Cheegha News / چیغہ نیوز

Cheegha News / چیغہ نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Cheegha News / چیغہ نیوز, News & Media Website, Islamabad, Islamabad Capital Territory, Islamabad.
(1)

Cheegha News is a news website composed of journalists from tribal districts, whose aim is to provide unique investigative and authentic information about the entire country, especially the tribal districts and our neighboring country, Afghanistan.

30/06/2025
378 برطرف پولیس اہلکاروں کا مقدمہ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کوششیں رنگ لانے لگیں – 30 اہلکار SP انویسٹی گیشن کمیٹی کے سامنے پی...
24/06/2025

378 برطرف پولیس اہلکاروں کا مقدمہ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کوششیں رنگ لانے لگیں – 30 اہلکار SP انویسٹی گیشن کمیٹی کے سامنے پیش،باقی اہلکاروں کو دو دن کی مہلت

ساؤتھ وزیرستان اپر میں سابق ڈی پی او ملک حبیب کے دور میں تقریباً 378 پولیس اہلکاروں کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ ان میں بعض کو بائیو میٹرک مسائل، بعض کو گوسٹ ملازمین کے زمرے میں، اور کچھ کو ذاتی رنجشوں کی بنیاد پر فارغ کیا گیا تھا۔

برطرف اہلکاروں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا (IGP KPK) کو رحم کی اپیل کی تھی، جس میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ ان کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے۔ یہ اپیل لگاتار 8 سے 9 ماہ سے زیر التوا تھی اور کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی تھی۔

جب یہ معاملہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ساؤتھ وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ محسود کے علم میں آیا تو انہوں نے فوری طور پر ایکشن لیا اور IGP KPK سے ملاقات کر کے معاملے پر زور دیا کہ برطرف اہلکاروں کی انکوائری شفاف انداز میں کی جائے۔ IGP نے یقین دہانی کروائی کہ منصفانہ تحقیقات ہوں گی، اور صرف دو دن کے اندر 44 اہلکاروں کی فہرست ڈی آئی جی ڈیرہ کو مارک کی گئی۔

اس کے بعد ڈی آئی جی ڈیرہ نے آر پی او ڈیرہ کو اور آر پی او نے ڈی پی او ساؤتھ وزیرستان اپر کو فہرست مارک کی۔ ڈی پی او نے پانچ ارکان پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی، جس میں ایس پی محمد اقبال بلوچ، ڈی ایس پی مقبول، او آئی سی یونس، ایس آر سی محمد نور اور سپرنٹنڈنٹ اسحاق شامل ہیں۔

آج مورخہ 26 جون 2025 کو ان 44 اہلکاروں میں سے 30 کی SP انویسٹی گیشن کمیٹی کے سامنے پیشی مکمل ہو گئی ہے، اور بہت جلد ان کی بحالی متوقع ہے۔ جو اہلکار کسی وجہ سے بروقت پیش نہ ہو سکے، ان کے لیے صدر پریس کلب ملک حیات اللہ محسود کی درخواست پر مزید دو دن یعنی 26 اور 27 جون کی مہلت دی گئی ہے۔

اختتام پر ڈسٹرکٹ پریس کلب ساؤتھ وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باقی برطرف اہلکاروں کی بحالی کے لیے بھی بھرپور کوشش جاری ہے، اور ان شاء اللہ جلد وہ بھی اپنے فرائض منصبی پر واپس آ جائیں گے۔

پولیس اہلکاروں نے ملک حیات اللہ محسود کی ان کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی مخلصانہ جدوجہد کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

20/06/2025

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے علاقے دشکہ میں ہونے والے مبینہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں 8 سالہ قدوس جان بحق ہو گیا، جب کہ دیگر زخمی بچوں میں حلیمہ، ابوبکر، حامد، طلحہ اور عادل شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اگر میں شہید ہو گیا تو رونا نہیں خوش ہوناکیونکہ ہم لڑ کر مر رہے ہیں میری فوج اور میری عوام بھی لڑ کر مر رہی ہے  ہمیں یہو...
18/06/2025

اگر میں شہید ہو گیا تو رونا نہیں خوش ہونا
کیونکہ ہم لڑ کر مر رہے ہیں میری فوج اور میری عوام بھی لڑ کر مر رہی ہے ہمیں یہودیوں اور امریکیوں کے سامنے نہ جھکنا ہے نہ ہی امریکہ سے مدد نہیں مانگنی ہے
کیونکہ میں آخرت میں اس حالت میں جواب دے سکوں کہ میں اسلام کے لیے لڑا تھا_
کسی طاقت کے سامنے جھکا نہیں تھا_
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ کا لائیو پروگرام میں اپنی عوام سے خطاب

17/06/2025

PTI Reserved Seats Case | Supreme Court Live Proceeding | Pakistan News | Breaking News

13/06/2025
ایران پر اسرائیلی حملوں میں کون کون مارا گیا؟اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کا مقصد ایران کے جوہری پرو...
13/06/2025

ایران پر اسرائیلی حملوں میں کون کون مارا گیا؟
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا تھا اور اس میں ایران کی کئی اعلیٰ فوجی شخصیات اور جوہری سائنسدان ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اب تک جن شخصیات کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

حسین سلامی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ان چیف حسین سلامی نے ایران عراق جنگ کے آغاز پر پاسدارانِ انقلاب میں سنہ 1980 میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جیسے جیسے انھیں فوج میں ترقی ملی ان کے بارے میں یہ مشہور ہونے لگا کہ وہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں۔ انھیں ایران کی جوہری اور عسکری پروگرامز میں شمولیت کے باعث اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا رہا۔
محمد باقری: ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ میجر جنرل محمد باقری ایران کی اعلیٰ ترین فوجی شخصیت تھے۔
فردون عباسی اور مہدی تہرانچی: ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایرانی جوہری تنظیم کے سابق سربراہ اور سائنسدان فردون عباسی جبکہ ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک آزاد یونیورسٹی کے صدر مہدی تہرانچی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملے میں خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر غلام علی راشد کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہے۔

02/06/2025
01/06/2025

میجر شکیل وزیرستان کا شیر ،جس نے پاک بھارت جنگ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کو پسپا ہونے پر مجبور کیا

30/05/2025

Address

Islamabad, Islamabad Capital Territory
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cheegha News / چیغہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share