01/09/2026
تھانہ کھنہ کی حدود میں پولیس کانسٹیبل سے ڈکیتی کی کوشش، اہلکار نے ملزم کو فائر مار کر زخمی کر دیا
تھانہ کھنہ کی حدود میں ڈیوٹی سے واپس جانے والے پولیس کانسٹیبل سے تین نامعلوم مسلح ملزمان نے موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل چھین لی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ملزم زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کانسٹیبل عادل نمبر 8939، جو وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، ڈیوٹی سے واپسی پر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے اسے روک لیا اور اس سے موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل چھین لی۔
دال میں کچھ کالا نظر آئے تو مجھے ضرور اطلاع دیجئے گا
Islamabad Police