Trade With MMM

Trade With MMM Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Trade With MMM, Digital creator, Bahria Town, Islamabad.

JOURNEY FROM “LEARNING TO EARNING”

Become
“Technical Analyst”
Join our Training Program
Start now 1 to 1 Mentorship
Contact: Facebook Message or Email

"The More You Learn, The More You Earn"

19/01/2024
Never Give up, it's a journey of learning to earn
15/12/2023

Never Give up, it's a journey of learning to earn

10/12/2023

اشفاق احمد صاحب کہتے ہیں کہ میرے والد ڈنگر یعنی جانور کے ڈاکٹر تھے-

‏ہمارے گاوں میں سرکس لگ۔ سرکس والوں کا ہاتھی بیمار ھوگیا ۔ میں چھوٹا سا تھا ابا جی ہاتھی کے علاج کی غرض سے جارھے تھے، مجھے بھی ساتھ لے گئے ۔

‏جب ہم سرکس کے ہاتھی کے پاس پہنچے اور ابا جی نے ہاتھی کا معائنہ شروع کیا تو ہاتھی نے زور سے اپنی سونڈ ہلائی چنگھاڑا اور پیر اٹھا کر زور سے زمین پر مارا، میں بچہ تھا ہاتھی کی اس ڈرل کو دیکھ کر اس قدر خوفزدہ ھوا کہ وہاں سے بھاگ نکلا-

‏میرے ابا جی محمد خان میرے پیچھے آئے مجھے روکا اور پچکار کر پوچھا ”اشفاق تو سرکس سے کیوں بھاگ آیا؟“

‏میں نے کہا :-” ابا جی ہاتھی مجھ پر حملہ آور ھو جائے گا بس اس خیال سے دوڑ لگا دی.“

‏ابا جی نے کہا :- ”ہاتھی کے پیروں میں پڑی سنگلی نہیں دیکھی تو نے؟“

‏میں نے کہا :- "ابا جی ایک باریک سے سنگلی چھوٹا سا کِلا (small nail) اتنے بھاری بھرکم ہاتھی کو نہیں روک سکتا۔

‏اتنے منوں ٹنوں وزنی ہاتھی کےلئے باریک سی سنگلی کیا معانی؟“

‏ابا جی مسکرائے اور کہا :- ”اشفاق احمد ہاتھی اس کیلے کو نہیں اکھاڑ سکتا جس سے وہ بندھا ہے۔“

‏میں نے پوچھا : "کیوں نہیں اکھاڑ سکتا؟"

‏ابا جی بولے :- "اشفاق سرکس والے جب اس ہاتھی کو جنگل سے پکڑ کر لائے تھے تب یہ چھوٹا سا بچہ تھا ۔

‏ہاتھی کو اسی باریک سنگلی اور اسی چھوٹے سے کِلے کے ساتھ باندھ دیا گیا تھا،

‏تب ہاتھی نے بہت زور لگایا تھا بڑی طاقت لگائی تھی کہ ہاتھی کِلا اکھاڑ سکے

‏مگر اس وقت یہ بے پناہ طاقت ور نہیں تھا اس لئے نہ سنگلی تُڑا سکا اور نہ کِلا اُکھاڑ سکا پھر ہاتھی نے کِلے کو خُود سے زیادہ مضبوط اور طاقت ور سمجھ لیا.

‏وقت گزرا ہاتھی بڑا ھو گیا اس کا وزن منوں ٹنوں ھو گیا اس کی طاقت بھی بے پناہ ھو گئی مگر یہ ہاتھی آج تک احساس کے اسی کِلے سے بندھا ہے۔

‏اس لئے اب یہ زور نہیں لگاتا، چونکہ زور نہیں لگاتا تو کِلا اُکھاڑ بھی نہیں سکتا ۔“

‏ہمارا حال بھی اس کِلے سے بندھے ہاتھی کی طرح ہے.

‏”مایوس شخص بھی احساس کے اس کِلے سے بندھ جاتا ہے کہ سسٹم مضبوط ہے میں کمزور، کم طاقت ور ھوں، اور اسی سوچ اور احساس میں عمر گنوا دیتا ہے ترقی نہیں کرتا.

‏ہم اور ہم جیسے لاکھوں مایوس نوجوان احساس کے کِلے(nail) سے بندھ گئے ہیں اور زور لگانا چھوڑ بیٹھے ہیں.

‏یاد رکھنا ہاتھی کی آنکھیں چھوٹی ھوتی ہیں اس لئے اپنی بھاری بھرکم جسامت کو نہیں پہچان پاتا-

‏ہم نے بھی اپنی جسامت کو نہیں پہچانا-

‏بل گیٹس بھی ہماری طرح کا انسان ہے جو آج کی سب سے بڑی (Success Story) ہے

‏فرق صرف اتنا ہے کہ بل گیٹس نے اپنی آنکھوں سے اپنی جسامت کو پہچانا اور احساس کا کِلا اُکھاڑ پھینکا تبھی وہ اس مقام پر ہے.

‏مایوس ہونا اچھی بات نہیں۔ اسی لیے ہار نہیں ماننی چاہیے حالات سے، بس اس بات پر یقین رکھنا چاہیے کہ وقت سے پہلے نہ ملا ہے نہ ملے گا۔

Address

Bahria Town
Islamabad
46000

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trade With MMM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share