Hum Waziristan/ہم وزیرستان

Hum Waziristan/ہم وزیرستان چیف ایگزیکٹو. آتش محسود
(1)

جنوبی وزیرستان اپر خونریزی کا خطرہ.علاقہ کے عوام کا پولیس اور انتظامیہ سے جلد از جلد ایکشن لینے کی اپیل.جنوبی وزیرستان ا...
25/09/2025

جنوبی وزیرستان اپر
خونریزی کا خطرہ.
علاقہ کے عوام کا پولیس اور انتظامیہ سے جلد از جلد ایکشن لینے کی اپیل.
جنوبی وزیرستان اپر تحصیل تیارزہ علاقہ خیسورہ میں زمینی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے
نانوخیل قوم کے فقیر نامی قبیلے کی 2 گروہوں کے درمیان زمینی تنازعہ پر جھڑپ کا شدید خطرہ ہے
جس سے جانی ومالی نقصانات ہوسکتے ہیں
ایک گروہ ایک گھر میں مورچہ زن جبکہ دوسرے نے گھر کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے.
علاقہ کے عوام کے مطابق اگر انتظامیہ اور پولیس نے بروقت ایکشن نہ لیا گیا تو کافی حد تک جانی ومالی نقصانات کا اندیشہ ہے
علاقہ کے عوام نے انتظامیہ اور پولیس سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے.

  تھانہ مکین پولیس کی بروقت کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتارجنوبی وزیرستان اپر کے تھانہ مکین پولیس نے بروقت اور مؤثر کار...
25/09/2025

تھانہ مکین پولیس کی بروقت کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

جنوبی وزیرستان اپر کے تھانہ مکین پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ مکین انتخاب عالم کی قیادت میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم خان ولد نورسلاجان قوم محسود سکنہ شاونگئی نسری خیل کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

علاقے کے عوام نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت مداخلت سے نہ صرف قیمتی سامان واپس ملا بلکہ عوام میں اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

تھانہ مکین ایس ایچ او انتخاب عالم کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رہیں گے اور کسی کو بھی عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں امن قائم رکھنا ہے۔

  ڈاکٹر طاہر اللہ جان کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات تعیناتڈیرہ اسماعیل خان ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپ...
25/09/2025

ڈاکٹر طاہر اللہ جان کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخواہ نے ڈاکٹر طاہر اللہ جان کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کا کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا ہے، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر اللہ جان اس سے قبل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول دین پور ڈیرہ اسماعیل خان میں بطور پرنسپل اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ وہ اس سے پہلے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کنٹرولر امتحانات رہ چکے ہیں اور اپنے دور میں بورڈ کے امور کو نہایت خوش اسلوبی اور شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا تھا۔

اساتذہ اور تعلیمی حلقوں نے ڈاکٹر طاہر اللہ جان کی نئی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کوہاٹ بورڈ کے امتحانی نظام میں مزید بہتری اور شفافیت لائیں گے۔

25/09/2025

جنوبی وزیرستان اپر
وزیرستان کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر صدرِ محترم سینیٹر صالح شاہ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

تاریخ: 4 اکتوبر، بروز اتوار
وقت: صبح 10 بجے
مقام: ٹانک، شاہد مارکیٹ

یہ اجلاس آل سیاسی اتحاد کے پلیٹ فارم پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
تمام معزز ساتھیوں اور ذمہ داران سے گزارش ہے کہ اس اہم اجلاس میں بھرپور شرکت فرما کر اپنا قومی و ملی کردار ادا کریں۔

شاہ فیصل غازی
جنرل سیکرٹری

جنوبی وزیرستان ( بیورو رپورٹ) محکمہ صحت کے 24 غیر حاضر اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے م...
24/09/2025

جنوبی وزیرستان ( بیورو رپورٹ) محکمہ صحت کے 24 غیر حاضر اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر جنوبی وزیرستان محمد طفیل خان شیرانی نے مختلف ہیلتھ سنٹرز پر تعینات اہلکاروں کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے 24 اہلکاروں کو معطل کردیا اور ان کی تنخواہیں فوری طور پر بند کر دیں۔
اس حوالے سے ڈی ایچ او نے مزید تحقیقات کے لیے باقاعدہ انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں ڈی ایچ او محمد طفیل شیرانی نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر صحت سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کے مختلف اسپتالوں میں ادویات کی بروقت اور شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان اپر وادی شوال ، تنگئ بدین زائی ،جاٹیرائی اور ایژےکچکئ میں پاکستانی جیٹ طیاروں سے بمباری ،ابھی تک جانی نقص...
21/09/2025

جنوبی وزیرستان اپر وادی شوال ، تنگئ بدین زائی ،جاٹیرائی اور ایژےکچکئ میں پاکستانی جیٹ طیاروں سے بمباری ،
ابھی تک جانی نقصان کا مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔مقامی ابادی کے سینکڑوں گھرانوں کی نقل مکانی پر مجبور ،مقامی ذرائع

ٹانک ملازائی سے اغواء پولیو اہلکار بازیاب ہوگئے، بازیاب ہونے والوں میں ڈاکٹر احسان بیٹنی بھی شامل ہیں،
21/09/2025

ٹانک ملازائی سے اغواء پولیو اہلکار بازیاب ہوگئے، بازیاب ہونے والوں میں ڈاکٹر احسان بیٹنی بھی شامل ہیں،

جنوبی وزیرستان اپر میں انتظامیہ نے غیر حاضری پر 119 اساتذہ کو معطل کردیا ہے۔جنوبی وزیرستان اپر میں ایجوکیشن سیکٹر ڈسٹرکٹ...
21/09/2025

جنوبی وزیرستان اپر میں انتظامیہ نے غیر حاضری پر 119 اساتذہ کو معطل کردیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اپر میں ایجوکیشن سیکٹر ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہوا۔

اس موقع پر ڈیوٹی سے غیر حاضر اور غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل نے 100 سرکاری اساتذہ کو معطل کردیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل نے 19 سرکاری استانیوں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔مجموعی طور پر 119 اساتذہ و استانیوں کو معطل کر دیا گیا۔ان کے خلاف الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

*وانا: گورنمنٹ گرلز ھائی سکول ڈابکوٹ کے کلرک سہیل محسود کی طویل غیرحاضری اور پرائیوٹ جاب کے باعث 9th کلاس کے متعدد طالبا...
18/09/2025

*وانا: گورنمنٹ گرلز ھائی سکول ڈابکوٹ کے کلرک سہیل محسود کی طویل غیرحاضری اور پرائیوٹ جاب کے باعث 9th کلاس کے متعدد طالبات کی اج تک رزلٹ آئی ہے اور نہ ڈی ایم سیز ملی ہیں*

کشمالا شہزاد جو 9th کلاس کی امتحان دے چکی ہے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اج تک مجھے نہ رزلٹ دی گئی اور نہ ڈی ایم سی دی گئی، کلرک سہیل محسود نہ کال اٹنڈ کرتاہے اور اج تک نہ سکول ایاہے کشمالا شہزاد نے محکمہ ایجوکیشن ، کمانڈنٹ سکاوٹس فورس اور ڈی سی سے مطالبہ کرتی ہے کہ خدا راہ میری مستقبل داو پر لگنے والی ہے میری مستقبل کی خاطر کلرک سہیل محسود اور سکول کی پرنسپل کا اس بارے نوٹس لیاجائے ورنہ میں خودسوزی پر مجبور ہوں

سکول میں لیڈی ٹیچرز جو بطور عوضی ٹیچنگ کرتی ہیں بتایا کہ سکول کا نہ پرنسپل ہے اور نہ کلرک سہیل محسود اتا ہے اور نہ ایا ہے اج تک ، انھوں نے کہاکہ وہ کراچی اور ملک کے دیگر اضلاع میں پرائیوٹ کام کرتاہے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر مصروف رہتاہے جس کی وجہ سے سکول کی بچیاں روشن مستقبل سے محروم ہوتی ہیں حکومت ہے نہیں جو نوٹس لی جائے۔
کشمالا شہزاد نے محکمہ ایجوکیشن اور اعلی عسکری قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہیں

وانا،،، لوئر وزیرستان کے مرکزی شہر وانا میں کل سے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگا، جس میں نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ مل...
17/09/2025

وانا،،، لوئر وزیرستان کے مرکزی شہر وانا میں کل سے سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگا، جس میں نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اجتماع میں علما کرام دینی مسائل بیان کریں گے اور شرکا کے لیے خصوصی دینی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس بڑے اجتماع میں ہزاروں افراد کی آمد متوقع ہے، جس کے لیے علاقے میں بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی افراد نے دور دراز سے آنے والے مہمانوں کے قیام و طعام کے لیے خیمے نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔ لکی مروت اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکا کو کم داموں میں کھانا فراہم کرنے کے لیے عارضی ہوٹلز اور اسٹالز بھی لگا دیے ہیں، جن میں چائے، نان اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔

اسی طرح زیڑی نورکی آبادی سے لے کر وانا شہر تک راستے میں کھانے پینے کے لیے ہوٹلز کھول دیے گئے ہیں، تاکہ اجتماع کے شرکا کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مقامی تاجروں کے مطابق، اجتماع کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے علاقے کی معیشت کو بھی مثبت اثرات پہنچیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجتماع کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر اور اطراف میں تعینات ہیں تاکہ اجتماع پُرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکے۔

Address

Dera Ismail Khan
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum Waziristan/ہم وزیرستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share