Cheegha

Cheegha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Cheegha, News & Media Website, Islamabad, Islamabad Capital Territory, Islamabad.
(2)

Cheegha News is a news website composed of journalists from tribal districts, whose aim is to provide unique investigative and authentic information about the entire country, especially the tribal districts and our neighboring country, Afghanistan.

31/08/2026

اگر ریاست کوئی پالیسی بناتی ہے اور وہ غلط ہے، وہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے، تو میں ڈنکے کی چوٹ پر تمہیں کہوں گا کہ تمہاری یہ پالیسی غلط ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطاب

افغانستان سے فلپائن منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 51 لاکھ ڈالر مالیت کی میتھ ضبطافغانستان سے فلپائن منشیات اسمگل کرنے کی...
31/08/2026

افغانستان سے فلپائن منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 51 لاکھ ڈالر مالیت کی میتھ ضبط

افغانستان سے فلپائن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فلپائنی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو کنٹینرز سے 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران منشیات کو ٹالکم اسٹون سے مشابہ پیکجز میں چھپا کر دیگر تجارتی سامان کے درمیان رکھا گیا تھا۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔

حکام نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی شناخت اور مزید تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔

31/08/2026

رشتہ دار کے طالبان میں ہونے پر دکاندار کا لاکھوں کا سامان ضبط، اگر دکاندار کا سامان واپس نہ کیا گیا اور پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا تو بڑا احتجاج ہوگا، جس کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی، شیرپاؤ محسود

31/08/2026

بغیر ڈرائیور گاڑی چلانے کا تجربہ مہنگا پڑ گیا، گاڑی سیدھا پولیس وین سے ٹکرا گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

31/08/2026

مجھے تمہاری طاقت بھی معلوم ہے، مجھے تمہاری دلیل بھی معلوم ہے۔ کمبختو! ہر زمانے میں تم تھے یا تم جیسے لوگ تھے۔ مجھے اپنے وطن سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ تم سے نہیں چاہیے، مولانا فضل الرحمان۔

30/08/2026

جیسا دکھائی دینے کی کوشش کرتے ہو تم تو، میں خوب جانتا ہوں کہ ویسے نہیں ہو تم۔ یہ تو میرے بڑے شریف قسم کے، فقیر قسم کے شہباز شریف کی حکومت ہے۔ جب جنرل مشرف کی حکومت تھی، تب بھی ہم ان کی پالیسی کے مقابلے میں میدان میں آئے تھے۔ ایوب خان کے خلاف بھی میدان میں آئے تھے۔ ہم جنرل ضیاء الحق کے خلاف بھی میدان میں آئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب

30/08/2026

اس مرتبہ کسی کو بھی گولی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اس بار یا خان صاحب کو رہا کروا کر واپس آئیں گے یا ہم بھی خان صاحب کے ساتھ جیل کے اندر ہوں گے۔‘

چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان

30/08/2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے علاقہ آب قلعہ میں طالبان کمانڈر عمر صدیق پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔

مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ (AFF) نے اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمر صدیق، غزنی کے ضلع واغظ کے علاقے آب قلعہ میں طالبان کے یونٹ 06 کے نائب کمانڈر تھے، جو حافظ بدرالدین کے ماتحت کام کرتے تھے۔ تنظیم کے مطابق حملے میں عمر صدیق کو نشانہ بنایا گیا۔

Disclaimer: This video is shared for informational and news-reporting purposes only. It is intended to inform viewers about the reported incident and does not promote, support, or endorse any armed group, violence, or extremist activity. Viewer discretion is advised due to the sensitive nature of the content.

30/08/2026

ایم این اے شیر افضل مروت پولیس امن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ میڈیا کو دکھا رہے ہیں

30/08/2026

پمز ہسپتال واقعہ: سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مناظر نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ ابتدائی طور پر موجود دو نرسیں اگر بروقت بچوں کو نکالنے کی کوشش کرتیں تو شاید مزید بچوں کو بچایا جا سکتا تھا، بعد میں آنے والی نرس نے ایک بچے کو نکال لیا۔

Address

Islamabad, Islamabad Capital Territory
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cheegha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share