17/07/2023
17-07-2023
راولپنڈی
سواں پل پر زیارت کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ۔۔۔
اطلاعات کے مطابق دو افراد جانبحق جبکہ کئی زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی بنا پر ڈمپر نے چار کاروں اور سوزوکی پک اپ کو بے دردی سے کچل ڈالا دو گاڑیاں پل سے نیچے گر گئیں۔۔۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔۔۔
تمام زخمیوں سمیت ڈیڈ باڈیز کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
اللہ اس حادثہ میں جان سے جانے والوں کیی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یاب کرے۔۔۔
اور گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ جب تلک یہاں کنسٹرکشن کا کام ہو رہا ہے یہاں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔۔۔