Jirga News/ جرگہ نیوز

Jirga News/ جرگہ نیوز Jirga News Digital Network Private Limited: A Digital Platform to Empower Deprived people .Real voice of deprived people.

09/09/2025

الحمدللہ گاؤں مچن بابا کا دیرینہ پانی کا مسئلہ حل ہوگیا۔
جنوبی وزیرستان لوئر:ایم پی اے عجب گل وزیر کی خصوصی دلچسپی اور فنڈز سے مچن بابا میں منظور شدہ ٹیوب ویل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے ارد گرد کے گھروں کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔

اہلیانِ علاقہ نے اس دیرینہ مطالبے کے حل پر ایم پی اے عجب گل وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتخابات کے دوران جو وعدہ کیا تھا، وہ آج پورا کر دکھایا ہے۔

یاد رہے کہ گاؤں مچن بابا کے عوام کا یہ سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت تھا، جو اب حل ہونے کے بعد عوام کے لئے ایک بڑی سہولت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

ایم پی اے عجب گل وزیر نے کہا کہ ہماری منشور اجتماعی ترقیاتی کام ہیں، نہ کہ صرف انفرادی فائدہ۔
Jirga News/ جرگہ نیوز Ali Amin Khan Gandapur PMRU Khyber Pakhtunkhwa

زلزلے سے گورنمنٹ ہائی اسکول کی چار دیواری زمین بوس، طلباء مشکلات سے دوچاروانا : کئی روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ...
08/09/2025

زلزلے سے گورنمنٹ ہائی اسکول کی چار دیواری زمین بوس، طلباء مشکلات سے دوچار

وانا : کئی روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول وانا جنوبی وزیرستان لوئر کی 190 فٹ طویل باؤنڈری وال زمین بوس ہوگئی، جس کے باعث اسکول کے ہاسٹل میں مقیم طلباء اور اساتذہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

طلباء نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باؤنڈری وال کے گرنے کے بعد وہ صرف کمروں تک محدود ہیں کیونکہ حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے انہیں خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باؤنڈری وال کی فوری مرمت کا کام شروع کیا جائے تاکہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل غلام حسین وزیر نے بتایا کہ زلزلے کے دن ہی اس واقعے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ پرنسپل کے مطابق باؤنڈری وال کے گرنے سے طلباء اور اساتذہ دونوں کو نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ ان کی حفاظت کے حوالے سے بھی سنگین مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اسکول کی چار دیواری کی تعمیر نو شروع کی جائے تاکہ طلباء کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔
Jirga News/ جرگہ نیوز PMRU Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Khan Gandapur

06/09/2025

RIP

ناصر ولد نور خان اس لڑکے کا ڈی آئی خان میں ایکسیڈنٹ ہوا ہے ابھی ڈی آئی خان ہسپتال ٹرمہ سینٹر لایا گیا ہے ۔۔اس کا تعلق جن...
06/09/2025

ناصر ولد نور خان
اس لڑکے کا ڈی آئی خان میں ایکسیڈنٹ ہوا ہے ابھی ڈی آئی خان ہسپتال ٹرمہ سینٹر لایا گیا ہے ۔۔اس کا تعلق جنوبی وزیرستان انگور اڈا سے ہے۔
اگر اس کو کوئی جانتا ہے تو مہربانی کر کے ڈی آئی خان ہسپتال ٹرمہ سینٹر آئے اس کا ساتھ اور کوئی گھر والے نہیں ہے۔۔
مقامی ذرائع

ٹانک میں ڈپٹی کمشنر اور صحافیوں کے درمیان کشیدگی، ضلعی انتظامیہ کی ناکامی بے نقابٹانک میں ڈپٹی کمشنر تنویر خٹک اور ان کے...
02/09/2025

ٹانک میں ڈپٹی کمشنر اور صحافیوں کے درمیان کشیدگی، ضلعی انتظامیہ کی ناکامی بے نقاب
ٹانک میں ڈپٹی کمشنر تنویر خٹک اور ان کے دفتری عملے جبکہ دوسری جانب ٹانک میں رہائش پذیر محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے درمیان احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل اور پیچیدگیوں کو مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
جہاں انتظامیہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے کلریکل عملے کو سڑکوں پر لا رہی ہے، وہیں صحافی بھی احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوکر اپنے بنیادی کردار سے ہٹ رہے ہیں۔ صحافت کا اصل مقصد عوامی مسائل اور کرپٹ افسران کی کرپشن کو قلم، کمپیوٹر اور سوشل میڈیا کے ذریعے بے نقاب کرنا ہے، نہ کہ سڑکوں پر احتجاج کرنا۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک کو چاہیے کہ وہ قومی تعصب پر مبنی باتوں جیسے الزامات کے بجائے عوامی مسائل کے حل اور شفاف انتظامی کردار پر توجہ دیں۔ ایک اہم بات جس کی وضاحت ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ کہ ٹانک کی 60 فیصد آبادی محسود اور برکی قبائل پر مشتمل ہے، جو یہاں کسی کے مہمان یا متاثرین نہیں بلکہ مستقل رہائشی ہیں۔ ٹانک سٹی میں 70 فیصد سے زائد پراپرٹی محسود قبائل کی ذاتی ملکیت ہے، جو کسی کی خیرات یا عطیہ نہیں بلکہ ان کی اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے تعصب سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض سرانجام دے اور ٹانک کے پرامن ماحول کو ذاتی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ ٹانک کے موجودہ حالات میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو چاہیے کہ وہ آمن و امان کی مخدوش صورتحال کو دیکھ کر غیر ضروری احتجاجی مظاہروں کا نوٹس لیں تاکہ ٹانک میں قومی تعصب کی فذا کو ختم کیا جا سکے اور ٹانک میں آباد تمام اقوام پہلے کی طرح بھائیوں کی مانند مل جول کر رہیں ۔
Jirga News/ جرگہ نیوز
Awardin Mehsood

جنوبی وزیرستان لوئر میں بلاک شناختی کارڈز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ وانا (جنوبی وزیرستان لوئر) — ضلع میں بلاک شناختی...
02/09/2025

جنوبی وزیرستان لوئر میں بلاک شناختی کارڈز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

وانا (جنوبی وزیرستان لوئر) — ضلع میں بلاک شناختی کارڈز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس نے مقامی آبادی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ وفاقی محتسب ریجنل برانچ وانا کے انچارج جنید وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شناختی کارڈز کی بندش اب ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

جنید وزیر کے مطابق ہر ماہ 60 سے 100 تک بلاک شناختی کارڈ کے کیسز وفاقی محتسب وانا برانچ کو موصول ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شناختی کارڈز "افغان شہری" کے الزام پر بلاک کیے جاتے ہیں جبکہ شڈول فور میں شامل افراد بھی اس مسئلے سے متاثر ہو رہے ہیں۔

مقامی رہائشی سید حسن نے میڈیا کو بتایا کہ "ان کی والدہ کا شناختی کارڈ گزشتہ سات ماہ سے بلاوجہ بلاک ہے۔ متعدد بار نادرا اور دیگر دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ "ہمیں یہ تک معلوم نہیں کہ کس بنیاد پر شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے"،

افسوسناک امر یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) — جس میں ڈپٹی کمشنر، منتخب نمائندے (ایم این اے و ایم پی اے)، پولیس اور دیگر ادارے شامل ہیں — مؤثر انداز میں کام نہیں کر رہی۔ نتیجتاً شہریوں کے کیسز برسوں التوا کا شکار رہتے ہیں اور درخواست گزار دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

جنید وزیر کا کہنا تھا کہ "نادرا کے سرکاری ایس او پیز عوام دوست ہیں، تاہم وانا نادرا آفس کے "پرسنل ایس او پیز" نے شہریوں کے مسائل بڑھا دیے ہیں۔" انہوں نے خبردار کیا کہ شناختی کارڈز کی بلاک پالیسی کے باعث عوام شدید ذہنی اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں، ورنہ حالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے۔

اسلام آباد قومی اسمبلی!"قومی اسمبلی کے باہر آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز نے ایک شاندار عوامی اسمبلی منعقد کی،...
02/09/2025

اسلام آباد قومی اسمبلی!"
قومی اسمبلی کے باہر آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز نے ایک شاندار عوامی اسمبلی منعقد کی، جہاں عوام کے حقیقی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ اس عوامی اسمبلی میں ایم این اے جنوبی وزیرستان زبیر خان وزیر نے اپنی روایت کے مطابق نہایت جرات مندی اور دبنگ انداز میں اپنے حلقے کے مظلوم عوام کی آواز بلند کی۔

انہوں نے خاص طور پر واوا صدر اور پرنسپل رحمت اللہ کے اغوا کے واقعے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دو تین ہفتے گزرنے کے باوجود رحمت اللہ کی بازیابی نہ ہونا انتہائی افسوسناک اور حکومت و اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ ظلم اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور جنوبی وزیرستان کے عوام اپنے بہادر بیٹے کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں۔

زبیر خان وزیر نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً عملی اقدامات اٹھائیں اور رحمت اللہ کو بحفاظت بازیاب کر کے عوام کے دلوں کو سکون پہنچائیں۔
ان شاءاللّٰہ زبیر خان وزیر کی یہ جدوجہد رنگ لائے گی اور جنوبی وزیرستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے دن قریب ہیں۔
Zubair Khan
Jirga News/ جرگہ نیوز

🔴 اہم اطلاع – 2 ستمبر کو کرفیو نافذ 🔴2 ستمبر 2025، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں مکمل کرفیو نافذ ...
01/09/2025

🔴 اہم اطلاع – 2 ستمبر کو کرفیو نافذ 🔴
2 ستمبر 2025، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا- کرفیو کے دوران ضلع کے حدود میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے اور درجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا-
🔹 متاثرہ راستے 👇
▪ تاودہ چینہ – مکین – بی بی رغزائی – سراروغہ – کوٹکئی – سپینکئی رغزائی – نظر خیل
▪ آسمان منزہ – کانیگرم – شیرونگی – سپین جماعت – توروام
▪ درگئی پل – مدی جان – شین ورسک – مولا خان سرائے – چگملائی
▪ سرویکئی – مولا خان سرائے – بروند
▪ تیارزہ – توروام
اہم ہدایت:
▪ صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
▪ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔
🚨 ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کی طرف سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں

🔴 اہم اطلاع – 2 ستمبر کو کرفیو نافذ 🔴2 ستمبر 2025، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا اور شکئی...
01/09/2025

🔴 اہم اطلاع – 2 ستمبر کو کرفیو نافذ 🔴
2 ستمبر 2025، صبح 6 بجے سے شام 7 بجے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا اور شکئی میں کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور مذکورہ حدود میں تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔ مزید برآں مندرجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے منع ہے۔
🔹 متاثرہ راستے
▪ وانا – تیارزہ گیٹ – کرب کوٹ – تنائی – عزیز آباد چوک – درگئی پل
▪ شکئی – انزر چینہ – وانا
اہم ہدایت:
▪ صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
▪ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔

(ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس)پریس ریلیز:امروز مورخہ 1/09/2025ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ساؤتھ وزیرستان لوئر طاہر شاہ وزی...
01/09/2025

(ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس)
پریس ریلیز:

امروز مورخہ 1/09/2025
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ساؤتھ وزیرستان لوئر طاہر شاہ وزیر (PSP) نے آج وانا پریس کلب، نادرا آفس، پاسپورٹ آفس اور محکمہ زراعت کے دفتر کا دورہ (Visit) کیا اور سکیورٹی انتظامات (Security Arrangements) کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن گل رؤف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او نے اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور عوامی سہولت (Public Facilitation)، سروس ڈلیوری اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی۔
ڈی پی او نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان قریبی تعاون عوامی مسائل کے بروقت حل، امن و امان (Law & Order)، ترقی (Development) اور پرامن ماحول (Peaceful Environment) کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
دورے کے اختتام پر پریس کلب اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے ڈی پی او طاہر شاہ وزیر کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(پی آر او لوئر وزیرستان پولیس)

01/09/2025

جنوبی وزیرستان لوئر:افعان مہاجرین کی یہ فیملی سخت مشکل سے دوچار ہے ضلعی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کرتا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کو چاہئیے کہ ان کو اضافی گاڑی مہیہ کی جائے اور ایک ٹرک میں دو فیملی ایک ساتھ جانا اس گرمی میں سخت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔۔
Report by fazal wazir

(ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس)پریس ریلیز:امروز مورخہ 31/08/2025ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر طاہر شاہ وزیر (PS...
31/08/2025

(ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس)
پریس ریلیز:
امروز مورخہ 31/08/2025
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر طاہر شاہ وزیر (PSP) اور ڈپٹی کمشنر مسرت زمان نے گومل زام ڈیم کا ویزٹ کیا۔
اس موقع پر دونوں افسران نے ڈیم کے security measures کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری instructions جاری کیں۔ بعد ازاں ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے تھانہ سپین ڈیم، سکندر چیک پوسٹ اور تیارزہ چیک پوسٹ کا بھی ویزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او سپین ڈیم کامران خان بھی ہمراہ موجود تھے۔
ڈی پی او نے کہا کہ گومل زام ڈیم ضلع کی ایک اہم strategic & economic installation ہے، لہٰذا اس کی foolproof security اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانوں اور چیک پوسٹس پر تعینات پولیس اہلکار عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت alert & vigilant رہیں۔
ڈپٹی کمشنر مسرت زمان نے اس موقع پر کہا کہ گومل زام ڈیم سے بجلی اور زراعت کے شعبے کو براہ راست فائدہ پہنچتا ہے، لہٰذا امن و امان کا قیام علاقے کی sustainable development کے لیے ناگزیر ہے۔
آخر میں ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس و سول انتظامیہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری، مستعدی اور جانفشانی کے ساتھ سرانجام دیں۔
(پی آر او، لوئر وزیرستان پولیس)

Address

Islamabad

Telephone

+92514840418

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jirga News/ جرگہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jirga News/ جرگہ نیوز:

Share