Khabarnamay

Khabarnamay خبرنامے وہ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد عوام تک درست اور غیر جانبدارانہ معلومات کو پہنچانا ہے۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کامبیکس ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا، جو 14 سے 20 فروری 2025...
24/01/2025

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کامبیکس ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا، جو 14 سے 20 فروری 2025 تک لیاقت جمنیزیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، اور یہ چیمپئن شپ پاکستان کی تائیکوانڈو کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے اور جمعے کو پہلی پرواز 39 مسافرو...
24/01/2025

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے اور جمعے کو پہلی پرواز 39 مسافروں کو لے کر گوادر سے مسقط کے لیے روانہ ہوئی۔

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے رابطہ قائم کیا...
20/01/2025

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے رابطہ قائم کیا ہے اور لواحقین کی جانب سے ان الزامات کے بعد کہ ان کے بچوں کو قتل کر کے سمندر میں پھینکا گیا، قتل کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مراکش اور موریطانیہ کی حکومتوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سانحہ میں بچ جانے والوں اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کرتے ہوئے ملزموں کو کٹہرے میں لائے۔
16 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر سپین جانے والوں کی کشتی کو مبینہ حادثہ پیش آیا تھا۔

20/01/2025

افغانستان میں گردہ فروشی کا کاروبار عروج پر ہے، ایک اندازے کے مطابق تین سالوں میں تیس ہزار سے زائد گردوں کی خرید و فروخت ہوئی ہے، آج افغانستان میں گردوں کی پیوند کاری کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے جارہا ہے۔


Video Source: X

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabarnamay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share