NNTV

NNTV National News Television

دو بچے، اریان اور ارہان، حیات آباد فیز 4 پشاور سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ پشاور اس واقعے کا فوری نوٹس لے۔ ...
11/08/2025

دو بچے، اریان اور ارہان، حیات آباد فیز 4 پشاور سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ پشاور اس واقعے کا فوری نوٹس لے۔ جس کسی کو بھی یہ بچے ملیں، براہِ کرم درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:
📞 0323-6256592
📞 0332-9099171

10/08/2025

جنوبی وزیرستان میں محسود اور برکی قبائل کا گرینڈ جرگہ: محسود قبائل کا دیرینہ مطالبہ منگروٹی تا گربز شاہراہ پر کام کا اعلان

جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ)، میجر جنرل مہر عمر خان نیازی نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر دوست محمد، سابق سینیٹر صالح شاہ اور ملک نور خان سمیت دیگر قبائلی عمائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

جرگہ کے دوران، آئی جی ایف سی (ساؤتھ) میجر جنرل مہر عمر خان نیازی نے محسود قبائل کے دیرینہ مطالبے منگروٹی تا گربز افغانستان شاہراہ پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان پر عمائدین نے کئی سالوں سے زیر التواء مطالبہ پورا کرنے پر آئی جی ایف سی ساوتھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
عمائدین نے دیرپا امن کے قیام کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا اور پائیدار امن کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل مہرعمرخان نیازی نے قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رہیں۔ انہوں نے علاقے میں پائیدار امن کے لیے قبائلی عمائدین کے کردار کو بھی سراہا۔

جرگہ کے بعد ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں میجر جنرل مہر عمر خان نیازی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں انعامات تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ، "بابائے صحافت فاٹا" مرحوم سیلاب محسود کی خدمات کے اعتراف میں آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل مہر عمرخان نے خصوصی ایوارڈ دیا جسکو محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود نے وصول کیا

وفاقی محتسب کا فیصلہ نظرانداز، پی ٹی سی ایل کا ویلج کونسل سام ون میں انٹرنیٹ کنکشنز کی فراہمی سے انکار، چیئرمین ویلج کون...
04/08/2025

وفاقی محتسب کا فیصلہ نظرانداز، پی ٹی سی ایل کا ویلج کونسل سام ون میں انٹرنیٹ کنکشنز کی فراہمی سے انکار، چیئرمین ویلج کونسل سلیم اشنگی کا احتجاج کا عندیہ

جنوبی وزیرستان اپر (نمائندہ خصوصی) –
سام ون اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کی جانب سے پی ٹی سی ایل فائیبر انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے لیے وفاقی محتسب کورٹ میں دائر کیے گئے کیس میں فیصلہ عوام کے حق میں آنے کے باوجود پی ٹی سی ایل حکام کی جانب سے انٹرنیٹ کنکشنز فراہم نہ کرنا عوامی تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

چیئرمین ویلج کونسل سام ون سلیم اشنگی نے پی ٹی سی ایل کی عدم تعاون پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود ادارے کا کنکشنز فراہم نہ کرنا نہ صرف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے بلکہ علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سہولت کی عدم دستیابی سے طلبہ، ملازمین اور دیگر افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

سلیم اشنگی نے ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر فیصلے پر عمل درآمد اور انٹرنیٹ کنکشنز کی فراہمی کی اپیل کی ہے، بصورت دیگر انہوں نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بھی چیئرمین ویلج کونسل کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل فوری طور پر عدالتی حکم پر عمل کرے تاکہ علاقے کے لوگوں کو جدید سہولیات میسر آ سکیں۔

جنوبی وزیرستان اپر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اپر وزیرستان کے دفتر ٹانک میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں مئیر سب ...
26/07/2025

جنوبی وزیرستان اپر
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اپر وزیرستان کے دفتر ٹانک میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں مئیر سب ڈویژن سرویکئی شاہ فیصل غازی اور مئیر سب ڈویژن لدھا حاجی تاج ملوک بھی شریک تھے۔اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ علاقے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ شاہ فیصل غازی نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ملاقات کے دوران کرفیو کے دوران عوام کو درپیش مشکلات پر بات کی گئی اور چگملائی چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں کی SOPs کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔مزید برآں، مولے خان سرائے ہسپتال اور تحصیل تیارزہ ریسکیو ہسپتال میں 1122 ایمبولینس گاڑی فراہم کرنے، اور لینڈ مائنز کے متاثرین (شہداء و زخمیوں) کو فوری معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے منگل کے دن تک بعض مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔شاہ فیصل غازی نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حوالے ہماری کوشش ہے کہ انتظامیہ کو بروقت اگاہ کریں اور عوامی مسائل کے خاتمے کو ہم اپنی اولین زمہ داری سمجھتے ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ علاقہ مختلف مسائل سے دوچار ہے جس کیلئے حکومتی توجہ وقت کی ضرورت ہے

ضلع ٹانک جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق رکھنے والے نامور ٹھیکیدار سیف الملوک اور ایم پی اے عثمان بیٹنی  کی ذاتی رقم سے لنگر ...
25/07/2025

ضلع ٹانک
جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق رکھنے والے نامور ٹھیکیدار سیف الملوک اور ایم پی اے عثمان بیٹنی کی ذاتی رقم سے لنگر بائی قبرستان روڈ کی تعمیر کا کام مکمل جس کی اسفالٹ کی رقم سیف الملوک اور واٹر بونڈ کی رقم ایم پی عثمان بیٹنی نے خرچ کی اس روڈ کی تعمیر پر شہریوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کی گئی شہریوں کا کہنا تھا کہ لنگر بائی قبرستان روڈ نہایت خستہ حالی کا شکار تھا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا لیکن ٹھیکیدار سیف الملوک اور ایم پی اے عثمان بیٹنی نے عوامی تکلیف کو مد نظر رکھ کر ذاتی رقم سے روڈ کی تعمیر کرکے شہریوں کی مشکلات میں کمی کردی تفصیلات کے مطابق شہریوں کی ٹھیکیدار سیف الملوک اور ایم پی اے عثمان بیٹنی کو خراج تحسین لنگر بائی قبرستان کی سڑک کی تعمیر پر شہریوں نے ٹھیکیدار سیف الملوک اور ایم پی اے عثمان بیٹنی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ سڑک کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھی جس کی وجہ سے میتوں کو قبرستان تک لے جانے اور فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف ان کی دیرینہ مشکل حل ہو گئی ہے بلکہ علاقے میں آمدورفت بھی بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹھیکیدار سیف الملوک کی کاوشوں اور ایم پی اے عثمان بیٹنی کے تعاون کو سراہا، جنہوں نے اس اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس اقدام سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے جاری رہیں گے۔

23/07/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید میٹروپول لیبارٹریز کا افتتاح: صحت کی نئی امید

ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری! شہر میں جدید ترین آلات سے لیس میٹروپول لیبارٹریز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ لیبارٹری نہ صرف علاقے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنائے گی بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح کے مکینوں کو معیاری تشخیصی خدمات بھی فراہم کرے گی۔
اس لیبارٹری کے قیام سے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو اکثر جدید طبی ٹیسٹ اور تشخیص کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب میٹروپول لیبارٹریز کی بدولت، انہیں اپنے شہر میں ہی عالمی معیار کی لیبارٹری سروسز میسر ہوں گی۔ یہاں پر خون کے ٹیسٹ سے لے کر پیچیدہ ترین تشخیصی ٹیسٹ تک، تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔
میٹروپول لیبارٹریز ڈیرہ اسماعیل خان برانچ کے سی ئی او ڈاکٹر سجاد محسود کا کہنا ہے کہ اس لیبارٹری کے قیام کا مقصد ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کو ممکن بنانا ہے۔ یہ اقدام یقینی طور پر علاقے میں صحت کے شعبے میں ایک مثبت تبدیلی لائے گا۔

15/07/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: محسود پریس کلب اور میٹرو پول لیب کے درمیان صحافیوں کو رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی معاہدہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں محسود پریس کلب اور میٹرو پول لیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سینیئر صحافی سعید اللہ مروت، سینیئر صحافی جعفر زکوڑی
اور میٹرو پول لیب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرسجاد محسود،ینگ ڈاکٹرز محمد اسماعیل ،ڈاکٹر ضیاء داوڑ ، محسود پریس کلب کے صدر فاروق محسود سمیت سنئیر ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سجاد محسود نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح کے عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کریں۔ "ہم نے لیب میں جدید مشینری نصب کی ہے، تربیت یافتہ اسٹاف کو بھرتی کیا ہے اور فیس بھی عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب رکھی ہے"۔
سینیئر صحافی سعید اللہ مروت نے محسود پریس کلب اور میٹرو پول لیب کو اس معاہدے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس اقدام سے صحافیوں کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔
پریس کلب کے صدر فاروق محسود کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں صحافیوں کو بھی مالی مسائل کا سامنہ ہے، محسود پریس کلب ہمیشہ اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتا ہے، اور اس قسم کے اقدامات اسی سلسلے کی کڑی ہیں

جنوبی وزیرستان: بدر چلویشتی میں پی سی سی گلی کا افتتاح، ایم پی اے آصف خان محسود کی جانب سے عوامی مطالبہ پوراجنوبی وزیرست...
15/07/2025

جنوبی وزیرستان: بدر چلویشتی میں پی سی سی گلی کا افتتاح، ایم پی اے آصف خان محسود کی جانب سے عوامی مطالبہ پورا

جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر چلویشتی میں ایم پی اے آصف خان محسود نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے تعمیر کی گئی پی سی سی گلی کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مقامی مشران، نوجوانان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس دیرینہ مطالبے کی تکمیل پر ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا۔

بدر چلویشتی کے عوام طویل عرصے سے پکی گلی کی سہولت کے منتظر تھے، جو بالآخر ایم پی اے آصف خان محسود کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ گاؤں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یہ ترقیاتی منصوبہ علاقے میں سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے آصف خان محسود کا کہنا تھا:
"ہم وعدے نہیں، کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری پہچان کام کی کوالٹی سے ہوگی، اور انشاءاللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔"

عوامی سطح پر اس منصوبے کو خوب سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھا جائے گا۔

02/07/2025

جنوبی وزیرستان
خیبر پختونخوا کے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی نصیر خان وزیر نے علاقائی ترقی ،تعلیم اور صحت کیلئے جو کردار ادا کیا اج بھی علاقائی عوام ان کی بہترین کاردکردگی کو سراہتے ہے اور خراج تحیسن پیش کرتے ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے دوراقتدار میں جس طرح اپنے علاقے اور قوم کی رہنمائی کی اور ان کی اواز بنا شاید کوئی دوسری شخصیت اس خلاکو پر نہیں کرسکتا لیکن بدقسمتی سے قبائلی عوام ہمیشہ کی طرح ہائی جیک ہوگئی نصیر خان کے مقابلے میں ایسے گونگے بہرے نمائندوں کو اعوانوں میں بھیج دیا جن کی خاموشی اور بے حسی کو قبائلی عوام ایک لمبے عرصے تک بھگتے ینگے جن کو نہ سیاست کی سمجھ ہے اور نہ علاقائی ترقی وخوشحالی کا کوئی سوچ جو قبائلی عوام کی بدقسمتی ہے ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شہریوں نے اپنے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی نصیر خان ایک تواناں اواز تھی جس نے اپنے علاقے کی محرومیاں پوری دنیا کے سامنے پیش کی اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا اغاز ہے اور ان مسائل کو اوجاگر کیا جو علاقے کی بنیادی مسائل تھے

اپر وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار مکین میں کتاب میلہ، نوجوانوں کی بھرپور شرکت جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے مکین میں تاری...
02/07/2025

اپر وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار مکین میں کتاب میلہ، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے مکین میں تاریخ کا پہلا کتاب میلہ اسلامیہ پبلک سکول میں دو روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اس میلے میں ادب، تاریخ، معاشیات اور دیگر موضوعات پر لکھی گئی کتب کے اسٹالز لگائے گئے۔ کتاب میلے کا انعقاد ایجوکیشنل ریوالوشن آرگنائزیشن (ERO) کے زیر اہتمام، ایم پی اے آصف محسود،ڈپٹی کمشنر فضل ودود اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا۔

تنظیم کے بانی ڈاکٹر قادر محسود نے بتایا کہ میلے کا مقصد نوجوانوں میں مطالعے کا رجحان پیدا کرنا اور علم سے دوستی کو فروغ دینا ہے۔ ان کے مطابق، اس میلے میں درجنوں اہم اور نایاب کتب کو عوامی مطالعے کے لیے پیش کیا گیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ ایم پی اے آصف خان محسود، ڈپٹی کمشنر فضل ودود اور یوتھ افئیر آفیسر محمد فاروق محسود کے تعاون سے یہ اہم پروگرام کامیاب ہوا اور مذید ایسے پروگرامات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر طلباء و نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر، مفتی عبدالرزاق نے کہاکہ "آج وزیرستان کے نوجوانوں کو کتابوں کے ساتھ دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کی حقیقی خدمت علم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ علم کے ہر ذریعہ سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ دین، ملک اور قوم کی خدمت کر سکیں۔

اس موقع پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے بانی رکن، عالم زیب محسود نے کہا:
"وزیرستان کے بارے میں ہمیشہ منفی باتیں کی جاتی رہی ہیں، لیکن آج کا دن خوش آئند ہے کہ یہاں کے نوجوان کتابوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔"

محسود پریس کلب کے صدر، فاروق محسود نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"سوشل میڈیا صرف تفریح کا ذریعہ نہیں، بلکہ علم اور تحقیق کا مؤثر ہتھیار بھی ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کو ایک تعمیری پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں—ایسا پلیٹ فارم جو انہیں سوچنے، سیکھنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائے۔ ہر بات کو پرکھے بغیر شیئر نہ کریں، تحقیق کو اپنی عادت بنائیں۔"

این ڈی ایم کے مرکزی رہنما، گلبدین محسود نے کہا کہ "دنیا بھر میں نوجوان ہی تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ وزیرستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ان کی رہنمائی کریں تاکہ وہ ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں۔"

ای کامرس کے ماہر، عبداللہ برکی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ"جدید ٹیکنالوجی اور چیٹ جی پی ٹی جیسی ایپلی کیشنز سے سیکھنے کا عمل تیز اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا قیمتی وقت سیکھنے میں صرف کریں تاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہو۔"

پی ٹی ایم کے قائد منظور پشتین کے بھائی غازی امان اللہ نے کہا کہ جب تک پڑھیں گے اور لکھیں گے نہیں تب تک وزیرستان کی تاریخ نہیں لکھ سکتے لہذا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے تاکہ نوجوانوں میں پڑھنے و لکھنے کا جذبہ بیدار ہوجائے۔ "

تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور دیگر شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ERO پاکستان کی کتب دوستی مہم کا حصہ بنیں گے تاکہ وزیرستان کی ہر تحصیل میں مطالعے کا کلچر فروغ پا سکے۔

جنوبی وزیرستان اپر ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی مؤثر کارروائی: ڈپٹی کمشنر فضل ودود کی ہیدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سروی...
30/06/2025

جنوبی وزیرستان اپر
ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی مؤثر کارروائی: ڈپٹی کمشنر فضل ودود کی ہیدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی کی زیر نگرانی تحصیلدار شہزادہ نعمت اللہ کا مارکیٹوں اور فلنگ سٹیشنز کا معائنہ
سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

جنوبی وزیرستان اپر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان اپر جناب فضل ودود صافی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی عظمت علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سب ڈویژن حسنین احمد کی زیر نگرانی نائب تحصیلدار سرویکئی شہزادہ نعمت اللہ نے سرویکئی کے مختلف بازاروں اور فلنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔

معائنے کے دوران دکانوں میں موجود اشیائے ضروریہ کے معیار، صفائی ستھرائی، سرکاری نرخناموں کی دستیابی اور پٹرولیم مصنوعات کی اوگرا کے مطابق قیمتوں پر فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نائب تحصیلدار نے دکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ سرکاری نرخناموں کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے اور گاہکوں کو معیاری اشیاء فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی یہ کارروائی عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا اور حکومت سے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَریٹائرڈ AIG پولیس امیر حمزہ محسود، سنئیر قبائلی صحافی مرحوم سیلاب محسود کے ...
30/06/2025

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ریٹائرڈ AIG پولیس امیر حمزہ محسود، سنئیر قبائلی صحافی مرحوم سیلاب محسود کے بھائی ،وفات پاگئے ہیں نماز جنازہ آج بروز پیر 30 جون H-11 قبرستان اسلام آباد میں عصر کے وقت ادا کی جائیگی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NNTV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NNTV:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share