Quest News

Quest News Our main focus is on current affairs, climate change and health

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں کووڈ ویکسینیشن سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہ...
13/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں کووڈ ویکسینیشن سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے دعوے نے طبی ماہرین کوبھی تشویش میں مبتلا کر دیا ۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ تیزی سے پھیل رہا ہے کہ جنوبی کوریا کے محققین کی ایک تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین کینسر کے چھ اقسام کے خطرے میں اضافہ کرتی ہے۔
یہ تحقیق گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو بائیو میکر ریسرچ نامی اوپن ایکسیس جریدے میں شائع ہوئی تھی، جس میں جنوبی کوریا کے ہیلتھ انشورنس ڈیٹا بیس کے اعداد و شمار استعمال کیے گئے تھے اور یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں ایک سال کے اندر کچھ اقسام کے کینسر کی تشخیص کا امکان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا ہے۔
وجیلینٹ فاکس نامی ایکس اکاؤنٹ پر رواں ماہ چھ ستمبر کو یہ دعویٰ کیا گیا تھاکہ تحقیق سے کینسر کے مجموعی خطرے میں 27 فیصد اضافہ ظاہر ہوا ہے، ایکس اکاؤنٹ نے چند اقسام کے کینسر کے اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کیا، مثلاً پھیپھڑوں کے کینسر میں 53 فیصد اور پروسٹیٹ کینسر میں 69 فیصد اضافہ بتایا گیا تھا۔
نکولس ہلشر جو خود کو ایپیڈیمیولوجسٹ کہتے ہیں نے غلط طور پر دعویٰ کردیاکہ ویکسین سات اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے، اور مختلف تحقیقات کو بلا جواز جوڑ کر یہ تاثر دیا کہ کوروناویکسین آنے کے بعد یہ تمام کینسرز نمایاں طور پر بڑھے ہیں۔
معروف ڈاکٹر امل موہترا نے بھی اس تحقیق کو اہم اور تشویشناک قرار دیا جس سے اس دعوے کو غیر ضروری وزن مل گیا،اِسی طرح چائلڈ ہیلتھ ڈیفنس نامی تنظیم نے بھی اس تحقیق پر مؤقف اپناتے ہوئے کینسر کی اقسام پھیلنے پر خدشہ ظاہر کیا۔
تاہم الجزیرہ کے فیکٹ چیکنگ یونٹ نے اس تحقیق کا بغور جائزہ لیا اور دریافت کیا کہ ویکسین کے خلاف مہم چلانے والوں نے تحقیق کے متن میں سے ایک نہایت اہم جملہ حذف کر دیا۔سائنسی اصطلاح میں ایپیڈیمیولوجیکل ایسوسی ایشن کا مطلب یہ ہے کہ دو واقعات میں ایک اعداد و شمار کی بنیاد پر تعلق تو موجود ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک واقعہ دوسرے کا سبب ہے۔
یہ غلطی ویکسین مخالف مہم میں بھی ہوئی جہاں اعدادی تعلق کو سببی ربط یعنی (جب ایک چیز دوسری چیز کی وجہ بنتی ہے) میں بدل دیا گیا اور ویکسین کو بلاجواز کینسر کا سبب قرار دیا گیا۔
دنیا بھر کے طبی و سائنسی اداروں نے واضح طور پر تصدیق کی ہے کہ کووڈ-19 ویکسین اور کینسر کے درمیان کسی بھی قسم کا تعلق موجود نہیں ہے۔
ایک معروف طبی جریدے بی ایم جے کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ ویکسینز کینسر کا باعث بنتی ہیںاور عالمی سطح پر کووڈ ویکسین کے بعد کینسر کے کیسز میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔
گلوبل ویکسین ڈیٹا نیٹ ورک کے مطابق ویکسین سے کینسر کی وبا پھیلنے کا تصور حیاتیات اور طبیعیات دونوں کے اصولوں کے خلاف ہے،ایم آر ان اے ویکسینز نہ تو زندہ وائرس پر مشتمل ہیں نہ ہی وہ انسانی خلیوں کے نیوکلئیس میں داخل ہوتی ہیں، لہٰذا وہ کینسر پیدا نہیں کر سکتیں۔
امریکا میں قائم نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ نے بھی واضح کیا ہے کہ کووڈ19 ویکسین کینسر پیدا نہیں کرتی، نہ ہی اس کے دوبارہ ہونے یا بڑھنے کا باعث بنتی ہے۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 124 لاشیں ملیں، فلسطینی حکام ...
13/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 124 لاشیں ملیں، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے ملیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل ہونے والی سیز فائر کے بعد بے گھر اور پناہ کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے غزہ کے فلسطینی شہری اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ حکام گمشدہ اور لاپتہ لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں ایسے میں ملبے سے 124 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں نے ایک  بار   پھر  آسمان کو  چھو لیا ہے، ٹماٹر 500 روپےکلو  ہ...
13/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں نے ایک بار پھر آسمان کو چھو لیا ہے، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا۔ لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر جو چند روز قبل 300 روپے فی کلو میں دستیاب تھا اب 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300،کھیرا 80 سے بڑھ کر 140 شلجم 150 سے بڑھ کر 300 میتھی 200 سے بڑھ کر 400، پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئیں جب کہ مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہےکہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، سبزیاں خریدنا بھی اب مشکل ہوتا جا رہا ہے،شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

11/10/2025

*ٹاپ بریکنگ*

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کا بھرپور اور شدید جواب

کچھ دیر قبل افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، سیکورٹی ذرائع

فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا، سیکیورٹی ذرائع

پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، سیکورٹی ذرائع

پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، سیکورٹی ذرائع

پاکستان کی بروقت کاروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک، سیکورٹی ذرائع

طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں ، سیکورٹی ذرائع

افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے، سیکورٹی ذرائع

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلی...
11/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا وفد وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا، پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر ہنما شامل تھے۔ جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پیر کے روز اسمبلی اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں نامزد وزیراعلی کا انتخاب ہوگا۔

11/10/2025

سماجی کارکن سردار نزاکت کا مطالبہ — افتخار احمد خان جدون کو صوبائی وزارت دی جائے

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراع...
11/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھاکہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اورپیر کو دفتر کھلنے پراس پر فیصلہ کروں گا۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائ...
11/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ کی پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور گھر کے قریب فائر کیے۔2موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا  کا کہنا ہے کہ خ...
11/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، سہیل آفریدی نئے قائدِ ایوان ہوں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہو گیا ہے، گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے، آرٹیکل 130 شق 8 کے تحت وزیرِ اعلیٰ استعفیٰ دے تو منظوری ضروری نہیں ہوتی، وزیرِ اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ گورنر استعفے کی منظوری دیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صوبہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا، سہیل آفریدی نہایت پُرعزم نوجوان ہیں، وہ قبائلی علاقے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی یا حکومت تبدیلی لا سکتی ہے، یہ ایک جمہوری اور پارلیمانی سیاسی عمل ہے، وزیرِاعلیٰ کی کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوں گے، وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینا گورنر کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس صوبے میں خونریزی ختم ہو، ہم دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا ...
11/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے جو گورنر ہاؤس موصول بھی ہوگیا جس کی ترجمان نے تصدیق کردی۔

تفصیل کے مطابق ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ کمپوٹر پرنٹ کی بجائے ہاتھ سے تحریر کیا اور گورنر ہاؤس بھجوا دیا جو موصول بھی ہوگیا جس کی وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا یار محمد خان نیازی کے مطابق تصدیق بھی کرلی گئی ۔گورنر خیبرپختونخوا کے نام لکھے گئے استعفےکے متن میں کہاگیا ہے کہ "محترم گورنر خیبر پختونخوا،میں، علی امین خان گنڈاپور، بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے استعفیٰ کا اعلان، اعادہ اور تصدیق کرتا ہوں،میں نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،یہ فیصلہ میں نے اپنی گہری وابستگی اور وفاداری کے جذبے کے تحت کیا ہے"۔ادھر گورنر ہاوس کے ترجمان نے بھی استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی اور کہاہے کہ یہ استعفیٰ تقریباً اڑھائی بجے موصول ہوا ہے، قانون کے مطابق ہی ہاتھ سے لکھے استعفے پر کارروائی کی جائے گی۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) اسلام آباد ،راولپنڈی میں سڑکوں کی بندش کے باوجودعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہا...
11/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) اسلام آباد ،راولپنڈی میں سڑکوں کی بندش کے باوجودعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025 کے امتحانات آج شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
گزشتہ روز 10 اکتوبر کو راولپنڈی اسلام آباد کے پیپرز ملتوی کردیئے گئے تھے۔یونیورسٹی حکام کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے او ڈی ایل پروگرامز کے امتحانات ملک بھر میں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) وینزویلا کی جمہوریت پسند اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچادو نے امن کا نوبیل انعام وینزویلا...
11/10/2025

(روزنامہ کویسٹ نیوز اسلام آباد) وینزویلا کی جمہوریت پسند اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچادو نے امن کا نوبیل انعام وینزویلا کے عوام اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کردیا۔
ماریا مچادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھاہے کہ یہ وینزویلا کے عوام کی جدوجہد کا اعتراف ہے، یہ ہماری مہم کو اس کے آخری مرحلے یعنی آزادی تک پہنچانے کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فتح کی دہلیز پر کھڑے ہیں، اور آج پہلے سے کہیں زیادہ ہمیں صدر ٹرمپ، امریکا کے عوام، لاطینی امریکا کی قوموں اور دنیا کی جمہوری ریاستوں کی مکمل حمایت حاصل ہے جو آزادی اور جمہوریت کے قیام کے لیے ہمارے اصل اتحادی ہیں۔
ماریامچادو نے کہا کہ میں یہ انعام وینیزویلا کے مصیبت زدہ عوام اور صدر ٹرمپ کے نام کرتی ہوں جنہوں نے ہماری جدوجہد میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نوبیل انعام کمیٹی کے چیئرمین یوئرگن واٹنے فریدنس نے گزشتہ روز ماریا کورنیا مچادو کے لیے نوبیل امن انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ کے لیے انتھک جدوجہد اور آمریت سے جمہوریت کی جانب پرامن اور منصفانہ انتقالِ اقتدار کی کوششوں پر یہ انعام دیا جا رہا ہے۔

رواں سال ٹائم میگزین نے بھی ماریامچادوکو دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیاتھا۔واضح رہے کہ نوبیل انعام کے ساتھ ایک سونے کا تمغہ، ایک ڈپلومہ اور 12 لاکھ ڈالر کی رقم شامل ہے، ایوارڈ کی تقریب 10 دسمبر کو اوسلو میں منعقد ہوگی جو انعام کے بانی سویڈش موجد اور سماجی کارکن الفریڈ نوبیل کی 1896 میں وفات کی برسی ہے۔
نوبیل انعامات میں سے امن کا انعام اوسلو میں دیا جاتا ہے، جبکہ دیگر شعبوں کے انعامات اسٹاک ہوم میں دیئےجاتے ہیں۔
ماریاکورینا مچادو نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی وینزویلا کی پہلی اور لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والی چھٹی شخصیت ہیں، اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ماریا کورینا مچادو کو انعام دیئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وینیزویلا کے عوام کی آزاد اور منصفانہ انتخابات کی واضح خواہشات کا اعتراف ہے۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quest News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quest News:

Share