Pakistan Eye

Pakistan Eye Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Eye, Media/News Company, Islamabad.
(1)

سابق قومی کرکٹر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارم...
02/09/2026

سابق قومی کرکٹر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

بہاولپور تعلیمی بورڈ کے نہم جماعت کے نتائج میں مجموعی شرح کامیابی 38.46 فیصد رہی۔ ایک لاکھ 5 ہزار 611 طلباء میں سے 64 ہز...
02/09/2026

بہاولپور تعلیمی بورڈ کے نہم جماعت کے نتائج میں مجموعی شرح کامیابی 38.46 فیصد رہی۔ ایک لاکھ 5 ہزار 611 طلباء میں سے 64 ہزار 990 کامیاب ہوئے، جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر والدین نے تشویش کا اظہار کیا۔

سینئر پاکستانی اداکار و پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے جنات سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ’جنات کے با...
02/09/2026

سینئر پاکستانی اداکار و پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے جنات سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ’جنات کے بادشاہ‘ ہیں اور گزشتہ 12 سال سے ایک جن ان کے ساتھ موجود ہے۔

پی آئی اے 27 اکتوبر سے پاکستان اور لندن کے درمیان روزانہ پروازیں چلانے کا آغاز کرے گی، جس سے مسافروں کو برطانیہ کے لیے س...
02/09/2026

پی آئی اے 27 اکتوبر سے پاکستان اور لندن کے درمیان روزانہ پروازیں چلانے کا آغاز کرے گی، جس سے مسافروں کو برطانیہ کے لیے سفر کی مزید سہولت میسر آئے گی۔

پشاور میں طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کی منظوری دے دی گئی۔ پہلے مرحلے میں پشاور کی خواتین ...
02/09/2026

پشاور میں طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کی منظوری دے دی گئی۔ پہلے مرحلے میں پشاور کی خواتین کو اس سہولت کی فراہمی ہوگی، جبکہ بعد میں منصوبہ دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق اس سے خواتین کو تعلیم و روزگار تک محفوظ رسائی ملے گی اور فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

02/09/2026

گرین لینڈ میں گلیشیئر کا ایک دیوہیکل حصہ ٹوٹ کر پانی میں جا گرا، قدرت کے اس شاندار مگر خوفناک منظر نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

02/09/2026

فورٹ عباس میں 12 سالہ طالبہ کھلے مین ہول میں گر کر زخ م ی ہوگئی۔ طالبہ کی چیخ و پکار سن کر اہلِ محلہ موقع پر پہنچ گئے اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو گٹر سے بحفاظت باہر نکال لیا۔

سینئر سفارت کار سجاد حیدر خان کو پاکستان کا نیا ترجمانِ امور خارجہ مقرر کردیا گیا ہے، جو سید طاہر حسین اندرابی کی جگہ ذم...
02/09/2026

سینئر سفارت کار سجاد حیدر خان کو پاکستان کا نیا ترجمانِ امور خارجہ مقرر کردیا گیا ہے، جو سید طاہر حسین اندرابی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ طاہر اندرابی بطور ترجمان دفتر خارجہ آج اپنی آخری میڈیا بریفنگ دیں گے۔ انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔

02/09/2026

دیامر بھاشا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے والا حصہ ختم کیے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، تاہم پاور ڈویژن نے اسے فیک نیوز قرار دیا ہے۔ حکومت کے مطابق منصوبے کا پاور جنریشن کمپوننٹ اب بھی موجودہ اور مستقبل کے بجلی پلان کا حصہ ہے، جبکہ منصوبے کی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4,500 میگاواٹ مقرر ہے۔ ڈیم میں تقریباً 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی بتائی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا کے دور میں کسی بھی بڑی خبر کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کا اصل سورس، تاریخ اور معتبر ذرائع سے تصدیق کرنا ضروری ہے۔ آپ فیک نیوز پکڑنے کے لیے سب سے پہلے کیا چیک کرتے ہیں؟

02/09/2026

�چین میں صفائی کے لیے استعمال ہونے والے کپڑے فروخت کرنے والی خاتون نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایسا منفرد اور دلچسپ انداز اپنایا کہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

Address

Islamabad

Telephone

+923337733889

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Eye posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Eye:

Shortcuts

Share