
22/06/2025
اج مورخہ ۲۲ جون ۲۰۲۵بروز اتوار بمقام ویلج کونسل ایون افس میں ایون اتحاد کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا اعماد الحق منعقد ہوا جسمیں محمد رحمان چیرمین وی سی ایون ٹو، وجیہہ الدین چیرمین وی سی ایون ون، مجیب الرحمن، مولانا یوسف، عبدالوہاب، عبدالصمد، غلام مرتضی، مقصود الرحمن، سجاد احمد، جاسر نے شرکت کیے اجلاس کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا اس اجلاس میں تمام شراکا نےباہمی مشاورت کے ساتھ متفقہ طور پر وجیہہ الدین کو ایون اتحاد کونسل کا صدر مقرر کیا گیا، محمد رحمان کو جنرل سیکریٹری، مقصود الرحمن کو سینر نایب صدر، عبدالوہاب کو نایب صدر، قاضی رشید کو انفارمیشن سیکرٹری، مولانا یوسف کو سیکریٹری ریکارڈ مقرر کیا گیا اور قاضی عباد،نقیب اعظم اور جاسر کو ایون اتحاد کونسل کے لیے میڈیا پرسن مقرر کیا گیا اور ایون این ایچ اے روڈ کی سیکشن ون کی تعمیر کے حوالے سے مورخہ ۲۵ جون ۲۰۲۵ کو بوقت ۱:۳۰ چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا