10/08/2025
شامِ موسیقی — پاکستان کی ثقافتی تنوع اور قومی یکجہتی کا شاندار جشن
اسلام آباد، 9 اگست 2025 *پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے جشن میں ایک شاندار *"میگا میوزیکل ایوننگ"*
کا انعقاد کیا گیا۔ اس ثقافتی تقریب میں ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں اور موسیقی کے گروپس نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب کا آغاز جہانگیر ساغر اور ان کے میوزک کلاس کے طلباء کی پرفارمنس سے ہوا، جن کی قومی ترانے پر روح انگیز پرفارمنس نے آغاز ہی میں حاضرین کے دلوں میں قومی جذبے کی روشنی پھیلا دی۔
جس نے ماحول کو پرجوش کر دیا۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے نامور فنکاروں نے اسٹیج سنبھالا، جن میں فرحان بلوچ، کیہکشان بلوچ، منصور علی، راستا بینڈ، حسن عباس، شاہینہ علی، راجہ عمران، رضوانہ خان، لیاقت مراد پارکئی، محمد نیاز، ملنگان گروپ اور فضل عباس جٹ شامل تھے۔ ہر پرفارمنس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی موسیقی، زبان اور ثقافت کی جھلک نمایاں رہی۔
اس یادگار تقریب میں پنجابی، سندھی، بلوچی، پشتو، گلگتی اور کشمیری زبانوں میں ملی نغمے اور علاقائی گیت پیش کیے گئے، جو پاکستان کی ثقافتی رنگا رنگی اور اتحاد کی عملی تصویر تھے۔ حاضرین نے ان پرفارمنسز کو بے حد سراہا اور تالیاں بجا کر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب کے اختتام پر
*ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس،*
*جناب ایوب جمالی*
نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:
آج ہم پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ یہ دن صرف آزادی کا نہیں بلکہ قربانی، اتحاد اور عزمِ نو کا دن ہے۔ اس سال کی تقریبات خاص اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ یہ جشن ہم نے حالیہ پاک-بھارت جنگ کے بعد، اپنی قوم کے حوصلے اور عزم کی نئی روشنی میں منایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیش کیے گئے ملی نغمے اور علاقائی گیت محض موسیقی نہیں بلکہ پاکستان کے دل کی دھڑکن ہیں، جو ہمیں اپنی سرزمین سے محبت اور اس کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار رہنے کا پیغام دیتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے عہد کیا کہ وہ پاکستان کی آزادی کی حفاظت کریں گے، اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں گے، اور ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال وطن کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
*پاکستان زندہ باد*