07/08/2025
پاکپتن میں چوکی فریدکوٹ کے اے ایس آئی ملک اعجاز نے نفری کے ہمراہ ریڈ کے دوران خاتون پر وحشیانہ تشدد کیا۔
اطلاعات کے مطابق سسرال والوں نے خاتون کو گھر سے نکالنے کے لیے پولیس سے یہ تشدد کروایا۔
ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کر لیا، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔