09/08/2025
چاچو جی میں دکان سے گھر جا رہا تھا راستے میں سلیم نامی پولیس اہلکار نے مجھے روک کر تھپڑ مارا۔
میں نے اسکو یہ پوچھا کہ آپ نے مجھے یہ تھپڑ کیوں مارا ہے?
تو ساتھ کھڑے دوسرے پولیس اہلکار نے مجھے گالی دی، مجھے تھپڑ سے زیادہ تکلیف اس گالی کی ہوئی۔
اتنے میں اس پولیس اہلکار نے مجھے لات ماری اور کہا بھاگ جاؤ یہاں سے، چاچو جی میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں میں نے آج تک کوئی جرم نہیں کیا پھر میرے ساتھ راہ چلتے یہ ظلم کیوں? یہ نوجوان سسکیاں لے کر اپنی روداد سنا رہا ہے۔ صد افسوس کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پولیس والوں کا رویہ ایسا ہو چکا ہے کہ انکی وردی سے 3 نسلیں بیک وقت نفرت کرنے لگی ہیں جو بہت خطرناک بات ہے کاش حکم بالا تھوڑے سے ہوش کے ناخن لے لیں کاش IG پنجاب عقل کر لے کاش یہ SHO حضرات اپنے اہلکاروں کو تمیز سکھا لیں تاکہ کسی ناگہانی صورت حال سے پہلے ہی بچت ہو جائے۔