Swabi Page

Swabi Page Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swabi Page, Media/News Company, Islamabad.
(1)

03/09/2026

صفائی استاد کی ذمہ داری نہیں کلاس فور صفائی کرتے ہی نہیں
اگر صفائی نہ گئی تو استاد ذمہ دار،
اگر سٹوڈنٹس نے کی تو استاد ذمہ دار۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی -I، اُمِ رومان نے ٹی ایم او، سب انجینئرز، متعلقہ محکموں کے حکام، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور بازار...
03/09/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی -I، اُمِ رومان نے ٹی ایم او، سب انجینئرز، متعلقہ محکموں کے حکام، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور بازار ایسوسی ایشن کے صدر کے ہمراہ لنک روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کا مقصد جاری بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت علاقے کی صفائی و ستھرائی، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری اور ترقیاتی کاموں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان مربوط حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف لنک روڈ کی خوبصورتی اور کشادگی میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹریفک کی روانی، سڑک کی گنجائش اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔ مزید برآں، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری سے بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کے مسئلے پر بھی کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ضلعی انتظامیہ صوابی عوامی سہولت، بہتر شہری انفراسٹرکچر اور ایک صاف، خوبصورت اور منظم شہر کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے.

03/09/2026

جماعتِ اسلامی کا کچھ دیر بعد صوابی امن چوک میں احتجاج شروع ہونے والا ہے۔۔

اعلان فوتگی ۔۔۔ضلع صوابی ,یونین کونسل و گاؤں مانیری بالا ,محلہ ابو خان خیل ,حال سکنہ ناڑو بانڈہ مانیری بالا ( مردان روڈ)...
03/09/2026

اعلان فوتگی ۔۔۔
ضلع صوابی ,یونین کونسل و گاؤں مانیری بالا ,محلہ ابو خان خیل ,حال سکنہ ناڑو بانڈہ مانیری بالا ( مردان روڈ) زوجہ قیصر خان ( ریٹائرڈ ٹیچر ) طویل علالت ( کینسر ) کے باعثِ بہ قضائے الہٰی انتقال کرگئیں ہیں۔

انکی نمازِ جنازہ آج بہ تاریخ 03/09/2026,بروز جمعرات ,بوقتِ 10 بجے ( صبحِ ) بمقام ,مانیری بالا ,مقبرہ موڑ جنازگاہ واقع مردان روڈ میں ادا ہوگی تاہم انکی فاتحہ خوانی ,مانیری بالا ,ناڑو بانڈہ مردان روڈ ,حجرہ قیصر ماسٹر میں ھوگی ۔

مرحومہ ,زوجہ قیصر ماسٹر ,نبیل قیصر ,عدیل قیصر اور ڈاکٹر سبطین قیصر کی والدہ تھیں ,سابق تحصیل ناظم صوابی ,واحد شاہ اور خالد شاہ کی ہمشیرہ ( بہن ) تھیں, عالمگیرخان ,جہانگیر خان اور عزیر خان کی پھوپھی تھیں ,شہزاد خان ( اھلکار ٹی ایم اے صوابی ) اور ظفر خان ( اھلکار محکمہ ایجوکیشن صوابی ) کی خالہ تھیں ۔

اگر بیرونِ ملک سے کسی نے غم زدہ خاندان سے تعزیت کےلئے رابطہ کرنا ھو تو اس نمبر پر کال کریں۔ ( بیٹا :' ڈاکٹر سبطین قیصر 03156924161 )

02/09/2026
02/09/2026

چارسدہ: *زیادہ بل کی شکایت پر پیسکو دفتر میں تکرار، 80 سالہ ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق*

چارسدہ: پیسکو اربن سب ڈویژن میں بجلی کے زیادہ بل کی شکایت کے لیے آنے والے تقریباً 80 سالہ شہری نور حسن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ورثاء کے مطابق نور حسن سکنہ اسٹیشن کورونہ چارسدہ سٹی، جو محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم تھے، اپنے میٹر کے زیادہ بل کے حوالے سے شکایت کرنے پیسکو اربن سب ڈویژن چارسدہ آئے تھے، جہاں مبینہ طور پر متعلقہ میٹر ریڈر سے ان کی تکرار ہوئی، جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

متوفی کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردی گئی، جبکہ ورثاء نے متعلقہ میٹر ریڈر، جس کا نام فیاض بتایا جاتا ہے، کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

02/09/2026

راولپنڈی: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح 29 فٹ بلند ہونے کے بعد تیزی سے کم ہورہی ہے، کٹاریاں میں نالہ لئی کی سطح 9 فٹ پرآگئی۔ گوالمنڈی میں پانی کی بلند سطح 23.5 سے کم ہوکر 13.5 فٹ پر آگئی۔ نشیبی علاقوں سے بھی پانی تیزی سے اترنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجادیے گئے تھے اور نالہ لئی کے کنارے آباد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی تھی۔

02/09/2026

بچوں کو کبھی موٹر سائیکل پر اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔۔۔
ورنہ اپ کے ساتھ بھی یہی ہو سکتا ہے۔۔
مزید تفصیل اس ویڈیو میں 👇۔۔۔

ایس ایچ او اشفاق خاناکوڑہ خٹک  پولیس اور  سنیچروں کے درمیان فائرنگ فائرنگ سے دو سنیچرز جانبحق
02/09/2026

ایس ایچ او اشفاق خان
اکوڑہ خٹک پولیس اور سنیچروں کے درمیان فائرنگ فائرنگ سے
دو سنیچرز جانبحق

Address

Islamabad

Telephone

+923151997693

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share