11/08/2023
ایک ٹھیک ٹھاک چلتی ہوئ حکومت اور سیاسی نظام کو رجیم چینج کے زریعہ تبدیل کرنے کے بعد آج جب امپورٹڈ فسطائ حکومت کا خاتمہ بلخیر ہو گیا کیا کوئ اللّٰہ کا ولی بتانا پسند کرے گا کہ ہماری Pakistan Tehreek-e-Insaf حکومت بیرونی مداخلت کے نتیجے میں گرانے کے بعد اور سابق وزیراعظم Imran Khan کو پابند سلا سل کرنے کے بعد پچھلے ڈیڑھ سال میں پی ڈی ایم کی حکومت میں میاں شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے بعد ۔۔۔۔۔۔
اب کیا ملک 🇵🇰 بہتر حالت میں ہے؟
کیا عالمی سطح پہ پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ؟
کیا امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئ؟
کیا مہنگائی کم ہوئ یا دوگنا ہوگئ؟
کیا ملک میں شخصی آزادی بہتر ہوئ یا کمزور ہوئ ؟
کیا بیرون ملک سے غیر ملکی زرمبادلہ بڑھا یا کم ہوا؟
کیا برآمدات بڑھیں ؟
کیا فارن انوسمنٹ بڑھی ؟ کیا لوگوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعتماد بڑھا ؟
کیا میڈیا آزاد ہوئ یا مزید قدغنوں کا شمار ہوئ ؟
کیا لوگ خوشحال ہوئے یا مزید پریشان اور مفلوک الحال ہوگئے ؟
کیا لوگوں کی قوت خرید بڑھی یا کم ہوئ ؟
عام آدمی کا حکومتی نظام پہ اعتماد بڑھا یا کم ہوا ؟
کیا صحت کی سہولیات بہتر ہوئ یا مزید خراب؟ صحت کارڈ کیوں بند کرنے کی کوشش کی گئ ؟
سیاسی نظام توانا ہوا یا مزید لاغر و لاچار ہوگیا ؟
آئین میں عمل ہوا یا آئین سے انحراف ہوا ؟
عدالتی فیصلوں کا احترام ہوا یا عدالتی فیصلوں کا تمسخر اڑا یا گیا ؟
کیا ملک میں موجود سرمایہ کاری بڑھی یا چلتی فیکٹریاں بلخصوص آٹو انڈسٹری بند ہوئ اور کاروبار کے زرائع و وسائل کم ہوئے؟
روزگار کے زرائع بڑھے یا کم ہوئے ؟
ملک سے بڑے پیمانہ پہ ہنر مند افراد کے باہر جانے کی کیا وجہ ہے ؟
زرعی شعبہ جو ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس کی صورتحال میں کوئ واضح بہتری آئ ہے ؟
ملک کا معاشی نظام مزید کمزور کیوں ہوا ؟
فارن ایکسچینج ریزرو میں کمی کیوں ہوئ؟
روپے کی قدر میں اتنی کمی کیوں ہوئ ؟
عوام اور اداروں کے بیچ اعتماد میں اضافہ ہوا یا کمی ؟
بجلی گیس کی قیمتیں کم ہوئیں یا بے انتہا بڑھیں ؟
ایسے بہت سے سوالات ہیں اور سب کا جواب نفی میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے ملک کو تباہی کا شکار کیا گیا۔
پاکستان پہ رحم کریں !
وقت آگیا ہے کہ ہم فیصلہ کر لیں کہ ملک کو آئین پہ چلانا ہے اگلا الیکشن وقت پہ ہو اور عوام کوایک آزاد شفاف الیکشن کے زریعہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا ایک آزادانہ موقع دیا جائے۔ جسے بھی عوام ووٹ 🗳️ دے وہی حکومت بنائے جو عوام کو جوابدہ بھی ہوگی اور جس سے ملک موجودہ بحران سے نکل بھی جائے گا۔
انشاءاللّٰہ
پاکستان 🇵🇰 زندہ باد