14/10/2025
اتحاد بہترین انتقام ہے
بلا شبہ سانحہ مریدکے ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن اس سے سبق سیکھنا چاہیے اللہ تعالی کے ہر کام میں کوئی حکمت ہوتی ہے شاید اللہ تعالی ہمیں غور و فکر کی دعوت دینا چاہتا ہے کہ تنہا تنہا آؤ گے تو سب مارے جاوگے۔محترمہ بینظیر بھٹو نے کسی وقت کہا تھا
Democracy is the best Revenge جمہوریت بہترین انتقام ہےلیکن آج کے تناظر میں دیکھا جاۓ تو
Unity is the best Revenge اتحاد بہترین انتقام ہے کیونکہ اکیلے اکیلے کو یہ نظام کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگا۔ جب تک سب اکٹھا ہو کر مقابلہ نہیں کرو گے تب تک کسی حد تک کامیابی مل بھی گئی تو دیرپا نہیں ہوگی لہذا تمام مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ اس فرسودا ظلم کے نظام کے خلاف یکجان ہو جائیں کم از کم جن کے نظریات قریب تر ہیں وہ تو اکٹھے ہو جائیں۔ پی ٹی آئی خود کو بہت مضبوط سمجھتی تھی لیکن سولو فلائیٹ لی تو نیست و نابود ہو گئی اب کرین تنہا چلی تو شدید نقصان اٹھایا پاکستان عوامی تحریک باقی اہلسنت کو ساتھ ملاۓ بغیر چلی تو استعمال ہو گئی اور فیس سیونگ کر کے نکلی اور دلبرداشتہ ہو کر سیاست ہی چھوڑ گئی۔ خدارا اپنے چھوٹے چھوٹے اختلافات کو سائیڈ پر رکھ کر متحد ہو جائیں مثلاً اس نے مجھے نہیں پوچھا, فلاں میں اکڑ بہت ہے, فلاں بک گیا, فلاں ذاتی مفاد چاہتا ہے, فلاں یہ کر گیا فلاں وہ کر گیا۔۔۔۔ اور سب سے بڑھ کر عقیدہ سائیڈ پر رکھیں اپنے اپنے عقیدے پر بیشک قائم رہیں لیکن ایک کلمہ کی بنیاد پر اکٹھے ہو جائیں فرسودا صیہونی ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے اکٹھے ہو جائیں نظام مصطفی تو سب کا مشترکہ منشور ہے اس کے لیے ہی اکٹھے ہو جائیں ۔ نہیں تو سب مٹ جاؤ گے کبھی کامیاب نہیں ہو سکو گے۔ یہ ان دیکھی طاقتیں تمھیں آپس میں الجھاۓ رکھیں گی تاکہ تم کبھی متحد نہ ہو سکو کبھی ان کے لیے خطرہ نہ بن سکو, انکے آلہ کار نہ بن جایا کرو, تم کب سمجھو گے کب عملی طور پر کچھ کرو گے؟ کم از کم ل ب ی ک اور عوامی تحریک اور تمام اہلسنت تو پہلے مرحلے میں اکٹھے ہو جاؤ پھر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو بھی اتحادی بنا لو تب کچھ کر پاؤ گے اور ظالم بھی ہاتھ ڈالنے سے پہلے سو بار سوچے گا کہ پورے پاکستان سے ری ایکشن آۓ گا نہیں تو اپنا اپنا کھیلتے رہو جانیں گنواتے رہو اقتدار تک پھر بھی نہیں پہنچ سکتے۔