
14/09/2024
وانا / وانا کونسلرز اتحاد کے سابق صدر و چیئرمین صاحب خان وزیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے سپورٹس منیجر نوراللہ وزیر کے تبادلے پر افسوس ہوا جس نے سپورٹس آفیسر نوراللہ وزیر کی تبادلہ کیا گیا ہے، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی۔ نوراللہ وزیر نے علاقے میں انتہائی محنت سے کام کیا کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس منیجر نوراللہ وزیر نے جنوبی وزیرستان کے میدانوں کی رونق بحال کرنے میں کافی کردار ادا کیا گیا تھا۔ ان کی آمد سے جنوبی وزیرستان کے لوئر اور اپر اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ زندہ ہو گئیں تھے، جو کہ علاقے کی سماجی اور ثقافتی زندگی کی عکاسی کرتی تھی۔ ان کی کوششوں نے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی تھی، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں مثبت سرگرمیاں اور امن و امان کے فروغ میں نمایاں بہتری آئی تھی۔ نوراللہ وزیر نے جنوبی وزیرستان میں مختلف کھیلوں جیسے کرکٹ، فٹ بال اور والی بال کے ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا۔ ان ٹورنامنٹس کے ذریعے نہ صرف کھلاڑیوں کو ایک موقع ملا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ سپورٹس منیجر نوراللہ وزیر کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے علاقے میں امن قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا تھا اور کھیلوں کے ذریعے جنوبی وزیرستان کے میدانوں کو آباد کر کے امن و امان قائم کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ ہم اس طرح کے افسران پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوراللہ وزیر ایک ایسا آفیسر تھا جس سے عوام بہت خوش تھا ، جنوبی وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک محنتی آفسر ملا تھا جس نے جنوبی وزیرستان میں کھیلوں کیلئے بہت کچھ کیا۔ انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور سے پر زور اپیل کیا ہیں کہ سپورٹس نور اللہ وزیر کی ٹرانسفر روک دیا جائیں۔