03/02/2025
ا
تاندلیانوالہ میں 7روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا،افتتاحی تقریب میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ میں منعقد ہوئی
تاندلیانوالہ میں 3 سے 9 فروری 7روزہ پولیو مہم کا میونسپل کمیٹی میں افتتاح کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ازکاسحر۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عطا الحق شاہ اور ایم پی اے جعفر علی ہوچہ نے مہم کاافتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پرپولیو مہم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ازکا سحر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔بچوں کی انگلیوں پر نشانات بھی لگائے گئے۔اے سی ازکا سحر نے کہا کہ تحصیل بھر میں 423پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،پولیو مہم کے دوران 1لاکھ 53 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی نگرانی خود کروں گی،ایم پی اے جعفر علی ہوچہ نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیو کے خاتمے کے لیے متحرک ہے،پولیو مہم کے دوران والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ڈاکٹر عطا الحق شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گی والدین آپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مزوری سے بچائیں