Terichmir News Network

Terichmir News Network Terichmir News. news and media website

25/09/2026

چترال پولو گراؤنڈ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم

چترال پولو گراؤنڈ کے قریب سیف آٹوز کے سامنے رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ویڈیو میں بظاہر دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشہ تیز رفتاری سے رانگ سائیڈ پر آتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

⚠️ شہریوں سے گزارش ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران رفتار پر قابو رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں

#چترال

چترال کا روشن ستارہ — عمران خان کے نامکچھ کامیابیاں صرف ایک شخص کی نہیں ہوتیں، بلکہ وہ پورے علاقے، قوم اور آنے والی نسلو...
24/09/2026

چترال کا روشن ستارہ — عمران خان کے نام

کچھ کامیابیاں صرف ایک شخص کی نہیں ہوتیں، بلکہ وہ پورے علاقے، قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے امید، فخر اور روشنی کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔ اپر چترال (کند یارخون) کی خوبصورت وادی سے تعلق رکھنے والے ہمارے باہمت بھائی عمران خان نے Russia کی معروف نیشنل ریسرچ یونیورسٹی HSE ماسکو میں ایم فل کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے سے لے کر ماسکو کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹی تک کا سفر آسان نہیں تھا۔ محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود عمران نے جس محنت، خلوص اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، وہ ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

عمران نہ صرف ایک ذہین اور قابل طالب علم ہیں بلکہ اپنی خوش اخلاقی، عاجزی اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے سے ہر دل عزیز نوجوان بھی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی ان کی شب و روز کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

پیارے عمران، آپ چترال اور پاکستان کا فخر ہیں۔ ہمیں آپ کی اس شاندار کامیابی پر بے حد خوشی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے علم کے سفر کو مزید کامیابیوں اور برکتوں سے نوازے، اور آپ اپنی تعلیم مکمل کر کے انسانیت اور قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں

آیون میں دفاع صحابہ و استحکام پاکستان کانفرنس، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں عوام کی شرکتتین قراردادیں متفقہ ...
11/09/2026

آیون میں دفاع صحابہ و استحکام پاکستان کانفرنس، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

تین قراردادیں متفقہ طور پر منظور، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام، مہنگائی کے خاتمے اور دفاعی تعاون کی حمایت کا مطالبہ

چترال (فتح اللہ) — اہلسنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام جنالی آیون میں ’’دفاع صحابہ و استحکام پاکستان‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین، علماء کرام اور چترال، آیون و دروش سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت اہلسنت والجماعت چترال کے امیر مولانا حافظ خوشولی خان نے کی۔

کانفرنس سے سابق ناظم آیون مفتی عماد الحق، عنایت اللہ اسیر، عبدالولی خان ایڈووکیٹ، مولانا سراج الدین ندیم، عیدالحسین، مولانا قاضی سلامت اللہ اور مولانا شیر زمان خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ صحابہ کرامؓ نے نبی کریم ﷺ سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کرکے انہیں آگے امت تک پہنچایا، اس لیے صحابہ کرامؓ کی عزت و ناموس کا تحفظ مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی شخصیات اور صحابہ کرامؓ کی شان میں توہین آمیز مواد پھیلانے کی کوششیں قابل تشویش ہیں، جن کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

مولانا سراج الدین ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کے عوام کو اپنے دین کے ساتھ ساتھ اپنے ملک سے بھی گہری محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور ملک کی حفاظت کے معاملے میں قوم کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے لوگ امن پسند ہیں اور ملک میں امن و امان کے قیام اور قومی یکجہتی کے لیے ہر مثبت کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، اس لیے ملک میں دینی اقدار، قومی وحدت اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی اختلافات اپنی جگہ، تاہم ملکی سلامتی اور امن کے معاملات پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

کانفرنس کے دوران تین قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ ایک قرارداد میں سوشل میڈیا پر صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخانہ مواد کی روک تھام اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری قرارداد میں ہوشربا مہنگائی پر قابو پانے اور غریب عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ تیسری قرارداد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔

صدرِ اجلاس مولانا حافظ خوشولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملکی سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے، اسی طرح ایمان اور دینی اقدار کا تحفظ بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن، نماز، روزہ، حج، تبلیغ اور دیگر دینی تعلیمات ہم تک صحابہ کرامؓ کے ذریعے پہنچیں، اس لیے ان کی عزت و مقام کا دفاع دراصل دین کی حفاظت کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کے کردار اور مقام کے خلاف مہم کسی صورت نظر انداز نہیں کی جا سکتی، تاہم ایسے معاملات میں قانون اور پرامن طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع صحابہ کا راستہ آسان نہیں بلکہ مشکلات سے بھرا ہوا ہے اور اس مقصد کے لیے ماضی میں کئی علماء اور اکابرین نے قربانیاں دی ہیں۔

مولانا حافظ خوشولی خان نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو کم کرکے دین، ملک اور قومی سلامتی کے معاملات میں اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان معمولی سیاسی اختلاف پر ایک دوسرے کے خلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہیں، اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ صحابہ کرامؓ کی عزت و ناموس کے معاملے میں بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کیا جائے۔

کانفرنس کے اختتام پر مولانا حافظ خوشولی خان نے شرکاء سے ناموسِ صحابہؓ کے تحفظ اور اس مقصد کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق کردار ادا کرنے کا عہد بھی لیا۔ بعد ازاں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور سابق ناظم آیون مولانا رحمت نعیم شاہ المعروف ’’مولائی روم‘‘ نے دعا کرائی، جس کے ساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی

07/09/2026

اپر چترال: ریشن راغین کوڑوم شعور شندور روڈ پر سکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تمام بچے محفوظ

اپر چترال: ریشن راغین کوڑوم شعور شندور روڈ پر اے کے ای ایس (AKES) چرون کے ساتھ سکول ڈیوٹی پر مامور ایک فلائنگ کوچ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
اطلاعات کے مطابق واقعے کے وقت سکول کے بچے گاڑی میں سوار تھے تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام بچے محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ فلائنگ کوچ گاڑی زئیت سے تعلق رکھنے والے نبی شاہ ولد مزمل شاہ کی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے عمل میں مدد فراہم کی۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

ریشن کے ہونہار نوجوان احتشام علی نے یونیورسٹی آف سڈنی میں ماسٹر آف کمپیوٹر سائنس کا آغاز کر دیااپر چترال: ریشن کی زرخیز ...
03/09/2026

ریشن کے ہونہار نوجوان احتشام علی نے یونیورسٹی آف سڈنی میں ماسٹر آف کمپیوٹر سائنس کا آغاز کر دیا

اپر چترال: ریشن کی زرخیز دھرتی سے تعلق رکھنے والے ایک اور ہونہار اور باصلاحیت نوجوان احتشام علی ولد میر صاحب خان نے آسٹریلیا کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف سڈنی (University of Sydney) میں Master of Computer Science، اسپیشلائزیشن (Specialization in AI & Data Science) کی باقاعدہ تعلیم کا آغاز کر دیا ہے

احتشام علی کا تعلق ریشون کے ایک باوقار اور تعلیم دوست خاندان سے ہے۔ ان کا بھائی آسٹریلیا کے مستقل رہائشی (PR) ہیں، بہن (کزن) امریکہ میں زیر تعلیم ہیں اور خاندان کے دیگر افراد بھی دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence)، ڈیٹا سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں احتشام علی کا اس عالمی معیار کی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے انتخاب ان کی محنت، قابلیت اور تعلیمی عزم کا مظہر ہے، جو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ریشون کے لیے باعث فخر و مسرت ہے

اہل ریشون اور تمام دوست احباب احتشام علی کو اس شاندار تعلیمی سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن، کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہیں

Ihtisham Ali Shehriyar Ali

03/09/2026
29/08/2026

ریشن بجلی گھر منصوبے کے خلاف احتجاج، مستوج روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند

28/08/2026

ریشن بجلی گھر منصوبے کے خلاف احتجاج، مستوج روڈ ریشن رمداس چوک میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند

28/08/2026

ریشن بجلی گھر منصوبے کے خلاف احتجاج، مستوج روڈ ریشن کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Terichmir News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Terichmir News Network:

Shortcuts

Share