Awaz e Pakistan

Awaz e Pakistan News, Views, Entertainment & Infotainment We want to spread News,views,Entertainment and information about Pakistan and all over the world.
(1)

11/07/2025

Courtesy Video Neo Digital

30/06/2025

کریسنٹ سکول لاہور کے ٹیچر نیاز احمد ، ٹریننگ سیشن کے دوران دل کے دورے میں چل بسے ، اللہ پاک معاف فرمائے

27/06/2025

ابو جی ناران جانا تھا ، سوات آگئے ، ناشتہ کرنے لگے ہیں ۔۔سوات میں ڈوبنے والی فیملی دراصل کس شخصیت کی تھی ؟ویڈیو دیکھیں

24/06/2025

محرم الحرام کا چاند نظر آنے سے پہلے یہ وظیفہ کرلیں وقت ضائع نہ کریں

21/06/2025

کیا یہ سچ ہے ؟

کالےجادو کے حوالے سے اک حقیقی واقعہ.. جو دوسروں پر جادو کر کے ان کی زندگی تباہ کرتے ہیں... یہ کہانی لکھنے والی خاتون اپن...
19/06/2025

کالےجادو کے حوالے سے اک حقیقی واقعہ.. جو دوسروں پر جادو کر کے ان کی زندگی تباہ کرتے ہیں...
یہ کہانی لکھنے والی خاتون اپنی آب بیتی لکھتی ہیں کہ کیسے انھوں نے اپنی سوکن پر جادو کروایا، اور پھر اللہ نے انھیں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو کیسے سزا دی
کہانی سنانے والی خاتون کہتی ہیں کہ.. میں ایک اسکول کی پرنسپل ہوں،اللہ نے مجھے مال، حسن، طاقت اور اولاد سے نوازا
میرے شوہر کا بھی ایک مقام ہے
لیکن جب میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو میری زندگی ویران ہو گئی۔
سب لوگ میری سوکن کی دینداری کی تعریف کرتے تھے،
یہی بات مجھے اور زیادہ حسد میں ڈالتی
میں نے دیکھا کہ میرے شوہر بھی اس کی دین داری کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اللہ سے قریب ہے۔
جب میں اس پر بات کرتی یا کچھ برا کہتی، تو وہ مجھے کہتا:
"اس پر ظلم نہ کرو، وہ اللہ والے لوگوں میں سے ہے"
یہ سن کر میرا دل حسد سے جل اٹھتا تھا میں ڈرتی تھی کہ وہ ماں نہ بن جائے۔
میں نے اپنی ایک کولیگ سے اپنا دل ہلکا کیا، تو اُس نے مشورہ دیا کہ "اُس کا حمل بند کرا دو، اُس پر جادو کروا دو تاکہ وہ طلاق لے لے۔"
شروع میں.. میں نے انکار کیا اور ڈر گئی۔
تو اُس نے کہا:"جب وہ طلاق لے لے تو اس کے حق میں صدقہ دے دینا اور توبہ کر لینا"
شیطان میرے دل پر غالب آ گیا اور میں نے ہاں کر دی۔
ہم علاقے کی مشہور جادوگرنی کے پاس گے۔
میں نے اُس سے کہا "میں نہیں چاہتی کہ میری سوکن حاملہ ہو، اور چاہتی ہوں کہ وہ طلاق لے لے "جب میرا دل اور سیاہ ہو گیا تو میں نے مزید کہا "میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ وہ میرے شوہر یا کسی اور سے کبھی ماں بنے
جادوگرنی نے کہا "مجھے اس کی خوشبو یا کوئی ذاتی چیز چاہیے میں نے اپنی بڑی بیٹی اور ساتھی سے مشورہ کیا،ہم نے پلان بنایا کہ بیٹی اپنے باپ سے ملنے اور اُسے ہمارے گھر کھانے پر بلائے
مقصد یہ تھا کہ اس کی کوئی چیز حاصل کی جائے
بیٹی نے اُس کی چادر (اسکارف) حاصل کر لی اور مجھے دے دی میں نے وہ چادر جادوگرنی کو دے دی اس نے کہا:
"وہ کبھی ماں نہیں بنے گی!"
اس نے مجھے کچھ چیزیں دیں کہ جنہیں میں اس جگہ چھڑکوں جہاں وہ داخل ہوتی ہے اور کچھ چیزیں کھانے میں ملاؤں میں نے اُسے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور بہت پیار سے کہا:"ہم سب بہنوں کی طرح ہیں، تم آج رات میرے ساتھ کھانا کھاؤ
میں نے وہ سحر اُس دروازے پر چھڑکا جہاں سے میری سوکن داخل ہونے والی تھی اور دوسرا سحر قہوے (کافی) میں ملا دیا
میں خوشی سے پاگل ہو رہی تھی جب میں نے اُسے وہ قہوہ پیتے دیکھا
مجھے لگا جیسے میں نے دنیا جیت لی ہو! لیکن مجھے کیا خبر تھی کہ میں نے اپنا دین، دنیا اور آخرت برباد کر لی ہے…
چند دنوں بعد اُسے شدید بلڈنگ شروع ہو گئی
جو تین ہفتے بلکہ ایک مہینے تک جاری رہی اس کی حالت بگڑنے لگی،
شوہر مجھے بتاتا کہ وہ نماز میں روتی ہے،واش روم میں روتی ہے،اور بعض اوقات تو رات کو بے ہوش ہو جاتی ہے۔
میں شوہر سے کہتی "ہاں، یہ سب بلیڈنگ کی وجہ سے ہے
"اور اس کے لیے خود کو فکرمند ظاہر کرتی
اُس کی جسمانی اور ذہنی حالت بگڑتی گئی،ڈاکٹروں نے بتایا کہ رحم میں کینسر نما رسولیاں ہیں
لہٰذا رحم نکالنا پڑے گا لیکن اُس نے آپریشن سے انکار کر دیا
انکار کا سبب یہ تھا کہ اس نے خواب میں دیکھا"ایک کالا کتا اس کے رحم کو چیر رہا ہے خواب کی تعبیر دینے والی نے کہا "تم پر جادو کیا گیا ہے،زیتون کا تیل اپنے پیٹ پر لگا کر خود کو دم کرو شوہر نے مجھے یہ سب بتایا تو میں نے فوراً کالا علم کرنے والی کو بتایا
تو اس نے کہا "اگر اُس نے زیتون کا تیل لگایا تو گانٹھیں کھل جائیں گی اور وہ ماں بن جائے گی اس لیے "پھر سے کھانے میں سحر ملا دو
جو عورت میری سوکن کے خوابوں کی تعبیر بتا رہی تھی،اسی نےاُس پر سحر کیا تھا،اور کہا کہ میرے پاس عصر سے پہلے آؤ،پھر اسے فون کرو اور لمبی بات کرو... تاکہ عصر کی اذکار کا وقت نکل جائے اور میں اس وقت اس پر گانٹھیں لگا دوں
ایسا ہی ہوا،اس دوران اُس تعبیر والی عورت کو گلا بند ہو گیا،ل
اور وہ بول نہ سکی
یوں سحر مکمل ہو گیا
اور سوکن دوبارہ تعبیر کے لیے اس سے رجوع نہ کر سکی
دوسری بار میں نے کھانے میں جادو ملا دیا جس کے بعد اُس کی حالت مزید بگڑ گئی اور شوہر نے مجبوراً اس کا آپریشن کروایا اور رحم نکال دیا گیا لیکن مجھے غصہ تب آیا
جب دیکھا کہ شوہر اُس کی حالت پر غمگین ہے اب میں چاہتی تھی کہ وہ طلاق لے لے تاکہ میری جیت مکمل ہو۔
میں نے کولیگ سے مشورہ کیا
کہ ہم اس پر جادو کا الزام لگا دیں تاکہ شوہر طلاق دے دے
میری بیٹی کی شادی کو ایک سال ہوا تھا
ہم نے منصوبہ بنایا کہ شوہر پر بھی جادو کروا دیں،اور میں وہ عمل گھر کے دروازے کے پاس دفن کر دوں ایسا ہی کیا
پھر میں نے شوہر سے کہا:
"خوابوں کی تعبیر بتانے والی نے کہا ہے کہ تم پر جادو ہے،اور سوکن نے خود کیا ہے
اور اسے جگہ بتائی
شوہر نے درخت کے پاس گڑھا کھودا تو واقعی سحر ملا
یہ اس کے لیے صدمہ اور میرے لیے خوشی کا موقع تھا! شوہر نے بیوی کے بھائی کو فون کیا اور کہا:
"تیری بہن کافرہ، فاجرہ، جادوگرنی ہے…
وہ مجھ پر حرام ہو گئی، تین طلاقیں!"
اس نے سفلی جادو کی تصویریں بھی بھیجیں ۔
میں نے سمجھا کہ میں جیت گئی…
لیکن انجام میرے لیے، بیٹی کے لیے، اور کولیگ کے لیے تباہی تھا۔
اب شوہر کو اُس عورت سے طلاق دیے پانچ سال ہو گئے
میری بیٹی کو طلاق ہو گئی،اور وہ بانجھ ہو گئی،ایسا عجیب مرض کہ اس کے انڈے ختم ہو گئے،
اور وہ اب نفسیاتی علاج لے رہی ہے۔
میری ساتھی کا اکلوتا بیٹا ایک حادثے میں مر گیا اور وہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث دماغی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
شوہر کو خواب آتے ہیں کہ اس کا مرحوم والد ناراض ہے،
اور وہ قرآن کی آیت پڑھتا ہے:
"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ"
معاملہ یہاں ختم نہ ہوا…
مجھے میرے کام سے نکال دیا گیا،ایک بہت بڑی بدنامی ہوئی،سازش کے تحت مجھے تعلیم کے شعبے سے نکالا گیا اور میری عزت خاک میں مل گئی۔
عبرت کا مقام:
جو دوسروں کی زندگی برباد کرتا ہے،
اللہ اُس کی دنیا و آخرت برباد کر دیتا ہے۔
جادو حرام ہے،اور اس کا انجام دنیا میں ذلت،آخرت میں جہنم ہے
"ومن يتوكل على الله فهو حسبه
پھر میرا سب سے لاڈلا بیٹا چرس کا عادی ہو گیا اور اب وہ نشے کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہے
رہی میں... تو مجھ پر کام کی جگہ پر الزام ثابت ہو گیا
میں بدنام ہو گئی، اور مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا یہ سب کیسے ہوا۔
پھر میری طبیعت بگڑنے لگی،جب چیک اپ کروایا تو پتہ چلا کہ میں دماغ کے کینسر میں مبتلا ہوں اور کینسر ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ چکا ہے اور پورے جسم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اس بیماری کی تشخیص اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی اور مجھے مکمل طور پر بھول گیا
میں اب اپنے مرض کے آخری مراحل میں ہوں اور صرف درد کم کرنے والی دوائیوں پر زندہ ہوں۔
میں نے اپنی سوکن کو بلانے کا کہا،تو میری بہنیں اسے لائیں
میں نے اسے سب کچھ سچ سچ بتایا،اور اس سے معافی مانگی، یہاں تک کہ اس کے پاؤں چومنے کو تیار تھی
اس نے روتے ہوئے کچھ الفاظ کہے،جنہیں سن کر میری خواہش ہوئی کہ کاش میں سو بار مر جاتی اور یہ الفاظ نہ سنتی
اس نے کہا:
"تو نے مجھے ماں بننے سے محروم کر دیا،میرے دین میں مجھ پر ظلم کیا، مجھے میرے شوہر کے گھر سے بدنامی اور جھوٹے جادو کے الزام میں نکالا، اور آج… نہ میرے پاس بچے ہیں، نہ شوہر… صرف تیرے ظلم کی وجہ سے۔
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے…"
یہ واقعہ سبق ہے ہر اُس دل کے لیے جو حسد، جادو یا ظلم کے راستے پر ہے…
انجام ہمیشہ بربادی ہے۔
اللہ ہمیں معاف فرمائے اور دین پر ثابت قدم رکھے
آمین یا رب العالمین

13/06/2025

زرا سی شوخی کا نتیجہ ، زندگی بھر کا روگ

03/06/2025

خدارا موبائل چلاتے وقت احتیاط کریں

02/06/2025

بریک فیل

26/05/2025

توبہ استغفر اللہ ، اس قدر اخلاقی گراوٹ

26/05/2025

ملتان کی یتیم لڑکی کی کہانی

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz e Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awaz e Pakistan:

Share