14/04/2024
آج 14 اپریل، 2024 کو ملک عادل شہید کی پہلی برسی ان کے آبائی گاؤں شمیری تحصیل سپین وام میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
اس موقع پر ان کے گھر میں ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام، علاقے کے مشران و نوجوانان اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ان سب شرکاء نے اس موقع پر اپنے علاقے کے امن، تعلیم اور غریب لوگوں کیلئے ملک عادل شہید کی بے لوث خدمات کو سراہا اور یہ بھی کہا کہ ان کی ان خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا بھرپور مظاہرہ کیا،جس پر ملک عادل شہید کے خاندان نے ان سب علمائے کرام، مشران اور نوجوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اللہ تعالٰی مرحوم ملک عادل شہید کی شہادت کو قبول فرما کر ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔