
09/06/2025
میرا علم میں اضافہ کے لیے سوال ہے
اختلاف رائے کا حق ہے آپ کو مگر ذاتی توہین کا حق کس نے دیا ہے؟
لائیو شو میں سہیل وڑائچ جیسے سینر معروف صحافی کو واش روم صاف کرنے والا کہہ کر حقیر ثابت کرنے کی کوشش صرف ان کی نہیں، بلکہ ہر اُس محنت کش انسان کی توہین ہے جو حلام کمانے کے بجائے واش روم صاف کر کے حلال روزی کماتا ہے
اگر آپ کسی کو ٹوائلٹ کلینر کہہ کر نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ اپنی سوچ کی گندگی ظاہر کر رہے ہوتے ہیں نہ کہ اُس پیشے کی بے عزتی کر رہا ہیں در حقیقت آپ اپنی بے عزتی کر رہا ہے
اللہ تعالیٰ کے آخری رسول حضرت محمد مصطفی خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا
صفائی نصف ایمان ہے
(مسلم)
یہ واش روم صاف کرنے والے ہم ہزاروں گند کرنے والوں سے بہتر ہے میرے نزدیک
صفائی کرنے والا معزز ہے، محنت کش ہے، قابلِ عزت ہیں حلال کماتے ہیں اپنی محنت کرتے ہیں
اور حلال روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے
✨ حلال کمانے والا ہزاروں حرام کمانے والوں سے بہتر ہے۔
اگر آپ کو سہیل وڑائچ کی باتوں سے اختلاف ہے تو
➤ دلیل سے جواب دیجئے
➤علمی حوالہ یا حقیقت پر گفتگو دیجئے
➤ منطق سے جواب دیں
دلیل سے ثابت کریں اپنے بات
مگر الزام، تمسخر، اور ذاتی حملے؟ یہ کمزور سوچ اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہیں۔
[ الحجرات: 11]
ترجمہ
اے ایمان والو مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو ایمان کے بعد فسق برا نام ہے ، اور جو توبہ نہ کریں وہی ظالم لوگ ہیں
اختلاف کرنے ہے کو کریں ، مگر اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے
❝اختلاف بات سے ہو، ذات سے نہیں۔ کو اچھی بات ہے
شکریہ