Islamabad Rawalpindi Updates

Islamabad Rawalpindi Updates We update you regarding every aspect of Rawalpindi and Islamabad

11/06/2025

Lakki Marwat me 3 garo k liay chotay solar system ki zaroorat hai. Mukhayar log kindly help Karen.

29/05/2025

Pick and Drop service: Mehran car
Morning: From Kurri road Rawalpindi to G-8 Islamabad and
Evening: From G-8 to kurri road Rawalpindi. contact. 0311-9354784
zero three one one nine three five four seven eight four

Encroachment on kurri road Rawalpindi
27/04/2025

Encroachment on kurri road Rawalpindi

04/03/2025



چھوٹی چھوٹی باتوں پہ پریشان ہونا چھوڑیں، اس بات کو قبول کریں کہ ہر چیز ہمارے اختیار میں نہیں ہے، ہر شے ہماری مرضی سے نہی...
01/03/2025

چھوٹی چھوٹی باتوں پہ پریشان ہونا چھوڑیں، اس بات کو قبول کریں کہ ہر چیز ہمارے اختیار میں نہیں ہے، ہر شے ہماری مرضی سے نہیں ہو سکتی۔

جو کوشش ہو سکتی ہے کر لیں، جتنی محنت ہو سکتی ہے کر لیں۔ اس کے بعد دو چار گہرے سانس لیں اور آگے کا معاملہ خدا پہ چھوڑ دیں۔

بہت ساری چیزیں ہم نہیں بدل سکتے، وہ چاہے ہمیں میسر وسائل ہوں یا ہم سے منسلک رشتوں کا رویہ ہو یا اور کچھ بھی۔ ہم ان سب کو بدل بھی پائیں تو اسے بدلنے میں زمانے لگتے ہیں، اس لیے ان سے اپنے ذہنی دباؤ میں اضافہ مت کریں۔

Just Breath and Let go.......

جو ہو رہا ہے، اسے قبول کریں اور آگے بڑھ جائیں ورنہ آپ کے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا جائے گا اور یہ ذہنی دباؤ آپ کی جسمانی اور دماغی صحت کے لیے تو نقصان دہ ثابت ہوتا ہی ہے، ساتھ ساتھ آپ کے کام کی پرفارمنس، پڑھائی کی اہلیت پہ بھی برا اثر ڈالتا ہے۔
آپ اس بوجھ کے نیچے دب کر اپنے رشتوں سے بھی انصاف نہیں کر پاتے۔ سارے معاملات ہی خراب ہونے لگتے ہیں۔

اپنے آپ کو قبول کریں۔ آپ کی شخصیت جو ہے، جیسی ہے اس کا اعتراف کریں۔ بلاوجہ اپنے اوپر کچھ اور ہونے کا، کچھ اور بنے رہنے کا بوجھ نہ لادیں۔ اپنے اندر بہتری لانے کی کوشش جاری رکھیں لیکن اس کے لیے بھی پہلے اپنے اصل کو قبول کرنا ضروری ہے۔

اپنے وسائل، اپنے مسائل کو قبول کریں اور پھر ان پہ کڑھنا چھوڑ کر دھیمے انداز میں، پرسکون طریقے سے ان میں بہتری لانے کی کوشش کریں۔
Learn to accept what you cannot change.

Islamabad today
20/02/2025

Islamabad today

05/02/2025

عورت کی نفسیات

چاہے عورت جتنی بھی بڑی ہو جائے وہ ہمیشہ ایک بچے کی طرح رہتی ہے
اسے توجہ خوشی دیتی ہے اور نظراندازی اسے رُلا دیتی ہے!

عورت کو دبانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس کی بغاوت تباہ کن ہوتی ہے

عورت نرم گھاس کی مانند ہے جو حسنِ سلوک کی ہوا کے سامنے جھک جاتی ہے

جو اسے سمجھ لے، اس کے لیے وہ آسان ہے
اور جو اس سے لڑے، اس کے لیے وہ ایک پیچیدہ پہیلی ہے
اگر آپ اس کا پیار چاہتے ہیں تو اس کا خیال رکھیں
اگر چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ رہے تو اس کا احترام کریں

شیکسپیئر کا ایک خوبصورت قول ہے
ایک غصے سے بھرپور عورت سے بحث کرنے کی کوشش
ایسے ہے جیسے طوفان کے دوران اخبار کے صفحات پلٹنے کی کوشش
بس اسے گلے لگا لیں، وہ خود ہی پرسکون ہو جائے گی!

وہ مرد جو عورت کی چھوٹی غلطیوں کو معاف نہیں کرتا
وہ اس کی بڑی خوبیاں بھی حاصل نہیں کر سکتا

عورت کسی مرد کے سایے میں جینا چاہتی ہے
نہ کہ کسی مرد کے ظلم کے نیچے

عورت دل کے قریب موجود ایک پسلی سے پیدا کی گئی
جو محبت، نرمی، اور ہمدردی سے بھری ہوئی ہے

اگر عورت کا دماغ مرجھا جائے اور ختم ہو جائے،
تو پوری قوم کا دماغ مرجھا جائے گا اور ختم ہو جائے گا!

حقیقی محبت یہ ہے کہ آپ اسے اس کی خامیوں کے باوجود محبت کریں
نہ کہ اس کی خوبیاں دیکھ کر

عورت اس مرد سے محبت کرتی ہے جو اس کے لیے بھائی، سہارا، اور دوست ہو
جو اس کی عقل اور شخصیت کا احترام کرے

عورت کو بنایا ہی اس لیے گیا ہے کہ اسے محبت دی جائے
نہ کہ سمجھنے کی کوشش کی جائے

عورت اس مرد سے محبت کرتی ہے جو اس کی بچپن کی معصومیت کو بار بار زندہ کرے

عورت ایک ساز کی مانند ہے، جو اپنی بہترین دھنیں
صرف اسی کے لیے بجاتی ہے جو اس کے دل کے تاروں کو بجانا جانتا ہو

عورت سمندر کی طرح ہے
ظاہری طور پر خوبصورت
غصے میں طوفانی
اور اندرونی طور پر گہری اور پراسرار

عورت کی نظر میں مرد وہ ہے جو اسے خوشی دے، سہارا دے
اور نصیحت کرنے سے پہلے اسے سہارا فراہم کرے۔

اپنی عورت کے لیے مرد بنیں
نہ کہ اس پر مردانگی جتائی

Asalam o alaikum Kindly subscribe to our YouTube channel.
19/10/2024

Asalam o alaikum
Kindly subscribe to our YouTube channel.

We entertain you with the Beauty, Events, Concerts, Fun Activities, Business Events etc

10/10/2024

SNGPL has started cruelty before winter in Kurri road Rawalpindi area. They charge heavy bills but provide no gas during day time. Why do you do so? What type of useless charges "Fixed charges" do you charge?
If you can't provide gas, then don't send heavy bills? Opposite side of Islamabad expressway, i.e sohan is provided full gas but no gas on kurri road Rawalpindi area.




04/10/2024

Traffic less Expressway Islamabad today


The beautiful Islamabad today
04/10/2024

The beautiful Islamabad today

04/10/2024

ایک بازار سے ایک مغرور بندہ گذر رہا تھا کہ اس کی نظر سر پر ایک ڈول اٹھائے عورت پر پڑی، اس نے اسے آواز دیکر روکا اور نخوت سے پوچھا: اے مائی، کیا بیچ رہی ہو؟
عورت نے کہا: جی میں گھی بیچ رہی ہوں۔
اس شخص نے کہا: اچھا دکھاؤ تو، کیسا ہے؟
گھی کا وزنی ڈول سر سے اتارتے ہوئے کچھ گھی اس آدمی کی قمیض پر گرا تو یہ بہت بگڑ گیا اور دھاڑتے ہوئے بولا: نظر نہیں آتا کیا، میری قیمتی قمیض خراب کر دی ہے تو نے؟ میں جب تک تجھ سے اس قمیض کے پیسے نا لے لوں، تجھے تو یہاں سے ہلنے بھی نہیں دونگا۔
عورت نے بیچارگی سے کہا؛ میں مسکین عورت ہوں، اور میں نے آپ کی قمیض پر گھی جان بوجھ کر نہیں گرایا، مجھ پر رحم کرو اور مجھے جانے دو۔
اس آدمی نے کہا؛ جب تک تجھ سے دام نا لے لوں میں تو تجھے یہاں سے ہلنے بھی نہیں دونگا۔
عورت نے پوچھا: کتنی قیمت ہے آپ کی قمیض کی؟
اس شخص نے کہا: ایک ہزار درہم۔
عورت نے روہانسا ہوتے ہوئے کہا: میں فقیر عورت ہوں، میرے پاس سے ایک ہزار درہم کہاں سے آئیں گے؟
اس شخص نے کہا: مجھے اس سے کوئی غرض نہیں۔
عورت نے کہا: مجھ پر رحم کرو اور مجھے یوں رسوا نا کرو۔ ابھی یہ آدمی عورت پر اپنی دھونس اور دھمکیاں چلا ہی رہا تھا کہ وہاں سے کہ ایک نوجوان کا گزر ہوا۔ نوجوان نے اس سہمی ہوئی عورت سے ماجرا پوچھا تو عورت نے سارا معاملہ کہہ سنایا۔
نوجوان نے اس آدمی سے کہا؛ جناب، میں دیتا ہوں آپ کو آپ کی قمیض کی قیمت۔ اور جیب سے ایک ہزار درہم نکال کر اس مغرور انسان کو دیدیئے۔
یہ آدمی ہزار درہم جیب میں ڈال کر چلنے لگا تو نوجوان نے کہا: جاتا کدھر ہے؟
آدمی نے پوچھا: تو تجھے کیا چاہیئے مجھ سے؟
نوجوان نے کہا: تو نے اپنی قمیض کے پیسے لے لیئے ہیں ناں؟
آدمی نے کہا: بالکل، میں نے ایک ہزار درہم لے لیئے ہیں۔
نوجون نے کہا: تو پھر قمیض کدھر ہے؟
آدمی نے کہا: وہ کس لیئے؟
نوجوان نے کہا: ہم نے تجھے تیری قمیض کے پیسے دیدیئے ہیں، اب اپنی قمیض ہمیں دے اور جا۔
آدمی نے گربڑاتے ہوئے کہا: تو کیا میں ننگا جاؤں؟
نوجوان نے کہا: ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں۔
آدمی نے کہا: اور اگر میں یہ قمیض نا دوں تو؟
نوجوان نے کہا: تو پھر ہمیں اس کی قیمت دیدے۔
اس آدمی نے پوچھا: ایک ہزار درہم؟
نوجوان نے کہا: نہیں، قیمت وہ جو ہم مانگیں گے۔
اس آدمی نے پوچھا: تو کیا قیمت مانگتے ہو؟
نوجوان نے کہا: دو ہزار درہم۔
آدمی نے کہا؛ تو نے تو مجھے ایک ہزار درہم دیئے تھے۔
نوجوان نے کہا: تیرا اس سے کوئی مطلب نہیں۔
آدمی نے کہا: یہ بہت زیادہ قیمت ہے۔
نوجوان نے کہا؛ پھر ٹھیک ہے، ہماری قمیض اتار دے۔
اس آدمی نے کچھ روہانسا ہوتے ہوئے کہا: تو مجھے رسوا کرنا چاہتا ہے؟
نوجوان نے کہا: اور جب تو اس مسکین عورت کو رسوا کر رہا تھا تو!!
آدمی نے کہا: یہ ظلم اور زیادتی ہے۔
نوجوان نے حیرت سے کہا: کمال ہے کہ یہ تجھے ظلم لگ رہا ہے۔
اس آدمی نے مزید شرمندگی سے بچنے کیلئے، جیب سے دو ہزار نکال کر نوجوان کو دیدیئے۔
اور نوجوان نے مجمعے میں اعلان کیا کہ دو ہزار اس عورت کیلئے میری طرف سے ہدیہ ہیں۔
ہمارے ہاں بھی اکثریت کا حا ل ایسا ہی ہے۔ ہمیں دوسروں کی تکلیف اور توہین سے کوئی مطلب نہیں ہوتا لیکن جب بات خود پر آتی ہے تو ظلم محسوس ہوتا ہے۔ اگر معاشرتی طور پر ہم دوسروں کی تکلیف کو اپنا سمجھنا شروع کر دیں تو دنیا کی بہترین قوموں میں ہمارا شمار ہو۔ اگر وقت ملے تو سوچئے گا۔
_😊 Copied

Address

Islamabad
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Rawalpindi Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share