Capital Times

Capital Times For Advertising and paid promotion contact us.
(2)

تنظیمات اہلسنت پاکستان پریس ریلیز ۔۔۔
22/10/2025

تنظیمات اہلسنت پاکستان پریس ریلیز ۔۔۔

اسلام آباد سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی — دو ملزمان گرفتار، پولیس تحقیقات میں مصروفاسلام آباد (...
21/10/2025

اسلام آباد سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی — دو ملزمان گرفتار، پولیس تحقیقات میں مصروف

اسلام آباد (رپورٹ)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز سینٹورس مال کے ٹاور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع متاثرہ خاتون نے 15 ہیلپ لائن پر دے کر پولیس کو طلب کیا۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ مارگلہ پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور موقع سے دو مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال بھیج دیا گیا ہے تاکہ میڈیکل رپورٹ کے بعد واقعہ کی نوعیت اور حقائق واضح کیے جا سکیں۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ سینٹورس مال کے ایک ٹاور کے اندر پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور اگر زیادتی ثابت ہوئی تو ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

پولیس حکام نے مزید کہا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ افواہوں اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں، تاکہ تفتیش پر اثرانداز ہونے سے بچا جا سکے۔

🔹 متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل مکمل
🔹 دو مشتبہ افراد زیرِ حراست
🔹 پولیس تحقیقات میں مصروف

21/10/2025

وزیراعظم صاحب آپ کا دل بڑا ہے، اگر برا نہ مانیں تو میں کہوں، آج گندم پرائس فکس کرکے تھوک کر چاٹا ہے، سینئر صحافی نصرت جاوید

*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی منصوبے میں توسیع کی مںظوری دے دی* *فیز ٹو میں ڈی ایچ اے، جنوبی، شرقی اور م...
21/10/2025

*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی منصوبے میں توسیع کی مںظوری دے دی*

*فیز ٹو میں ڈی ایچ اے، جنوبی، شرقی اور ملیر اضلاع میں نگرانی کا نظام نصب ہوگا*

*4,750 کیمرے نصب ہونگے،1,750 موجودہ کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اجلاس کو بریفنگ*

*ای چالان نظام کےلیے آئی ٹی ایس سمیت 3,000 نئے کیمرے بھی شامل ہوں گے*

*پہلا مرحلہ 30 نومبر 2025 تک مکمل کرلیا جائےگا، اجلاس کو بریفنگ*

کراچی (20 اکتوبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی منصوبے کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس عوامی تحفظ کے اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اس کے نفاذ کی رفتار میں نمایاں تیزی لائیں۔

یہ ہدایات وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی سیف سٹی منصوبے (فیز ون) کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران دیں۔ اجلاس میں وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ، سیکرٰٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ اور دیگر نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ محض ایک نگرانی کا منصوبہ نہیں بلکہ شہری سلامتی اور انتظام کا ایک جامع نظام ہے جو پولیسنگ اور ایمرجنسی رسپانس کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔

*فیز ون کی پیش رفت*

اجلاس کو بتایا گیا کہ 31 مئی 2024 کو شروع ہونے ولا منصوبے کا پہلا مرحلہ 30 نومبر 2025 تک مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔ اس مرحلے میں جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مزین کیمروں کا نیٹ ورک نصب کیا جا رہا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس کو ضم کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام، ٹریفک کے بہتر انتظام اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو ممکن بنایا جا سکے۔

اب تک کی پیش رفت میں سی سی ٹی وی کیمروں، کھمبوں، پوائنٹ آف پریزنس (پی او پی) سائٹس، سرورز اور ڈیٹا اسٹوریج کے ڈھانچے کی تنصیب شامل ہے۔ چہروں کی شناخت، گاڑیوں کی نگرانی اور حقیقی وقت میں مانیٹرنگ کے لیے تجزیاتی ٹولز کے انضمام کا عمل جاری ہے۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اس وقت 12 ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز (ای آر ویز) فیلڈ میں تعینات ہیں جو کمانڈ سینٹر سے منسلک ہیں تاکہ زمینی سطح پر فوری ردعمل کو ممکن بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے سیف سٹی اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ ڈیٹا کی بلا رکاوٹ ترسیل کے لیے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی تیار کرے اور نادرا، پولیس اور گاڑیوں کی رجسٹریشن جیسے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس کو ضم کرے تاکہ اسمارٹ پولیسنگ کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیز ون کے معیار اور مقررہ مدت میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

*فیز ٹو کا منصوبہ*

فیز ٹو کے منصوبے کے بارے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ اس کے تحت کراچی کے مزید ہائی رسک، تجارتی اور رہائشی علاقوں بشمول ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اور جنوبی، شرقی اور ملیر اضلاع میں نگرانی کے نظام کو توسیع دی جائے گی۔

اس توسیع کے تحت 4,750 کیمرے نصب کیے جائیں گے، 1,750 موجودہ کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ 3,000 نئے کیمرے، جن میں انٹیلیجنٹ ٹریفک سسٹم (آئی ٹی ایس) کے کیمرے بھی شامل ہوں گے تاکہ ای چالان (ٹریکس) نظام کو سپورٹ کیا جا سکے، لگائے جائیں گے۔

*سسٹم انضمام اور انفراسٹرکچر کی بہتری*

ایس فور سسٹم کو سیف سٹی پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کیا جائے گا۔ مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او کراچی میں توسیع دی جائے گی تاکہ یہ 6,000 کیمروں کی مانیٹرنگ کر سکے جبکہ دو علاقائی کمانڈ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے جنہیں ڈی آئی جی پی ساؤتھ کے دفتر اور سوک سینٹر میں موجود کنٹرول رومز کی اپ گریڈیشن کے ذریعے قائم کیا جائے گا۔

فیز ٹو میں کمپیوٹر ایڈڈ ڈسپیچ (سی اے ڈی) کے جدید رسپانس سسٹم، اپ گریڈ شدہ کال سینٹر، تھری ڈی ڈیش بورڈز اور ایکوسیِک سمیت دیگر جدید تجزیاتی ٹولز شامل ہوں گے۔

*مالی و انتظامی ہدایات*

وزیراعلیٰ نے فیز ٹو کے لیے عملے، بجٹ اور آپریشنل ضروریات کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ خزانہ اور محکمہ داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ مالیاتی ماڈل کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی انتظامی تاخیر سے بچا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی دل ہے، شہریوں، کاروباروں اور انفراسٹرکچر کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ فیز ون سے فیز ٹو کے درمیان ہموار منتقلی کے لیے تازہ ترین پیش رفت رپورٹس اور پالیسی تجاویز پیش کریں اور سیف سٹی اتھارٹی کو مزید بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے واضح آپریشنل پروٹوکولز کے تحت کام کر سکے۔

21/10/2025

از دفتر وزیر داخلہ سندھ۔۔

درخواست برائے ٹکرز

کراچی،21 اکتوبر 2025:-

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ(Jane Marriot)کی تین رکنی وفد کے ہمراہ انکے دفتر میں ملاقات۔۔

ملاقات میں دوطرفہ امور اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار۔

حکومت سندھ کا جدید اور ماڈرن پولیسنگ کا وژن لائق ستائش ہے۔۔برطانوی ہائی کمشنر

جرائم کے خلاف جنگ میں یقینی کامیابی جدید آلات،تیکنیکس اور انکے درست استعمال کی مرہون منت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر

حکومت بین الاقوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیر داخلہ سندھ

پرامن محفوظ ماحول اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے حکومت سندھ پرعزم ہے۔ضیاء الحسن لنجار

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور عالمی امن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن،آئی جی سندھ، غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار لاڑک و دیگر بھی شریک تھے۔

SUPARCO, Pakistan’s Space Agency, has successfully launched its first hyperspectral satellite, the PRSC HS-1, today from...
20/10/2025

SUPARCO, Pakistan’s Space Agency, has successfully launched its first hyperspectral satellite, the PRSC HS-1, today from the Jiuquan Satellite Launch Centre in China via the Kinetica-1 rocket of the commercial Chinese satellite launch provider CAS Space.

20/10/2025

سنگجانی جلسے پر درج مقدمات۔۔۔ عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

نادرا آفس رجانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بحری امور جناب محمد جنید انوار چوہدری نے رکن صوبائی اسمبلی کرن...
20/10/2025

نادرا آفس رجانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا افتتاح
وفاقی وزیر برائے بحری امور جناب محمد جنید انوار چوہدری نے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) سردار محمد ایوب خان گادھی اور ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا کاشان احمد کے ہمراہ نئے مرکز کا افتتاح کیا
مرکز میں رجانہ اور گردونواح کے شہریوں کو شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات بنوانے، اور ان کی تجدید و ترمیم سے متعلق تمام خدمات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی
نادرا رجسٹریشن سنٹر، پیر محل روڈ رجانہ، تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
Muhammad Junaid Anwar Chaudhry NADRA Capital Times

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا موثر حل، موقع پرنادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان کے تحت وہاڑی، خانیوال، ...
20/10/2025

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا موثر حل، موقع پر
نادرا ریجنل ہیڈ آفس ملتان کے تحت وہاڑی، خانیوال، راجن پور اور لودھراں میں 21 تا 24 اکتوبر 2025 کے دوران منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول
مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لئے نادرا کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کریں
یوٹیوب:
https://youtube.com/?si=jmAbu2dE69L5y1sI
فیس بُک:
https://www.facebook.com/NADRAPAKISTANOFFICIAL
انسٹاگرام:
https://www.instagram.com/nadrapak_official?igsh=aHplc2Z3NmlvNTB2&utm_source=qr
ایکس(ٹویٹر):
https://x.com/nadrapak?s=21
ویب سائٹ :
‏www.nadra.gov.pk

ترجمان وفاقی حکومت برائے سندھ راجہ خلیق انصاری نے کہا ہے کہ گرین لائن کا کام جلد شروع ہونے والا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گف...
20/10/2025

ترجمان وفاقی حکومت برائے سندھ راجہ خلیق انصاری نے کہا ہے کہ گرین لائن کا کام جلد شروع ہونے والا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں میٹنگ میں گرین لائن سے متعلق تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے اور بلدیاتی حکومت نے جن ادھورے کاموں کی نشاندہی کی ہے وہ مکمل کیے جائیں گے، ایک ماہ کی تاخیر ہونے کی وجہ سے منصوبہ اب ستمبر 2026 تک مکمل ہوگا، منصوبے میں کیپری سنیما، پلازہ اور جامع کلاتھ کے قریب ایک اسٹیشن بنے گا جب کہ گرین لائن منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ہی ختم ہوگا۔ ترجمان وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ میئر صاحب کا خیال تھا این او سی نہیں لیا گیا، این او سی 2017 کی تھی، اس وقت میئر نہیں تھے، این او سی پرکوئی تاریخ مقرر نہیں تھی اس لیے ہم سمجھتے تھے کہ این او سی یہی چلے گا۔

پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا
20/10/2025

پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا

Address

G. 10/2
Islamabad

Telephone

+923341255961

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Capital Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Capital Times:

Share