
07/09/2025
فخرِ پنڈ دایاں راجہ صغیر بقاضائی الہی انتقال کر گئے
پنڈ دایاں: علاقے کی معروف سماجی شخصیت فخرِ پنڈ دایاں راجہ صغیر بقاضائی الہی رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کا نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ادا کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ، رشتہ داروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور دوست احباب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرحوم راجہ صغیر بقاضائی الہی نہایت ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے جو ہمیشہ خوشی اور غم کے موقعوں پر سب کے ساتھ شریک رہتے تھے۔ ان کی وفات سے پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔