03/12/2022
معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔
آج سکردو میں بھی ان خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں وزیر امور نوجوان راجہ ناصر صاحب, کمانڈر بریگیڈ 62 فواد صاحب و ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد نذیر شگری سمیت ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمشنر بلتستان شجاع عالم صاحب, ڈی سی سکردو سید شہریار شیرازی صاحب نے شرکت کئیں۔ اسکے علاوہ مختلف اداروں سے تعلق نمائندوں نے بھرپور شرکت کرکے معذور افراد کی شاندار انداز میں حوصلہ افزائی کی۔
معذور افراد ہمارے معاشرے کا بہت اہم حصہ ہے انکو ایک نارمل زندگی گزارنے کیلئے مختلف سکلز اور معاشرے میں عام انسان کی طرح مساوی حقوق دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان افراد باہم معذوری کو نظرانداز اور معاشرے کیلئے بوجھ نہ سمجھا جائے۔ ایسے میں مختلف سپیشل پرسنز کیلئے کام کرنے والے اداروں کی کاوش کو سراہتے ہوئے معذور افراد کو گھروں سے باہر نکل کر کام کرنے اور مختلف ہنر سیکھنے کا موقع فراہم کرناچاہیے اور زندگی کی دوڑ میں ہر انسان مساوی حقوق حاصل کرسکے ۔
بلتستان میں اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ , قراقرم ڈیسبلیٹی فورم نرجس خاتون سپشل لرننگ انسٹیٹیوٹ جیسے ادارے بہتر ماحول میں افراد باہم معذوری کیلئے کام کررہے ہیں اور مختلف ہنر سیکھ کر برسرِ روزگار ہیں سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کررہے ہیں کچھ ذاتی کاروبار میں مصروفِ عمل ہیں۔ ہم سب کو معاشرے کے خصوصی افراد کے ساتھ اچھے برتاؤ اور رہمنائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انکو اپنی معذوری سے مایوسی اور مزید ذہنی و جسمانی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ شکریہ
پروگرام کے بعد کمانڈر بریگیڈ فواد صاحب
منیسٹر یوتھ افئیرز راجہ ناصر صاحب و ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان نذیر شگری صاحب کے ہمراہ ۔