خصوصی بریفنگ کا وقت لیا، تاکہ خواتین کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے مکمل آگاہی دی جا سکے۔

خواتین کی سہولت، محفوظ سفر اور بہتر ٹریفک نظام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں 702 کنال پر محیط جدید پارک کا افتتاح کردیا۔ پارک کی تعمیر پ...
30/08/2026

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں 702 کنال پر محیط جدید پارک کا افتتاح کردیا۔ پارک کی تعمیر پر ایک ارب 47 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، جہاں شہریوں کو تفریح، ورزش اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

پارک میں 6 واکنگ ٹریکس، 30 گیزبوز، 365 میٹر طویل زِپ لائن، کرکٹ گراؤنڈ، بچوں کے لیے کھیل کا علاقہ، مسجد اور پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 13 ہزار درخت لگائے جائیں گے، جن میں سے تقریباً 7 ہزار پہلے ہی لگائے جا چکے ہیں، جبکہ حکام کے مطابق تعمیر کے دوران ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا۔ جدید پارک سے تقریباً 19 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
Disclaimer:
This image was generated using AI and is for illustrative purposes only.

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہری پور آیت نور کے گھر گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے  بچی کے والد کے گلے لگ کر  رونے...
29/08/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہری پور آیت نور کے گھر گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے بچی کے والد کے گلے لگ کر رونے لگے جس سے ماحول سوگوار ہو گیا وزیراعلی نے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دیکر نشان عبرت بنانے کا اعلان کردیا

بیرسٹر افتخار گیلانی ازاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے انہیں 30 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے سردار...
28/08/2026

بیرسٹر افتخار گیلانی ازاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے انہیں 30 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے سردار مختار کو 14 ووٹ ملے۔

نظام گل سڑ چکا ہے ہر کوئی کہتا ہے اُسکا چور ہٹا کے میرا چور لگا دو۔مصطفی کمال
28/08/2026

نظام گل سڑ چکا ہے ہر کوئی کہتا ہے اُسکا چور ہٹا کے میرا چور لگا دو۔
مصطفی کمال

عوامی آگاہی و احتیاطی تدابیر ۔۔۔۔
27/08/2026

عوامی آگاہی و احتیاطی تدابیر ۔۔۔۔

بگنوتر: کمسن طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی، دو مرتبہ طبی معائنے میں بھی شواہد سامنے نہ آئے، دیگر قانونی و تفت...
27/08/2026

بگنوتر: کمسن طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی، دو مرتبہ طبی معائنے میں بھی شواہد سامنے نہ آئے، دیگر قانونی و تفتیشی لوازمات جاری

ایبٹ آباد: مورخہ 24 اگست 2026 کو حبیب پبلک سکول میراں کلاں کی نرسری جماعت کی کمسن طالبہ کی والدہ نے تھانہ بگنوتر پولیس کو رپورٹ دی کہ ان کی بیٹی کے ساتھ سکول میں کسی نامعلوم شخص کی جانب سے مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکت کی گئی ہے۔

اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 376 PPC اور دفعہ 53 CPA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر کمسن طالبہ کا ابتدائی طبی معائنہ مورخہ 24 اگست کو کرایا گیا، جس میں زیادتی کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ بعد ازاں مورخہ 27 اگست کو طالبہ کا ماہر گائناکالوجسٹ سے تفصیلی طبی معائنہ بھی کرایا گیا، دوسرے طبی معائنے میں بھی کسی قسم کی زیادتی کے شواہد کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسی طرح پولیس کی جانب سے طالبہ کو سکول لے جا کر والدین کی موجودگی میں شناختی عمل بھی مکمل کرایا گیا، تاہم طالبہ نے کسی بھی شخص کی شناخت نہیں کی۔

پولیس نے واقعہ کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تفتیش کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جبکہ مختلف ٹیمیں شواہد، تفتیش اور دیگر قانونی امور پر کام کر رہی ہیں۔

ڈاکٹرز کی رپورٹس کی روشنی میں اب تک ہونے والے دونوں طبی معائنوں میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی اور طالبہ نے بھی شناختی عمل کے دوران کسی شخص کی نشاندہی نہیں کی۔ تاہم کیس کے دیگر قانونی، تفتیشی اور فرانزک لوازمات تاحال جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جبکہ والدین کی جانب سے ظاہر کیے گئے شبہ کی بنیاد پر تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

پولیس واقعہ کو مکمل طور پر میرٹ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق دیکھ رہی ہے۔ کسی بھی فرد کے خلاف حتمی کارروائی شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی، جبکہ معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کیس میں ہونے والی مزید پیش رفت سے عوام الناس کو وقتاً فوقتاً آگاہ رکھا جائے گا۔

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے واقعہ میں بچی نے کسی بھی شخص کو شناخت نہیں کیا۔ ...
27/08/2026

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے واقعہ میں بچی نے کسی بھی شخص کو شناخت نہیں کیا۔ تاہم بچی کے والدین کی جانب سے ظاہر کیے گئے شبہ کی بنیاد پر پولیس نے تین افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی والدین کی جانب سے باقاعدہ دعویداری کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایبٹ آباد پولیس

السلام علیکم اہلِ علاقہ نملی میرا،حالیہ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے میں مسلسل ڈی پی او صاحب سے رابطے میں ہوں۔ آج کی ت...
27/08/2026

السلام علیکم اہلِ علاقہ نملی میرا،

حالیہ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے میں مسلسل ڈی پی او صاحب سے رابطے میں ہوں۔ آج کی تازہ ترین صورتِ حال یہ ہے کہ گائناکالوجسٹ کی رپورٹ آج موصول ہونے کی توقع ہے۔ جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی، میں دوبارہ ڈی پی او صاحب سے رابطہ کروں گا اور تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

اسی سلسلے میں کل صبح 11:00 بجے میں گاؤں میں واقع اپنے آبائی گھر آؤں گا۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ تشریف لائیں، عوامی جرگے میں شرکت کریں، حقائق سے آگاہ ہوں اور شرپسند عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی حقیقت جانیں۔

آپ کا خیر خواہ،
شجاع نبی

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RNN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RNN TV:

Shortcuts

Share