25/05/2025
Gujrat Incident - A Possible Cause of Incident
سانحہ گجرات کے بعد کل سے بہت سارے لوگ اپنی اپنی تجاویز، شکایات یا احتیاطی تدابیر پیش کر رہے ہیں، جو کافی حد تک قابل قبول بھی ہیں، کچھ لوگ ڈرائیور کی غفلت اور کچھ لوگ اسے انتظامیہ کی لاپرواہی کا انجام بتا رہے ہیں, لیکن جب سے میں نے یہ تصویر جس میں گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد موجود دیکھی ہے، میرے ذہن میں ایک خیال بار بار گرش کرتا رہا کہ آخر کیا سپیڈ رہی ہوگی گاڑی کی جو حادثے کا سبب بنی۔
1- اگر گاڑی اوور سپیڈ یعنی 100-کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سے اچانک موڑ پر کنٹرول سے باہر ہوتی اور بریکس کا استعمال کرنے باوجود بھی گاڑی 70-80 کی سپیڈ سے تقریباً 500 فٹ نیچے جا گرتی تو ایک فارمولے کے مطابق گاڑی کم از کم 300-فٹ دور گرتی جو یقیناً دریا برد ہو جاتی۔
2-دوسری ممکنہ وجہ حادثہ اگر مان لیا جائے کہ گاڑی کی سپیڈ 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہوگی تو بھی بریکس کا استعمال کرنے کہ بعد گاڑی 50-60 کلومیٹر کی رفتاری سے نیچے گرتی تو تقریباً 200+ فٹ کے فاصلے پر گرتی جو کہ پھر بھی دریا برد ہی ہوتی۔
3- تیسری تھیوری جو میرے اندازے کے مطابق اور جس جگہ یہ گاڑی گرنے کے بعد موجود تھی وہاں صرف تبھی پہنچ سکتی ہے جب گاڑی روڈ سے نیچے اتری ہو اور قلا بازیاں کھاتی ہوئی گئی ہو، اور میرے ہی اندازے کے مطابق (جو کہ بالکل غلط ہو سکتا ہے) گاڑی کی سپیڈ 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہوگی۔ جو شائد بریک کا استعمال کرنے کے بعد 30-40 یا 40-50 پر پہنچی ہوگی۔
4-چوتھی اور اہم بات، مان لیا جائے گاڑی کی سپیڈ 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہوگی تو یقیناً اس حادثہ کو ممکنہ طور جانی نقصان کی طرف جانے سے روکا جا سکتا تھا ایک حفاظتی دیوار بنا کر جو کہ لوہے یا سیمنٹ کے بلاکس کی شکل میں ہو سکتے ہیں۔
نااہلیاں تو بہت عیاں ہوئی ہیں اس حادثہ کے بعد جن پر میں پھر کبھی بات کرونگا لیکن اگر میرے جیسا عام انسان ایک پہلو پر تھوڑی بہت تحقیق کر سکتا ہے تو کہاں ہیں ذمہ داران؟؟ کیا ان جواں سال جانوں کا ضیاع کسی ذمرے نہیں بیٹھے گا؟؟ کیا کوئی نہیں ان پچیس کروڑ بھیڑ بکریوں میں جو پرسان حال بنے؟؟ یا یہ بھیڑ بکریاں ہی قوم بن جائیں اور کم از کم اس حادثے پر ہی کوئی بلا تفریق ایک حادثاتی تفتیش اور ایسے مسائل کے حل کا مطالبہ کرے۔