
18/03/2025
*مسنون اعتکاف – زیر انتظام البرھان راولپنڈی*
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے، اور یہ مبارک عمل آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ میں ہمیشہ جاری رہا۔
البرھان راولپنڈی میں مسنون اعتکاف کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں ایک اصلاحی، روحانی اور تربیتی ماحول میسر ہوگا۔ اس بابرکت موقع پر خود کو عبادت، ذکر و اذکار، توبہ و استغفار، اور اصلاحِ نفس کے لیے وقف کرنے کا سنہری موقع حاصل کریں۔
اہم خصوصیات:
✅ تفسیرِ قرآن سیشنز – قرآن مجید کو سمجھنے اور اس کی تعلیمات کو اپنانے کا موقع۔
✅ حدیث و فقہ کے دروس – نبی کریم ﷺ کی مبارک تعلیمات سے راہنمائی حاصل کرنے کے لیے۔
✅ تجوید سیشنز – قرآن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کی تربیت۔
✅ معمولاتِ اعتکاف – عبادت، اذکار، دعا، تہجد اور دیگر اعمالِ صالحہ کا اہتمام۔
✅ اصلاحی و روحانی مجلس – دل کی صفائی اور تعلق مع اللہ کے لیے خصوصی نشستیں۔
✦ *رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 20 مارچ 2024 بروز جمعرات
✦ سیٹیں محدود ہیں، جلد رجسٹریشن کرائیں!
رجسٹریشن اور مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک اوپن کریں:
🔗 https://forms.gle/uZ9T6Jxwp26NDchx6
مجلسِ اصلاح - البرھان راولپنڈی