
20/04/2025
ہماری ہر دلعزیز باوقار اور شفیق شخصیت جناب چوہدری نشاط احمد صاحب کو کھاوٹنگ صوبہ ساوتھ افریقہ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کا یہ انتخاب نہ صرف اُن کی قیادت کی اعلیٰ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی ایک فخر کا لمحہ ہےجناب چوہدری نشاط احمد نے ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا چاہے وہ سماجی فلاح کا میدان ہو یا قومی تشخص کو اجاگر کرنے کا عمل وہ ہر موقع پر صفِ اول میں نظر آئے ان کی مخلصانہ کاوشیں بے لوث خدمت اور مضبوط کردار نے انہیں پاکستانی برادری کے دلوں میں ایک خاص مقام عطا کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ ان کی سربراہی میں ایسوسی ایشن نہ صرف مزید فعال اور مؤثر انداز میں کام کرے گی بلکہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابی اور مزید خدمت خلق کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین