15/11/2024
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے لیے خاص پیغام:
“ہزاروں نوجوانوں کو ہر ماہ روزگار ڈھونڈنے کے لیے ملک چھوڑ کر جانا پڑ رہاہے، لیکن کتنے نوجوان باہر جا سکیں گے؟ سب کو تو ویزا نہیں مل سکتا نا ہی سب کے پاس اتنے وسائل ہیں-
ملک میں جمہوریت ختم ہو گئی ہے، Rule of Law بالکل نہیں رہا، انہوں نے اب عدلیہ کو بھی ٹیک اوور کر لیا ہے، اس لیے اگر آپ نے اپنے مستقبل کے لیے، اپنے حقوق کے لیے اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے تو آپ کے پاس اس بوگس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے-
24 نومبر کو تمام نوجوان خصوصاً طلبأ و طالبات اپنے حقوق کے لیے ہمارے ساتھ نکلیں کیونکہ اب اس ملک میں نوجوانوں کا مستقبل شدید خطرے میں ہے-
میں اپنے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان لیڈرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ اپنے کالجز، یونیورسٹیز اور متعلقہ علاقوں میں ذیادہ سے ذیادہ ممبرشپ کریں اور پاکستانیوں کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے طلبأ و طالبات اور نوجوانوں کو موبلائز کریں-“