Plus Point

Plus Point 📢 News | Podcasts | Current Affairs
🎙️ Insights & Discussions
📊 Marketing & Promotions
🎬 Media Production

کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ...
14/08/2026

کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 94 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک!Plus Point کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو **14 اگست، یومِ آزادی** دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔آئیں اس ...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک!
Plus Point کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو **14 اگست، یومِ آزادی** دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
آئیں اس عہد کو دہرائیں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور اتحاد کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کر دیپٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر۔ڈیزل کی قیمت م...
11/08/2026

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کر دی
پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر۔
ڈیزل کی قیمت میں1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، نوٹی فیکیشن جاری

قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر۔

بالاکوٹ،: گھنول کے مقام سے یہ خالہ جان جن کا ذہنی توازن برقرار نہیںں ہے۔ لاپتہ ہیں۔ مہربانی فرما کا پوسٹ کو زیادہ سے زیا...
08/08/2026

بالاکوٹ،: گھنول کے مقام سے یہ خالہ جان جن کا ذہنی توازن برقرار نہیںں ہے۔ لاپتہ ہیں۔ مہربانی فرما کا پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
یہ پوسٹ نیک نیتی کے جذبہ سے شئیر کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وادہ انتقال فرما گئیں۔
08/08/2026

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وادہ انتقال فرما گئیں۔

آئی ایس پی آرراولپنڈی، 08 اگست 2026؛فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فو...
07/08/2026

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 08 اگست 2026؛

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز؛ ایڈمرل نوید اشرف، این آئی، این آئی (ایم)، ٹی بی ٹی، چیف آف نیول اسٹاف؛ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف ایئر اسٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج، میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی 68 ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ ان کی غیر معمولی بہادری، فرض سے اٹوٹ لگن اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی افواج کے خلاف ایک دلیرانہ حملے میں اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود، انہوں نے ناقابلِ تسخیر ہمت اور پختہ عزم کے ساتھ لڑائی جاری رکھی اور اپنے مشن کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ ان کی نمایاں بہادری اور عظیم قربانی کے صلے میں انہیں 'نشانِ حیدر' سے نوازا گیا، جو قوم کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز اور شجاعت کی عظیم ترین علامت ہے۔

اس پروقار موقع پر، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج میجر طفیل محمد شہید اور ان تمام شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی ہمت اور حب الوطنی کی میراث نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی اور قوم کے تمام محافظوں کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

حکومت کا پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
07/08/2026

حکومت کا پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

منیر حسین لغمانی شرافت کی سیاست اور خدمت کا نام۔منیر حسین لغمانی نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ عوام کی حقیقی نمائندگی کے اہل ہ...
07/08/2026

منیر حسین لغمانی شرافت کی سیاست اور خدمت کا نام۔
منیر حسین لغمانی نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ عوام کی حقیقی نمائندگی کے اہل ہیں، ان کے کاموں کی تعداد شاید ابھی کم ہے لیلن ان کا کردار کی تعریف مخالف پارٹی کے ورکرز بھی کرنے پر مجبور ہیں۔ منیر حسین لغمانی پی کے ۳۶ کی سیاست کو نیا باب دینے والے سیاست دان ہیں۔ ان کی سیاست میں خدمت، امانت، احترام، برداشت، سادگی اور صاف گوئی سب کچھ شامل ہے جو کہ روایتی سیاست دانوں کیلئے آئندہ کڑا امتحان ہو گا۔ آپ منیر حسین لغمانی کے بارے کیا رائے رکھتے ہیں!! کمنٹ کریں

وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونے والے ہیں، جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلم...
06/08/2026

وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونے والے ہیں، جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

pluspoint

Disclaimer: یہ پوسٹ سرکاری اعلانات اور معتبر میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Plus Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share