DigiMAP

DigiMAP Digital Media Alliance of Pakistan is a representative body of the independent digital media outlets
(1)

https://www.facebook.com/share/p/15PbEeygNS/
03/05/2025

https://www.facebook.com/share/p/15PbEeygNS/

ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے صدر سبوخ سید نے عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت دباؤ، سنسرشپ اور خوف کے سائے میں سانس لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت صرف خبر رسانی کا نام نہیں بلکہ یہ سچ کی حفاظت، ضمیر کی گواہی اور عوام کے آئینی حقِ معلومات کا محافظ فریضہ ہے
تحریر : https://hazaraexpressnews.org/5119/

پریس ریلیزتاریخ: 3 مئی 2025صحافت صرف خبر نہیں، سچ کی حفاظت ہے — سبوخ سیداسلام آباد:ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے صد...
03/05/2025

پریس ریلیز
تاریخ: 3 مئی 2025

صحافت صرف خبر نہیں، سچ کی حفاظت ہے — سبوخ سید

اسلام آباد:
ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے صدر سبوخ سید نے عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت دباؤ، سنسرشپ اور خوف کے سائے میں سانس لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت صرف خبر رسانی کا نام نہیں بلکہ یہ سچ کی حفاظت، ضمیر کی گواہی اور عوام کے آئینی حقِ معلومات کا محافظ فریضہ ہے۔

سبوخ سید نے آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والے مختلف اداروں کی رپورٹس کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 2024 صحافیوں کے لیے دنیا بھر میں مہلک ترین سال ثابت ہوا، جس میں 124 صحافی جان کی بازی ہار گئے۔ صرف غزہ میں 85 صحافی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے، جبکہ پاکستان میں کم از کم 6 صحافی قتل ہوئے۔ درجنوں دیگر صحافی معاشی مشکلات، ہراسانی، غیر یقینی مستقبل اور تنخواہوں کی بندش جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں “تحفظِ صحافی و میڈیا پروفیشنل ایکٹ 2021” اور سندھ میں “پروٹیکشن آف جرنلسٹس بل” جیسے قوانین کے باوجود صحافیوں کو درپیش خطرات کم نہیں ہو سکے، کیونکہ ان قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے خاص طور پر ڈیجیٹل میڈیا کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں اور ریاستی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا، اور بتایا کہ آزاد آوازیں اب آن لائن بھی محفوظ نہیں رہیں۔ بھارت کی جانب سے آزادیٔ صحافت کے عالمی دن سے صرف ایک روز قبل پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹس پر مکمل پابندی اس امر کی واضح مثال ہے کہ خطے میں اختلافِ رائے کو کچلنے کا رجحان شدت اختیار کر چکا ہے۔

سبوخ سید نے کہا:

“یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ ان کہانیوں کی خاموشیاں ہیں جو اب سنائی نہیں دیتیں۔ ان میں سب سے بلند قیمت فلسطینی صحافیوں نے چکائی ہے۔ لیکن اس کے باوجود، پاکستان کے صحافی سچ اور آئین کے چراغ کو روشن رکھنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں—یہی اصل صحافت ہے، اور یہی بیدار مغز مزاحمت ہے۔”

انہوں نے ریاست، اداروں، اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آزادیٔ صحافت کو صرف ایک آئینی حق نہیں بلکہ قومی سلامتی اور جمہوریت کی بنیادی شرط سمجھتے ہوئے اس کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

#و #و #موقع

Press ReleaseDate: May 3, 2025“Journalism is not just reporting news — it is safeguarding truth,” says Sabookh SyedIslam...
03/05/2025

Press Release

Date: May 3, 2025

“Journalism is not just reporting news — it is safeguarding truth,” says Sabookh Syed

Islamabad: On the occasion of World Press Freedom Day, Sabookh Syed, President of the Digital Media Alliance for Pakistan, stated that journalism in Pakistan continues to breathe under the shadows of pressure, censorship, and fear. He emphasized that journalism is not merely the act of news reporting but a duty to protect the truth, uphold conscience, and defend the public’s constitutional right to information.

According to Sabookh Syed, the year 2024 was the deadliest for journalists worldwide, with at least 124 journalists killed. Among them, 85 journalists lost their lives in Gaza due to Israeli@topfans869384777:49210:]kes. In Pakistan, at least 6 journalists were killed, while many others face threats, economic hardship, salary suspensions, and an uncertain future.

Despite the existence of laws like the Protection of Journalists and Media Professionals Act 2021 and the Sindh Protection of Journalists Bill, threats against journalists persist due to weak implementation and lack of institutional support.

He expressed serious concern over increasing restrictions on digital spaces, where independent voices are increasingly silenced through surveillance, harassment, and algorithmic suppression. Just a day before World Press Freedom Day, the Indian government’s blanket ban on all Pakistani media outlets is a clear sign of growing intolerance toward dissent across the region.

Sabookh Syed remarked:

“These aren’t just statistics — they are silenced stories, halted truths. The heaviest price has been paid by Palestinian journalists. And yet, Pakistani journalists continue their struggle to keep the lamps of truth and constitutional values burning. That is real journalism. That is conscious resistance.”

He urged the state, institutions, and public to treat press freedom not merely as a right, but as a cornerstone of democracy and national integrity.

Digital Media Alliance for Pakistan

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی قابلِ مذمت ہے: *DigiMAPڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان (DigiMAP) ...
29/04/2025

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی قابلِ مذمت ہے:

*DigiMAP
ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان (DigiMAP) کا باضابطہ بیان*

ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان (DigiMAP) بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آزاد ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹس پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اس فہرست میں نیا دور ٹی وی اور دیگر ایسے ادارے شامل ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں غیرجانبدار، تحقیقی اور امن پر مبنی بیانیہ کو فروغ دیا۔

ان اداروں نے ریاستی بیانیے کی تکرار کے بجائے خطے کے پیچیدہ حالات پر متوازن تجزیہ پیش کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت، احتیاط اور امن کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ افسوس کہ انہی کوششوں کی پاداش میں انہیں بندشوں کا سامنا کرنا پڑا۔

DigiMAP کے صدر سبوخ سید نے کہا:

“آزاد آوازوں کو خاموش کر دینا جمہوریت کو محفوظ نہیں کرتا، بلکہ اسے کمزور کرتا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اعتدال پسند اور پرامن پلیٹ فارمز کو بند کرنا تنازع سے بچنے کا نہیں، بلکہ شدت پسندی کو بڑھاوا دینے کا راستہ ہے۔ یہ صرف میڈیا کا مسئلہ نہیں — یہ جنوبی ایشیا کے امن کا مسئلہ ہے۔”

نیا دور کے ایڈیٹر علی وارثی نے کہا:

“ہمارے پلیٹ فارمز پر بھارتی صارفین نے کئی بار تضحیک آمیز اور نسلی تعصب پر مبنی تبصرے کیے، لیکن ہم نے جواب میں اظہارِ رائے کی آزادی اور مکالمے کو ترجیح دی۔ بدقسمتی سے، یہی برداشت ہمیں دوسری طرف سے نصیب نہیں ہوئی۔”

DigiMAP کا ماننا ہے کہ یہ پابندیاں دراصل اظہارِ رائے کی آزادی، بین الریاستی مکالمے اور جمہوری قدروں پر کاری ضرب ہیں۔ جب ریاستیں آزاد صحافت پر پابندیاں لگاتی ہیں تو وہ ایک ایسا خلا پیدا کرتی ہیں جسے بعد میں نفرت انگیز، غیر ذمہ دار آوازیں پُر کرتی ہیں — اور اس کے نتائج سنگین ہوتے ہیں۔

ہم بین الاقوامی میڈیا رائٹس اداروں، سول سوسائٹی اور جمہوری ریاستوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس خطرناک رجحان کا فوری نوٹس لیں، کیونکہ ایسے اقدامات نہ صرف صحافت بلکہ انسانی وقار اور علاقائی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

DigiMAP کھلے مکالمے، باہمی احترام اور امن کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

Indian Government’s Ban on Pakistani Digital Media Outlets is Deeply Concerning: DigiMAP*Official Statement from the Dig...
29/04/2025

Indian Government’s Ban on Pakistani Digital Media Outlets is Deeply Concerning: DigiMAP

*Official Statement from the Digital Media Alliance of Pakistan (DigiMAP)*

The Digital Media Alliance of Pakistan (DigiMAP) strongly condemns the Indian government’s move to restrict access to Pakistani YouTube channels, social media platforms, and independent digital media outlets. Among those affected is Naya Daur TV, along with several others that have recently promoted balanced, research-based, and peace-driven narratives.

These platforms have resisted parroting state-sponsored views and instead offered nuanced analysis of regional tensions, consistently calling for dialogue, restraint, and de-escalation between India and Pakistan. Sadly, these efforts have been met with censorship and bans.

Sabookh Syed, President of DigiMAP, stated:

“Silencing independent voices does not safeguard democracy — it weakens it. By shutting down moderate and peace-oriented platforms, the Indian government is not preventing conflict; it is empowering extremism. This is not merely a media issue — it is a matter of peace and stability in South Asia.”

Ali Waris, Editor at Naya Daur, added:

“Our platforms have endured offensive, racist, and abusive comments from Indian users — and yet, we chose dialogue over censorship. Unfortunately, that spirit of tolerance has not been reciprocated.”

DigiMAP maintains that these bans are a direct assault on freedom of expression, inter-state dialogue, and democratic principles. When states suppress independent journalism, they create an information vacuum that is quickly filled by hate-driven, unregulated voices — and the consequences can be devastating.

We urge international media rights organizations, civil society, and democratic governments to take immediate notice of this troubling trend. Such actions threaten not only journalism, but also human dignity and the prospects for peace in the region.

DigiMAP remains committed to open dialogue, mutual respect, and the pursuit of peace.

23/04/2025
ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کا مؤقفڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا:“وحید مراد کی گرفتاری ایک ...
26/03/2025

ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کا مؤقف

ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا:

“وحید مراد کی گرفتاری ایک سوچا سمجھا حملہ ہے جو آزادی اظہار کو دبانے اور صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے کیا گیا۔ پیکا ایکٹ جیسے قوانین کا استعمال آزادی صحافت کے خلاف بطور ہتھیار کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف صحافی برادری متاثر ہو رہی ہے بلکہ عام شہریوں کی پرائیویسی اور بنیادی حقوق بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔”

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ وحید مراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور پیکا جیسے قوانین پر نظرثانی کی جائے تاکہ انہیں سیاسی انتقام اور صحافیوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جا سکے۔

پیکا قانون: صحافت کے لیے خطرہ؟

ڈیجیٹل رائٹس کے ماہرین اور صحافتی تنظیمیں پہلے بھی پیکا قانون پر اعتراضات اٹھا چکی ہیں۔ اس قانون کے تحت سوشل میڈیا اور آن لائن اظہار رائے پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، جبکہ حکام کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار بھی حاصل ہے۔

پاکستان میں کئی صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ پہلے بھی اس قانون کے تحت مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون آزادی صحافت کو کچلنے اور مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافی وحید مراد کی گرفتاری اور ان پر درج مقدمے نے ملک بھر کی صحافتی برادری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان کے اہل خانہ، وکلا، اور مختلف صحافتی تنظ....

26/03/2025
08/03/2025

پندرہ سال لگاتار دن رات گرمی سردی آنسو گیس دھرنا کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دینے والی سینئر صحافی فاطمہ بتول جو اے آر وائے نیوز کی قابل ترین رپورٹر تھیں انکو بغیر کسی نوٹس کے جبری طور پر برطرف لردیا گیا جس کی ویمن ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن بھر پور مذمت کرتی ہے یہ وطیرہ صرف صحافی خواتین کے ساتھ اپنایا جاتا ہے کہ ایک جونیئر صحافی کو بھرتی کرنے کے بعد سینیر کو اچانک سے برطرف کر کے اس کا پروگیشنل کیرئیر ختم کردیتے ہیں ، کبھی شادی ہونے کی بناء پر، کبھی زچگی کے مراحل مئں چھٹی نہ دینی پڑے اور کبھی عمر زیادہ ہونے کی بوسیدہ سوچ رکھتے ہوئے، لہذا ہم اس عمل کی شدید مزمت لرتے ہیں اور سلمان اقبال سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاطمہ بتول کو نوکری پر بحال کیا جائے وہ نہ صرف عامل صحافی ہیں بلکہ اس وقت حاملہ بھی ہیں شادی شدہ صحافی خواتین کا کیرئئر ختم کرنا قانونا جرم ہے اور ہم قانونی راستہ بھی اپنایئں گے

جاری کردہ
بانی ویمن ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پالستان
فوزیہ کلثوم رانا


Freedom Network
Human Rights Commission of Pakistan

26/02/2025

خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی پولیس نے معروف صحافی شیر افضل گجر کے خلاف پریس کانفرنس کور کرنے پر افسران سے پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کا مطالبہ کیا ہے .

26/02/2025

ڈی جی میپ پولیس کی جانب سے پیکا قانون کے تحت صحافیوں کے ہراسانی کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ صحافی شیر افضل گوجر معروف صحافی ہیں اور ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے معزز رکن ہیں۔ تحریک انصاف پیکا قانون کی مخالفت کرتی ہے لیکن اپنے صوبے میں ان کی پولیس صحافیوں کو پیکا قانون کے تحت ہراساں کر رہی ہے ۔

پیکا قانون کے تحت صحافیوں کی ہراسانی کا عمل شرو ع پریس کانفرنس کور کر نے پر مانسہرہ  پولیس کا صحافی شیر افضل کے خلاف  پی...
26/02/2025

پیکا قانون کے تحت صحافیوں کی ہراسانی کا عمل شرو ع

پریس کانفرنس کور کر نے پر مانسہرہ پولیس کا صحافی شیر افضل کے خلاف پیکا قانون استعمال کر نے کا مطالبہ

DIGIMAP کے ایکس اکاؤنٹ پر آج رات خصوصی سپیس میں ضرور شرکت کریں

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DigiMAP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DigiMAP:

Share