31/08/2026
🚨 اسلام آباد کے اسپتالوں میں فائر سیفٹی کا بڑا بحران!
اسلام آباد کے سرکاری و نجی 48 اسپتالوں اور کلینکس میں فائر سیفٹی کے مطلوبہ انتظامات نہ ہونے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کی جانب سے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔
🔥 فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات
🏥 48 اسپتال اور کلینکس
💰 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تک جرمانے
یہ صورتحال اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں، نومولود بچوں، عملے اور تیمارداروں کی حفاظت پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔
کیا اسپتالوں میں فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد نہیں ہونا چاہیے؟