19/06/2026
مردان میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ بم کی اطلاع محض افواہ ہے۔
ہسپتال کی او پی ڈی میں ایک مشکوک شخص کو سیکیورٹی کارڈ نے روکا جو کہ بظاہر ذہنی طور ٹھیک نہیں تھا۔اس کے پاس مشکوک بیگ تھا جس کی تلاشی دینے سے اس نے انکار کردیا اور سیکیورٹی کارڈ کے ساتھ ہاتھاپائی اور بھاگنے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے اسے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔مشکوک شخص کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن اس سے کسی قسم کی مشکوک چیز نہیں ملی۔ ہسپتال ڈائریکٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد ابرار خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سید نے او پی ڈی کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔