Roze News Urdu

Roze News Urdu Roze News Urdu is a leading news channel of Pakistan. Roze News brings the breaking and latest news

19/09/2022
15/09/2022

وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ, ذرائع

31/08/2022

9pm Headlines | Roze News

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے...
15/06/2022

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی، تجارت ،سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر کے علاوہ دیگر ممالک کے 46 سے زائدسفیر بھی وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو سیشن میں موجود تھے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی

امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے اور سعودی شاہی دیوان نے بھی ان کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔...
15/06/2022

امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے اور سعودی شاہی دیوان نے بھی ان کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی شاہی دیوان سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، امریکی صدر کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔ اقتدار سنبھالنےکے بعد امریکی صدرکا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا، صدر بائیڈن شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دورہ مشرق وسطیٰ اسرائیل سے شروع کریں گے، صدر بائیڈن فلسطینی قیادت سے مشاورت کے لیے مغربی کنارہ بھی جائیں گے۔ ایک سینیئر امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر 13 سے 16 جولائی کو مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گےجس میں اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔

معاشی مشکلات کے شکار ملک سری لنکا نے سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے ایک اضافی چھٹی دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں اشیائے...
15/06/2022

معاشی مشکلات کے شکار ملک سری لنکا نے سرکاری ملازمین کو ہر ہفتے ایک اضافی چھٹی دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قلت دور کرنے کے لیے اپنے گھروں میں فصلیں اگائیں۔ سری لنکا کو درپیش معاشی بحران کی وجہ سے متعدد اشیائے خوردونوش کی قلت ہوگئی ہے، ایندھن اور ادویات دستیاب نہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث عوام کے لیے خوراک کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔

سری لنکن کابینہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں سرکاری ملازمین کو ہر جمعے ایک اضافی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کاروباری ہفتے میں ایک اضافی چھٹی سے سرکاری ملازمین کو اپنے گھروں کے احاطے میں زرعی کام کرنے میں مدد مل سکے گی۔


بیان کے مطابق یہ اضافی چھٹی مستقبل قریب میں خوراک کی قلت کا حل ثابت ہوگی جبکہ اس سے ایندھن کی کھپت میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ نے کچھ دن پہلے خبردار کیا تھا کہ سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور 2 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی والے اس ملک میں ہر 5 میں سے 4 افراد کو کم از کم ایک وقت کا کھانا چھوڑنا پڑسکتا ہے۔

اب سری لنکن حکومت کے منصوبے کے تحت اگلے 3 ماہ تک سرکاری ملازمین کو ہر جمعے اضافی چھٹی دی جائے گی جس کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی، مگر اس فیصلے کا اطلاق ضروری سروسز کے عملے پر نہیں ہوگا۔ حکومت نے یہ بھی کہا کہ کہ سرکاری شعبوں کے 15 لاکھ ملازمین میں سے جو افراد بیرون ملک جاکر روزگار تلاش کرنا چاہتے ہیں، انہیں 5 سال کی بغیر تنخواہ کی چھٹیاں دی جائیں گی، جس دوران ان کی پنشن اور سینیارٹی متاثر نہیں ہوگی۔

اس فیصلے کا مقصد بظاہر ترسیلات زر میں اضافہ کرنا ہے کیونکہ سری لنکا کو درآمدات کے لیے ڈالرز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکا 51 ارب ڈالرز کے غیرملکی قرضوں کے باعث دیوالیہ ہوگیا تھا اور اس وقت آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہا ہے۔

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچز وقار یونس اور مکی آرتھر پر جانبداری اور غیر منصفانہ فیصلوں کے تحت کیرئیر خراب ...
15/06/2022

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچز وقار یونس اور مکی آرتھر پر جانبداری اور غیر منصفانہ فیصلوں کے تحت کیرئیر خراب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ عمر اکمل نے اپنے خیالات کا اظہار ایک پروگرام کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کی وجہ سے انہیں بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، یہ موقع ان سے ان دونوں نے چھینا۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘مکی آرتھر کے مجھ سے ذاتی مسائل تھے اور اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور آج تک سب خاموش ہیں لیکن بعدازاں مکی آرتھر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ انہوں نے میرے ساتھ غلط زبان استعمال کی’۔ عمر اکمل نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان چند نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ کہیں کہ مجھے 2016 کے ورلڈکپ کے لیے نمبر تین پر بیٹنگ کرنے بھیجیں ، عمران خان نے خود وقار یونس سے پوچھا کہ میں ٹاپ آرڈر میں شامل کیوں نہیں ہوں لیکن اس کے بعد بھی کچھ نہیں ہوا۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں وقار یونس کو ایک لیجنڈری بولر کے طور پر دیکھتا ہوں لیکن بطور ہیڈ کوچ انہیں سمجھ نہیں سکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مکی آرتھر نے عمر اکمل کے اس الزام پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے عمر اکمل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئینہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔

لاہور: کامن ویلیتھ گیمزکے لیے پاکستانی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی، ایک سو چار رکنی دستہ 28 جولائی سے برمنگھم میں ہونے وا...
15/06/2022

لاہور: کامن ویلیتھ گیمزکے لیے پاکستانی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی، ایک سو چار رکنی دستہ 28 جولائی سے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گا۔ سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود کےمطابق 70 ارکان کے سفری اور دیگر اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیس رکنی ویمن ٹیم کے ٹریولنگ انتظامات پی سی بی کے ذمہ ہیں،باقی اتھلیٹس اورآفیشلز پی او اے کے خرچ پر برمنگھم جائیں گے۔گیمز کی تیاری کے لیے زیادہ تر کیمپس پہلے ہی جاری ہیں، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ٹیموں کے کیمپ بھی لگ چکے ہیں، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ رابطے ہیں، یقین ہے کہ اگلے ہفتے تمام سفری انتظامات بھی مکمل ہوجائیں گے۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹ، ہاکی، ریسلنگ، جوڈو، باکسنگ اور اتھیلٹکس میں ارشد ندیم سے میڈلز کی بہت توقعات ہیں۔ ویٹ لفٹنگ کے تین کھلاڑی دستے کا حصہ ہیں، ان سے بھی میڈلز کی امیدیں ہیں۔

سیکرٹری پی او اے کے مطابق ڈوپنگ سیمینار بہت کامیاب رہا، اس سے تمام شرکا کو ڈوپنگ کے حوالےسے آگاہی فراہم کردی گئی ہے۔یقین ہے کہ ان گیمز میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا ڈوپ ایشو سامنے نہیں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کی ذمہ داری اینٹی ڈوپنگ آف پاکستان کے ڈاکٹر وقار کے سپرد کردگئی ہے،فیڈریشنز اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی معاونت سے ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بھی کچھ ڈوپنگ کٹس منگواکردی ہیں۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنشنل ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے پر نظریں مرکوز کرلیں۔...
15/06/2022

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنشنل ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے پر نظریں مرکوز کرلیں۔ اے ایف پی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ اور اگلے سال بھارت میں شیڈول 50 اوورز کے عالمی ایونٹس میں پاکستان کو کامیابی نہ دلواسکا تو اس فارم کا کوئی فائدہ نہیں۔

27 سالہ پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ میں اپنی فارم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن اس فارم کے ساتھ میرا بنیادی ہدف اگلے ڈیڑھ سال میں پاکستان کے لیے دو ورلڈکپ جیتنا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو میں محسوس کروں گا کہ میرے رنز سونے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں چیلنج لینا چاہتا ہوں کیونکہ کپتان کو ٹیم فالو کرتی ہے، اگر میں رنز بنا رہا ہوں تو دوسرے بلے باز اس کی پیروی کریں گے۔
قبل ازیں سال 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابراعظم نے سینچری اسکور کی تھی لیکن قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔ واضح رہے کہ بابراعظم نے 2010 اور 2012 کے انڈر-19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن بدقسمتی سے قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نئے حکم نامے م...
15/06/2022

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نئے حکم نامے میں سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔


اس کے علاوہ نئے سفری ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والی ائیرلائن کو بھی سخت جرمانہ ہوگا۔ دنیا بھر کی ائیر لائنز کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا میں خاتون اور اس کے شوہر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزم نے مبینہ خودکشی کرلی۔ ذرائع ...
15/06/2022

لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا میں خاتون اور اس کے شوہر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزم نے مبینہ خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری ایر یا والٹن روڈ پر واقع ایک گھر میں چارافراد کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔

پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم رضوان نے میاں بیوی اور دوست کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں درزی آصف ، اس کی اہلیہ ،عزیز اور رضوان شامل ہے۔

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹرکے نسخے کے بغیر خواب آور ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ڈپٹی کمشنر احتشام الحق کی زیرص...
15/06/2022

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹرکے نسخے کے بغیر خواب آور ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر احتشام الحق کی زیرصدارت اجلاس میں انتظامی افسران، ڈرگ انسپکٹرز، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات سے پاک پشاور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹرکے نسخے کے بغیرخواب آور ادویات پر پابندی عائد کی جائے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر کی میڈیسن کی دکانوں پر آگاہی بینرز لگائے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی میں 7 قسم کے انجکشن اور 5 قسم کی خواب آورگولیاں شامل ہیں۔

Address

Islamabad

Telephone

+923305333159

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roze News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Roze News Urdu:

Share