SHAH NASIR TV

SHAH NASIR TV News Media

27/08/2026

شگر داسو میں محکمہ حیوانات نے ادویات پہنچا دیں اور جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے انجکشن لگانے اور ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ | 2026

اسلام آباد میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی ، ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں۔😭پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی نے چودہ نومولود ...
26/08/2026

اسلام آباد میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی ، ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں۔😭

پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی نے چودہ نومولود بچوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے جبکہ جاں بحق ہونے والے معصوموں میں آسیہ نامی خاتون کے جڑواں بچے بھی شامل تھے ، صرف آصفہ نامی ماں کا بچہ خوش قسمتی سے زندہ بچایا جا سکا۔💔

والدین بچوں کو بچانے کے لیے چیختے رہے، فریادیں کرتے رہے، شیشے توڑتے رہے مگر جنہیں معصوم جانوں کو بچانے کے لیے سب سے آگے ہونا چاہیے تھا وہ اپنی جانیں بچا کر پیچھے ہٹ گئے۔💔

26/08/2026

12ربیع الاوّل جشن آمد رسولﷺ،
آۓ ہم سب مل کر 17 ربیع الاول تک ایک ایک بار محمد ﷺ اور ان کے پاک آل پر درود بھیجتے ہیں۔
الھم صل علی محمد و آل محمد۔

24/08/2026

اسلام آباد سرحد یونیورسٹی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے خلاف طلباء سراپا احتجاج ہوئی۔

یونین داسو میں ایک ماہ سے بجلی کی بندش، محکمہ برقیات شگر کی نا اہلی ہے۔شگر: محکمہ برقیات شگر کی مبینہ غفلت اور ناقص کارک...
24/08/2026

یونین داسو میں ایک ماہ سے بجلی کی بندش، محکمہ برقیات شگر کی نا اہلی ہے۔

شگر: محکمہ برقیات شگر کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث یونین داسو کے علاقے میں ہو/چھقپو پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی گزشتہ ایک ماہ سے معطل ہے، جس کے باعث علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمہ متبادل ذرائع سے بھی علاقے کو بجلی کی مسلسل اور باقاعدہ فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔ محکمہ برقیات کے ذمہ داران اور متعلقہ چینل ٹھیکیدار کی جانب سے 14 اگست تک پاور ہاؤس بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود تاحال بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔

طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی عدم فراہمی پر یونین داسو کے عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ عوام نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم ،ڈپٹی کمشنر شگر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ہاؤس کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

عوام نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش کے ذمہ دار اہلکاروں، پاور ہاؤس عملے اور متعلقہ ٹھیکیدار کی کارکردگی کا جائزہ لے کر غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، جبکہ نااہلی ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ ملازمین کے تبادلوں سمیت مناسب انتظامی اقدامات کیے جائیں۔

عراق: مرجعِ تقلید و جلیل القدر مجتہد عالم، آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی ت...
23/08/2026

عراق: مرجعِ تقلید و جلیل القدر مجتہد عالم، آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ہیں۔

شگر داسو میں مویشیوں کی بیماری بے قابو، محکمہ حیوانات بیماری پر قابو پانے میں ناکامشگر: داسو اور گردونواح میں مویشیوں می...
23/08/2026

شگر داسو میں مویشیوں کی بیماری بے قابو، محکمہ حیوانات بیماری پر قابو پانے میں ناکام
شگر: داسو اور گردونواح میں مویشیوں میں پھیلنے والی پراسرار بیماری پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر گائے مرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ سے مقامی مال مویشی پالنے والے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متعدد مویشی بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں، تاہم محکمہ حیوانات کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے محکمہ حیوانات اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ماہرین کی ٹیمیں روانہ کی جائیں، بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جائیں، متاثرہ مویشیوں کا علاج اور ویکسینیشن کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ مزید مویشیوں کو ہلاکت سے بچایا جا سکے۔

مقامی لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بیماری کے باعث مویشی پالنے والے خاندانوں کو بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دفاعی افواج ایکٹ قومی اسمبلی سے منظور چیف آف ڈیفنس فورس وزیر اعظم کے اعلٰی فوجی مشیر ہونگے۔ ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی...
21/08/2026

دفاعی افواج ایکٹ قومی اسمبلی سے منظور
چیف آف ڈیفنس فورس وزیر اعظم کے اعلٰی فوجی مشیر ہونگے۔

ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی نے جمعرات کو دفاعی افواج اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے متعلق دو بِل کثرت رائے سے منظور کیے ہیں۔

قومی اسمبلی نے ’پاکستان دفاعی افواج ایکٹ 2026‘ کی منظوری دی ہے جو 13 نومبر 2025 سے موثر بالعمل سمجھا جائے گا۔ اس میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہیڈکوارٹر کے قیام کا ذکر ہے۔ اس بِل میں یہ تجویز بھی شامل ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز قومی سلامتی اور مسلح افواج کے معاملات پر وزیر اعظم کے اعلیٰ فوجی مشیر ہوں گے۔

یہ بِل جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان میں پیش کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے شق وار منظوری لی جس کے بعد خواجہ محمد آصف نے بل منظوری کے لیے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

دوسری طرف قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے متعلق بِل میں تجویز دی گئی ہے کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی تشکیل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا جائے۔

20/08/2026

ایک بہادرجوان وحشی جانور سے مقابلہ کرتے ہوئے۔
یہ جانوربراہِ راست راہ چلتے راہگیروں پرحملہ آورہورہاتھا، گائے، بکری اور دیگر جانوروں کو زخمی کررہاتھا۔
ایک مرتبہ پھرشگر داسو میں لومڑی نما وحشی جانور کی گلی محلوں میں آزادانہ نقل و حرکت، عوام میں شدید خوف و ہراس۔

لومڑی نما وحشی جانور کی گلی محلوں میں مسلسل آمد و رفت کے باعث عوام، بالخصوص بچوں اور خواتین میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔یہ وہی وحشی درندہ ہے جس نے گزشتہ ہفتہ شگر برالدو اور دو ،تین مہینے پہلے خپلو میں کئی لوگوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

عوام نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَسی ای او(CEO) شاہ ناصر ٹی وی جناب محمد علی محمدی کے محترم چچا اسماعیل صاحب کی...
20/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سی ای او(CEO) شاہ ناصر ٹی وی جناب محمد علی محمدی کے محترم چچا اسماعیل صاحب کی ناگہانی وفات کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔

ہم جناب محمد علی محمدی صاحب اور جملہ لواحقین و پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اس کٹھن گھڑی میں ہم اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آلِ محمدؐ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عنایت فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
شریکِ غم:
ٹیم شاہ ناصر ٹی وی

Address

Sadiq Abad
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SHAH NASIR TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category