Mehreen Javed

Mehreen Javed Social Media Manager, Graphic Designer & Virtual Assistant. Remote work

06/12/2025

یوٹیوب کی کمائی سمجھ والوں کا کھیل ہے اور AI ویڈیوز بنانے والا اگر ناسمجھی سے قدم اٹھائے تو اپنی محنت کو خود ہی روند دیتا ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ جو دکھائی دے رہا ہے، وہی اصل ہے۔ لیکن یوٹیوب اصل کو جانچتا ہے، دکھاوے کو نہیں۔ ہم دن رات لگا کر ویڈیوز بناتے ہیں، AI سے چہرہ بنواتے ہیں، آواز کلون کرتے ہیں، ویڈیوز کو سپر انیمیشن دے کر سمجھتے ہیں کہ اب دنیا ہماری انگلیوں پر چلے گی، مگر پھر ایک سطر ہمیں زمیں بوس کر دیتی ہے: “Your content is not eligible for monetization.”

یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب ایک انسان، جو خواب لے کر آیا تھا، نیند کی گولیوں کی تلاش میں نکل جاتا ہے۔ حالانکہ مسئلہ محنت کا نہیں تھا، مسئلہ ناسمجھی کا تھا۔ یوٹیوب کی پالیسی نے کبھی نہیں کہا کہ AI سے بنی ویڈیوز حرام ہیں۔ اُس نے صرف اتنا کہا کہ "اصلی دکھاؤ، اصلی کماؤ"۔

AI ویڈیوز کی مونیٹائزیشن اسی وقت ممکن ہے جب ویڈیو میں کوئی انسان سانس لے رہا ہو۔ یوٹیوب کی نئی گائیڈ لائنز کہتی ہیں کہ اگر ویڈیو "realistic-looking but synthetically altered" ہے، تو آپ کو سچ بتانا ہوگا۔ پلیٹ فارم اب “Altered or Synthetic Content” کا لیبل دینے کا آپشن دیتا ہے۔
لیکن آپ حیران ہوں گے کہ اگر ویڈیو میں آپ خود ہوں، آواز بھی آپ کی کلون ہو، اور چہرہ بھی آپ کا ہو، تو آپ کو وہ لیبل لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔

یوٹیوب کہتا ہے کہ اگر آپ کسی اور کی آواز، شکل یا حقیقت کو بدل کر ایسی ویڈیو بناتے ہیں جو کسی کو گمراہ کر سکتی ہے، تو وہ نہ صرف مونیٹائزیشن بند کرے گا بلکہ ویڈیو بھی ہٹا دے گا۔

یعنی اگر آپ نے کسی سیاستدان کو کوئی جھوٹا بیان دیتے ہوئے دکھا دیا، یا کسی ڈاکٹر کی شکل میں جھوٹا علاج بتا دیا، تو یہ “harmful synthetic media” کی فہرست میں آئے گا۔ یوٹیوب اسے برداشت نہیں کرتا، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ویو لینے کی دوڑ میں سچائی کا جنازہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ روز دس ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں، ہر ویڈیو میں ایک جیسا سکرپٹ، ایک جیسا انداز، اور کوئی اصل کہانی نہیں، تو یوٹیوب آپ کو inauthentic content کہتا ہے۔

اس نے جولائی 2025 کی پالیسی میں یہ واضح کر دیا ہے کہ ریپیٹیٹو، آٹومیٹڈ یا ویلیو سے خالی ویڈیوز مونیٹائز نہیں ہوں گی، چاہے AI سے بنی ہوں یا انسان سے۔

یعنی اگر آپ AI کو مالک بناتے ہیں اور خود کو غلام، تو یوٹیوب دروازہ بند کر دیتا ہے۔

مگر اگر آپ AI کو ایک مددگار، ایک ایڈیٹر، ایک پریزینٹر کی طرح استعمال کریں، تو یوٹیوب آپ کو کھلے دل سے قبول کرتا ہے۔

اس وقت پلیٹ فارم کے پاس اپنے AI ٹولز ہیں، جیسے Shorts کے لیے Dream Screen، میوزک کے لیے Dream Track، اور اب Veo جیسے ویڈیو جنریٹرز۔

یہ وہ ٹولز ہیں جنہیں یوٹیوب خود دیتا ہے — اس لیے وہ AI کا دشمن کیسے ہو سکتا ہے؟

بس یاد رکھیے، YouTube آپ کے ارادے کو پڑھ لیتا ہے۔

اگر ویڈیو میں نیت صاف ہو، کہانی آپ کی ہو، آواز آپ کی ہو، یا کلون ہو کر بھی سچ بول رہی ہو، اور سب کچھ ناظر کے اعتماد کو مضبوط کر رہا ہو، تو پلیٹ فارم نہ صرف مونیٹائز کرتا ہے بلکہ آگے بھی لے جاتا ہے۔

مگر اگر آپ محض ویوز کے پیچھے دوڑتے ہیں، اور AI کو دھوکہ دینے کا ذریعہ بناتے ہیں، تو پلیٹ فارم کی نظر آپ پر شک سے بھر جاتی ہے۔

یہ وقت ہے کہ ہم اپنا طرزِ فکر بدلیں۔
AI کو نوکر بنائیں، مالک نہیں۔

سوچیں، لکھیں، ریسرچ کریں، اور پھر AI کو اپنی آواز دینے دیں۔

ایسی ویڈیوز جو جان دار ہوں، دل سے نکلی ہوں، اور ناظر کے ذہن میں اتر جائیں. یوٹیوب انہیں پسند کرتا ہے، مونیٹائز کرتا ہے، اور دنیا کے سامنے رکھتا ہے۔

سو آج ایک فیصلہ کریں۔
اپنے چینل کو سچ، وژن اور ذاتی لمس سے بھریئے۔
AI کو ہاتھ میں رکھیں، دل میں نہیں۔
پھر آپ کا چینل صرف مونیٹائز نہیں ہوگا، زندہ بھی رہے گا۔

شہزاد احمد مرزا

Next Age Solutions
Address: 7 Nargis Block, Allama Iqbal Town, Lahore
03214293070 ، 03288111123 ، 03351743224

27/11/2025

The best 10 FREE AI tools for creators are here

10/11/2025
10/11/2025
07/11/2025
07/11/2025
14/06/2025
12/06/2025
12/06/2025
12/06/2025
29/05/2025

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehreen Javed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mehreen Javed:

Share