پیمانہ

پیمانہ بغیر کسی رنگ و نسل کے امتیاز کے
سب کے اعمال کا ایک ہی پیمانہ

11/05/2023

Maryam nawaz right now 🥺

10/05/2023

عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری کی ویڈیو

10/05/2023

آج کے بہترین ویڈیو

09/05/2023

عمران خان کی گرفتاری کے بعد برینہ ندیم کا زاروقطار رو کر نغمہ۔

10/05/2022

میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کی شرم اور حیاء ہوتے ہیں۔ عامر لیاقت پر لعنت بھیجیں لیکن کسی کی بھی بیوی اگر چوری چھپے اپنے بے لباس شوہر کے پرائیوٹ لمحات کی وڈیوز بنا کر پبلک کرے تو ایسی عورت کو کیا کہیں گے؟
مرد کو سب بُرا کہتے، ایسی عورتوں پر بھی تو لعنت بھیجو!

15/04/2022
😓
07/03/2022

😓

بالکل ❤️
12/02/2022

بالکل ❤️

❤️
18/01/2022

❤️

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ، عمر شریف انتقال کرگئے ۔
02/10/2021

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ، عمر شریف انتقال کرگئے ۔

جمعہ مبارک ❤️❤️
01/10/2021

جمعہ مبارک ❤️❤️

لنڈی کوتل خیبر رائفلز آفیسر میس میں واقع اس تاریخی درخت کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ یہ درخت کئی دہائیوں سے قید میں ہے۔ سن انی...
27/09/2021

لنڈی کوتل خیبر رائفلز آفیسر میس میں واقع اس تاریخی درخت کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ یہ درخت کئی دہائیوں سے قید میں ہے۔ سن انیس سو تیرہ میں ایک انگریز افسر نے نشے کی حالت میں اپنے سپاہیوں کو حکم دیا تھا کہ یہ درخت میری طرف آ رہا ہے، اسے قید کرو۔ جس کے بعد سے یہ درخت آج تک زنجیروں سے جکڑا ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایک گھڑیال نصب ہے جو سورج کی شعاعوں سے تاریخ اور وقت بتاتا ہے۔ یہ گھڑیال آج بھی کارآمد ہے۔ یہاں ایک انگریز افسر کے پالتو کتے کی قبر بھی ہے۔

PC: VOA

بلوچستان کے علاقے چمن میں پاکستان اور افغانستان کی سرحدی گزرگاہ سے پیاز اور دیگر اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرک افغانستان جا ر...
23/09/2021

بلوچستان کے علاقے چمن میں پاکستان اور افغانستان کی سرحدی گزرگاہ سے پیاز اور دیگر اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرک افغانستان جا رہے ہیں۔

PC: VOA

23/09/2021

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف جو لندن میں مقیم ہیں ان کو کورونا ویکیسن لگائے جانے کے تصدیق شدہ میسجز کے سکرین شارٹس وائرل ہونے لگے ہیں۔
اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق یہ ویکسین گذشتہ روز یعنی 22 ستمبر 2021 کو لاہور ہی کے ایک ہسپتال میں لگائی گئی۔
نواز شریف کے شناختی کارڈ کی تفصیل بھیجنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ’کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں لگائی گئی۔‘

مُلک کے مایوس کُن حالات اور مہنگائی کے لگاتار گرنیڈز کی بدولت ہر شخص ہی پریشان ہے۔ کہیں سے بھی کوئی ایسی خبر نہیں مل رہی...
22/09/2021

مُلک کے مایوس کُن حالات اور مہنگائی کے لگاتار گرنیڈز کی بدولت ہر شخص ہی پریشان ہے۔ کہیں سے بھی کوئی ایسی خبر نہیں مل رہی جس سے دل کو کچھ سُکون میسر ہو۔ انہی سوچوں میں گم صبح کینال روڈ پر جارہا تھا کہ اچانک تین چار لوگوں پر نظر پڑی جو ایوب مارکیٹ کے پاس سڑک پر جمع ہورہے تھے۔ ایک متجسس پاکستانی ہونے کے ناتے میرا بھی فرض بنتا تھا کہ جاکر دیکھوں آخر چل کیا رہا ہے۔ قریب جانے پر پتہ چلا کہ ایک چودہ پندرہ سال کا غریب سا بچہ ہے جو پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس پریشان کھڑا ہے۔ نیچے نظر پڑی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سائیکل گری ہوئی ہے اور تین چار درجن انڈے ٹوٹے پڑے ہیں۔ پوچھنے پر پتہ چلا کہ بچہ سائیکل پر انڈے بیچتا ہے اور ابھی دو چار منٹ پہلے ٹھوکر لگنے سے سائیکل گر گئی اور سارے انڈے ٹوٹ گئے۔ دل سے ایک ہُوک سی اٹھی۔ ابھی حالات کا جائزہ لے ہی رہا تھا کہ اچانک انہی لوگوں میں کھڑے ایک باریش بزرگ آگے آئے اور جیب سے سو روپے نکال کر بچے کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے بولے: " بیٹا میں جانتا ہوں تمہارا نقصان تو بہت زیادہ ہے لیکن ان سو روپوں سے کچھ تو ازالہ ہوجائے گا۔ " بزرگ کا یہ احسن اقدام دیکھنا تھا کہ وہاں کھڑے ہر شخص کے دل میں کوئی رحم دل انسان گھس گیا۔ کسی نے پچاس دئیے، کسی نے سو دئیے، کسی نے پانچ سو تو کسی نے ہزار روپے تک دے دئیے۔ بچے کا نقصان بہت کم تھا لیکن لوگوں کی امداد سے اس کے پاس کافی پیسے جمع ہوئے۔ بچے کا دل تو خوش ہوا ہی ہوگا ساتھ ساتھ میرے دل میں بھی سکون کی ایک لہر سی دوڑ گئی۔ سوچا، "یہ ملک اور اس ملک کے عوام اتنے بھی بُرے نہیں ہیں۔ کچھ لوگ ابھی بھی ایسے موجود ہیں جو اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے جیتے ہیں"۔ بچے نے پیسے جیب میں ڈالے اور تشکر بھری نظروں سے سب کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ میں بھی آفس آگیا اور اس واقعہ کو سو چ سوچ کر سارا دن موڈ خوشگوار رہا۔ شام کو ڈیوٹی آف ہوئی تو ایک کام کے سلسلے میں ملتان روڈ سے جانا پڑا۔ سٹاپ پر اترا تو کیا دیکھتا ہوں کہ سڑک پر کچھ لوگ جمع ہیں۔ مجھے صبح والا واقعہ یاد آگیا، چہرے پر مسکراہٹ سی پھیل گئی۔ آگے بڑھنے ہی لگا تھا کہ تجسس کے مارے رک گیا اور اس مجمع کی طرف بڑھ گیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ وہی صبح والا لڑکا سائیکل گِرا کر پریشان کھڑا ہوا ہے اور دو درجن کے قریب انڈے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ میں ابھی حیران ہونے ہی والا تھا کہ وہی باریش بزرگ رش میں سے آگے بڑھے اور بچے کے ہاتھ پر سو روپے رکھتے ہوئے بولے: " بیٹا میں جانتا ہوں تمہارا نقصان تو بہت زیادہ ہے لیکن ان سو روپوں سے کچھ تو ازالہ ہوجائے گا۔" بابا جی کا احسن اقدام دیکھ کر وہاں کھڑے ہوئے لوگ دھڑا دھڑ بچے کو پیسے پکڑانے لگے اور میں یہ سوچتے ہوئے آگے بڑھ گیا کہ ایسی قوم کو بِل گیٹس کیوں نہ چِپیں لگائے ۔

ایک شخص نے کسی بزرگ سے کہا :اے بزرگ جب میں نے زوجہ کا انتخاب کیا اس وقت وہ مجھے اتنی خوبصورت لگتی تھی جیسے خدا نے اس سے ...
19/09/2021

ایک شخص نے کسی بزرگ سے کہا :اے بزرگ جب میں نے زوجہ کا انتخاب کیا اس وقت وہ مجھے اتنی خوبصورت لگتی تھی جیسے خدا نے اس سے زیادہ حسین و جمیل کسی اور کو بنایا ہی نھیں ھے

لیکن جب میری منگنی (انگیجمینٹ) ہوگئی تو میں نے بہت سی لڑکیوں کو اسکی طرح حسین و دلکش پایا

اور جب ہماری شادی ہوگئی تو میں نے دیکھا کہ ہزاروں عورتیں اس سے زیادہ خوبصورت اور حصانت و دلکشی کا مجسمہ ہیں
شادی کے چند سال بعد مجھے اپنی بیوی سے زیادہ دوسری خواتین بہتر لگنے لگی
بزرگ نے فرمایا:کیا ان تمام باتوں سے زیادہ تلخ و ناگوار بات بتاؤں ؟؟
مرد: جی بتائیں
بزرگ: انسان دنیا کی تمام عورتوں سے شادی کے بعد بھی یہ احساس کرے گا کہ اس کے محلے کی حفاظت کرنے والے کتّے بھی اس کی تمام بیویوں سے زیادہ خوبصورت ہیں
مرد: ہنستے ہوئے بولا آپ ایسا کیوں فرمارہے ہیں ؟؟
بزرگ: مشکل بیویوں میں نھیں بلکہ مشکل یہ ھے کہ جب انسان کے پاس حریص قلب، لالچی آنکھیں، شرم خدا سے خالی ہوں تو محال ہے کہ ان آنکھوں کو خاک قبر کے علاوہ کوئی اور چیز پُر کرسکے
بزرگ: کیا تمہیں وہ طریقہ بتاؤں جس سے تمہاری بیوی دوبارہ سب خواتین سے زیادہ خوبصورت نظر آنے لگے؟
مرد: ہاں
بزرگ:جاؤ اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کر۔۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پیمانہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پیمانہ:

Share