Insaf Students Federation Tandoallahyar

Insaf Students Federation Tandoallahyar Updates of Insaf Students Federation (ISF) District Tandoallahyar | Pakistan Tehreek-e-Insaf

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ذوالقرنین جروار کا ٹوئٹ:یہ نظام پچھلے اڑھائی سال سےعمران خان کےخاندان کےکسی ف...
09/09/2025

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ذوالقرنین جروار کا ٹوئٹ:

یہ نظام پچھلے اڑھائی سال سےعمران خان کےخاندان کےکسی فرد کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوا پھر بھی باز نہیں آرہا، ذوالقرنین جروار

ناکامی سے سیکھتا نہیں۔کچھ عرصےسے بشریٰ بی بی کو دی جانے والی اذیتیں اس نظام کی شکست کا ایک اور ثبوت ہیں، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سندھ

بشریٰ عمران مقابلہ کررہی ہےاور کرتی رہےگی۔ بشریٰ بی بی پر ظلم نامنظور، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈپٹی سیکرٹری سندھ کا پیغام

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن  ضلع ٹنڈو الہ یار کے صدر اسامہ  میئو کا علیمہ خان پر حملہ پر مذمتی بیان ادھر آ ستم گر  ہُنر آزماتے...
05/09/2025

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ٹنڈو الہ یار کے صدر اسامہ میئو کا علیمہ خان پر حملہ پر مذمتی بیان

ادھر آ ستم گر ہُنر آزماتے ہیں
تو تیر آزما ہم جگر آزماتے ہیں

عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈے پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اسامہ میئو

علیمہ خان پر حملہ اور پھر حملہ آوروں کو پولیس کی موجودگی میں فرار کروا دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش تھی حملہ پولیس کی نگرانی میں کروایا گیا تاکہ اصل مجرموں کو تحفظ دیا جا سکے۔
قوم جانتی ہے کہ یہ سب کس کے اشارے پر ہوا ہے۔ اسامہ میئو

26/08/2025

📌 حیدرآباد سندھ

چیئرمین عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت انکے خاندان کے خلاف ظلم و جبر کے خلاف انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے،

ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی آئی ایس ایف کی احتجاجی ریلی، طلباء کی کثیر تعداد شریک۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ اور بیٹے کے اغواء کا معاملہ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف...
21/08/2025

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ اور بیٹے کے اغواء کا معاملہ،

صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ ذوالقرنین جروار کی جانب سے عمل کی بھرپور مزمت،

علیمہ بی بی کے گھر پر حملہ کرنا، اسٹاف کو حراساں اور انکے صاحبزادے کو اغوا کرنا انتہائی افسوناک و ناقابلِ قبول ہے، ذوالقرنین جروار

پہلے عمران خان، پھر انکی اہلیہ اور بہنوں سمیت حسان نیازی کو پابند سلاسل کیا اب علیمہ خان کے بیٹے کو بھی اغوا کرلیا گیا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات

آپ کے ان اونچے ہتھکنڈوں سے نہ کوئی ڈرا ہے نہ آگے بھی کوئی ڈرے گا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر علیمہ خان کے بیٹے کو رہا کیا جائے، بصورت دیگر پورا پاکستان سخت رد عمل دےگا، ذوالقرنین جروار

*جاری کردہ: شعبہ اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ*

No one has right to Undo the picture of "Father of Nation".
16/08/2025

No one has right to Undo the picture of "Father of Nation".

14/08/2025

ٹنڈوالہیار: چیئرمین عمران خان کے حکم پر ملک بھر کی طرح ضلع ٹنڈوالہیار میں بھی جشنِ آذادی پاکستان زندہ باد عمران خان پائندہ باد ریلی کا انعقاد،

ریلی ضلع صدر نہال لاشاری کی قیادت میں ضلع انصاف ہاؤس سے روانہ ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے نیشنل پریس کلب پر پہنچی،

اس موقعہ پر آئی ایس ایف صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ذوالقرنین جروار سمیت طلباء کی شرکت، یوتھ ونگ عہدیداران و کارکنان بھی کثیر تعداد میں شریک،

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع صدر ٹندو الہ یار اسامہ میئو کی طرف سے 78واں یوم آزادی مبارک  آج کے دن ہمارے آب و اجداد نے جان...
13/08/2025

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع صدر ٹندو الہ یار اسامہ میئو کی طرف سے 78واں یوم آزادی مبارک

آج کے دن ہمارے آب و اجداد نے جانی مالی قربانی دے کر اس ملک کو آزاد کرایا تھا تاکہ ایک آزاد مسلم ریاست عمل میں آسکے ۔۔۔اسامہ میئو

قوم آزادی کا دن کے ساتھ اپنی قومی اخلاقی اور سماجی ذمہ داریاں بھی یاد رکھے قائداعظم کے وہ اصول بھی اپنانے ہونگے ایمان اتحاد اور رواداری ۔۔۔ اسامہ میئو صدر انصاف

آج جہاں ہم آزادی کا دن منا رہے وہی قوم کے دل کی دھڑکن عمران خان دو سال سے ناحق قید میں ہے اور ملک اور قوم کے لیے آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اسامہ میئو

ایسے میں ملک کے ایک ایک نوجوان پر لازم ہے کہ وہ عظیم رہبر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے
اسامہ میئو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ٹنڈو الہ یار

صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ ذوالقرنین جروار کا اقلیتوں کے قومی دن کے موقعہ پر پیغام، ملک کی ت...
11/08/2025

صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ ذوالقرنین جروار کا اقلیتوں کے قومی دن کے موقعہ پر پیغام،

ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابلِ تحسین ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، ذوالقرنین جروار

اقلیتی برادری نے ملکی استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس ایف سندھ

موجودہ حالات میں اقلیتوں کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے جس پر حکومتوں کو مسائل کے حل کے لیئے اقلیتی برادری سے تعاون کرنا چاہیے، ذوالقرنین جروار

قائد اعظم کا 11 اگست 1947 کا تاریخی خطاب مساوی حقوق کا پیغام دیتا ہے، ذوالقرنین جروار ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کا MDCAT کی ٹیسٹ میں اپلائی کرنے پر اضافی فیسز مقرر کرنے کے اقدام پر اظہارِ تشویش،آئی ایس ایف...
10/08/2025

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کا MDCAT کی ٹیسٹ میں اپلائی کرنے پر اضافی فیسز مقرر کرنے کے اقدام پر اظہارِ تشویش،

آئی ایس ایف سندھ کی جانب سے فوراً فیسز کم کرنے کا مطالبہ کردیا گیا، طلباء کے ہمراہ بھرپور احتجاجی تحریک کا عندیہ ۔ اعلامیہ جاری

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا وفد ضلع صدر اسامہ میوء کو رہائی پر مبارکباد دینے انکی رہائش گاہ پہنچا، اسامہ میوء ، راشد میوء و...
08/08/2025

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا وفد ضلع صدر اسامہ میوء کو رہائی پر مبارکباد دینے انکی رہائش گاہ پہنچا،

اسامہ میوء ، راشد میوء و دیگر کو جھوٹے مقدمے میں ضمانت منظور ہونے و رہائی پانے پر مبارکباد پیش کی،

وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ذوالقرنین جروار، ضلع جنرل سیکرٹری کشور کمار، انفارمیشن سیکریٹری دانیال قمبرانی موجود،

تعلقہ ٹنڈو الہ یار کے صدر خزیمہ قائم خانی، جنرل سیکرٹری طلحہٰ کشمیری، انفارمیشن سیکریٹری فرقان راجپوت، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کاشف شاہ، میمبرشپ سیکریٹری عدیل عباسی، شاہ زیب وفد میں شامل۔

ٹنڈوالہیار: تعلقہ چمبڑ کے ایک گاؤں محمد رحیم لغاری کے اسکول کے بچوں نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ک...
07/08/2025

ٹنڈوالہیار: تعلقہ چمبڑ کے ایک گاؤں محمد رحیم لغاری کے اسکول کے بچوں نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ پلے کارڈز تھامے ہوئے !!

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ٹنڈوالہیار کے صدر اسامہ میوء، راشد میوء و دیگر جھوٹے مقدمات میں ضمانت پر رہا ہوگئے۔ الحمدللہ
07/08/2025

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ٹنڈوالہیار کے صدر اسامہ میوء، راشد میوء و دیگر جھوٹے مقدمات میں ضمانت پر رہا ہوگئے۔ الحمدللہ

Address

Islamabad
12345

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Students Federation Tandoallahyar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category