Mime Media

Mime Media updated news , crime incidents, world news.

27/07/2025

‏⁧

‏راولپنڈی کے علاقہ قاسم مارکیٹ میں گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ⁦‪‬⁩ کے مالک ⁦‪‬⁩ کے کزن ملک وسیم عرف نونی بھائی کے گھر بڑا چھاپہ

‏قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ملک وسیم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

‏اس سے قبل اسی طرز کا بڑا چھاپہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں مارا گیا جہاں سے بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس و سروسز ڈیپارٹمنٹ کے متعدد افسران و ملازمین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا

‏اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بحریہ ٹاؤن کے سابق ڈائریکٹر لینڈ بریگیڈئیر (ر)ظفر کو ان کے رہائش گاہ بواقع DHA فیز 1 سے گرفتار کر لیا ہے

‏واضع رہے حکومتی ایماء پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دوبئی میں مقیم ملک ریاض حسین کے پاکستان میں موجود رشتہ داروں و خاص ملازمین خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں

‏خفیہ اداروں نے 13 جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ملک ریاض کے بھائی ملک فرحت کو گرفتار کیا تھا

‏اسی طرح دو دن قبل ملک ریاض کے قریبی کرنل (ر) خلیل الرحمن کو بھی ان کے گھر دوران ریڈ گرفتار کر لیا گیاہے

‏واضع رہے FIA نے 250 کےقریب ملک اینڈ فیملی/فرینڈز کی لسٹ تیار کر رکھی جن خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز قائم کیے جائیں گے
s:aq

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمدلاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمدترنول میں پچاس سے...
26/07/2025

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ/25 من گدھے کا گوشت برآمد

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد
ترنول میں پچاس سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد کر لیا گیا
اتھارٹی ٹیم کی جانب سے ٹوٹل 25 من گوشت برآمد کیا گیا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، تفتیش جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا، ڈاکٹر طاہرہ صدیق
شہر میں محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے، ڈاکٹر طاہرہ صدیق

26/07/2025

راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقے کیانی روڈ میں ڈکیتی کی واردات، گزشتہ رات تین نامعلوم موٹرساٸیکل سوار ڈکیت فوڈ پانڈا کے راٸیڈر سے نقدی چھین کر فرار ہوئے
aq

26/07/2025

پیرودھائی غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے سی پی او سید خالد ہمدانی کا بیان

ابتدائی طور پر ملزمان نے واقعہ کو اغواء کی شکل دینے کی کوشش کی، سی پی او

تفتیش آگے بڑھی تو اطلاعات ملیں کی لڑکی کو قتل کر کے نعش خاموشی سے دفنا دی گئی ہے، سی پی او

ملزمان نے قبر کے نشان بھی مٹا دئیے، سی پی او

ایسے معاملات کو ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، سی پی او

پولیس نے خصوصی ٹیم بنائی قبر تلاش کر کے سیکورٹی لگائی گئی، سی پی او

سب سے اہم بات یہ ہے کہ مقدمہ کی مدعیت اب پولیس اور سٹیٹ کی ہے، سی پی او

مقدمہ میں دفعہ 311 ت پ شامل کی گئی ہے اس مقدمہ میں صلح نہیں ہو سکتی، سی پی او

مقدمہ میں کچھ لوگ گرفتار ہیں، سی پی او

قبرستان کمیٹی کا چیئرمین اور گورکن گرفتار افراد میں شامل ہیں، سی پی او

واقعہ کی پوری پکچر پولیس کے سامنے ہے، سی پی او

تمام ملوث افراد کی شناخت کی جا چکی، معاملہ کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، سی پی او

یقین دلاتے ہیں کہ اس جرم میں ملوث کوئی شخص قانون سے نہیں بچ سکے گا، سی پی او

قبر کشائی کے قانونی پراسس کا آغاز ہو چکا ہے، سی پی او

یقینی بنایا جائے گا کہ ہر زاویہ سے تفتیش کرتے ہوئے مکمل تفصیلات عدالت کے سامنے لائی جائیں اور ملزمان کو سزا دلوائی جائے، سی پی او

قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد تمام تفصیلات میڈیا کے ذریعے قوم تک پہنچائی جائیں گی، سی پی او سید خالد ہمدانی

23/07/2025

راولپنڈی سرکلر روڈ پہ دو موٹر سائیکل ڈیلروں کے درمیان جھگڑا جھگڑے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی

22/07/2025

فیصل آباد: سنوکر کلب میں جھگڑا، کلب کے اندر اور باہر شدید فائرنگ

فیصل آباد: تھانہ رضا آباد کے علاقہ گلی نمبر 12، بازار نمبر 3 میں واقع سنوکر کلب میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران کلب کے اندر اور باہر شدید فائرنگ کی گئی۔ ویڈیو میں ایک نوجوان کو کلب کے باہر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

فائرنگ سے علاقہ مکین شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ اہل علاقہ کے مطابق آئے روز اس کلب میں ہنگامہ آرائی اور مشکوک سرگرمیاں معمول بن چکی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے سی پی او فیصل آباد اور آر پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے اور کلب کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔

22/07/2025

راولپنڈی۔۔۔

شدید بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ۔

ٹریفک کی صورتحال خراب، شہری محتاط رہیں

سٹی سرکل میں پانی جمع، ٹریفک متاثر

ڈنگی کھوئی چوک پر پانی کا ریلہ، ٹریفک کی روانی متاثر

گنج منڈی پل پر پانی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

جامع مسجد روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر

بنی چوک پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر

اقبال روڈ پر پانی کھڑا، شہری متبادل راستے اپنائیں

بانساں والا چوک میں بھی پانی،

نیو ٹاؤن سرکل پر پانی، ٹریفک شدید متاثر

سروے آف پاکستان سے فیض آباد موڑ پر پانی

راول روڈ ٹرن پر پانی، گاڑیوں کی روانی سست

صادق آباد چوک پر پانی، ٹریفک متبادل راستوں پر ڈائیورٹ

مری روڈ سرکل پر پانی جمع

شاہین چوک سے فوجی ٹاور تک پانی ہی پانی

قصرِ شیریں، بھابڑہ بازار میں پانی کھڑا

کمیٹی چوک انڈرپاس بند، ٹریفک متبادل راستے پر ڈائیورٹ

لیاقت باغ کے اطراف پانی، شہری محتاط رہیں

اڈیالہ سرکلخواجہ کارپوریشن کے قریب پانی جمع

بسکٹ فیکٹری چوک پر پانی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

ہارلے اسٹریٹ موڑ پر پانی کھڑا

جراحی اسٹاپ اڈیالہ روڈ پر پانی، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

آدڑہ روڈ پر پانی کا ریلہ

ٹینچ آخری اسٹاپ پر پانی، گاڑیوں کی روانی متاثر

ڈھوک سیداں چوک پر پانی، متبادل راستہ اختیار کریں

مہرآباد سرکل پر پانی، ٹریفک متاثر

صفدرآباد پل (پیرودھائی) پانی سے بھر گیا

کوہِ نور ملز اسٹاپ پر پانی

مصریال پُلّی پر پانی، گاڑیاں سست روی کا شکار

سول لائنز سرکل پر پانی

مریڑ چوک پر پانی کھڑا، ٹریفک کی روانی متاثر

منارہ کٹ (جہلم روڈ) پر پانی

نذر چوک سے انیکسی چوک (سی او ڈی پل کے نیچے) پانی

شاہ خالد کالونی موڑ، فیصل کالونی موڑ (ائرپورٹ روڈ) پر پانی

کینٹ سرکل پر پانی جمع

مانسہرہ اڈہ پر پانی، ٹریفک متاثر

اے ایف آئی سی مال روڈ پر پانی ٹریفک سست روی کا شکار

شہریوں سے گزارش ہے کہ ڈیوٹی پر مجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔

سٹی ٹریفک پولیس ایف ایم 88.6 اور سوشل میڈیا پیجز پر ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی

کوئٹہ مرد اور عورت کے بیہیمانہ ق ت ل کی ایف آئی آر سامنے آگئی۔ یہ واقعہ عید الاضحی سے چند دن پہلے کا ہے۔جسے دونوں خاندان...
21/07/2025

کوئٹہ مرد اور عورت کے بیہیمانہ ق ت ل کی ایف آئی آر سامنے آگئی۔ یہ واقعہ عید الاضحی سے چند دن پہلے کا ہے۔جسے دونوں خاندان دانستہ چھپاتے رہے۔سردار شیرباز خان نے بانو بی بی اور احسان اللہ سمالانی کو کاروکاری کا مرتکب قرار دیکر سزائے م وت سنائی۔میدانی علاقے میں جاکر دونوں کو گولیاں مار کر ماورائے عدالت ق ت ل کردیا گیا۔قاتل اس ظلم و بربریت کی وڈیوز بناتے رہے۔جسے بعد میں خوف و ہراس پھیلانے کی لئیے جاری کردیا گیا۔

s: beautyofpakistan

 #محبت اور دیکھ بھال ۔ چھوٹے  #اشارے بڑا اثر تحریر :  #شیخ  #عاصم https://www.mimemedia.net/2025/07/Asim_01251475208.htm...
18/07/2025

#محبت اور دیکھ بھال ۔ چھوٹے #اشارے بڑا اثر
تحریر : #شیخ #عاصم

https://www.mimemedia.net/2025/07/Asim_01251475208.html?m=1
Shaikh Asim Rawalpindi Cantt Board Commissioner Rawalpindi Official Celebrities of Pakistan Shaikh Asim - Journalist

18/07/2025

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اہم اقدام

3 تھانوں میں لیڈی پولیس افسران ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات

انسپکٹر فرسیہ ناز کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کیا گیا ہے،

انسپکٹر سیدہ ماریہ بتول کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ چکلالہ تعینات کیا گیا ہے،

انسپکٹر آمنہ شعیب کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کیا گیا ہے،

لیڈی افسران کی تعیناتی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویمن ایمپاورمنٹ ویژن کا حصہ ہے،

پہلے مرحلے میں خواتین افسران کو ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا جا رہا ہے، سی پی او

اگلے مرحلے میں خواتین افسران کو ایس ایچ او بھی تعینات کیا جائے گا، سی پی او

خواتین تمام شعبوں میں بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہیں، سی پی او

پنجاب پولیس میں خواتین افسران مردوں کے شانہ بشانہ فرائض سرانجام دے رہی ہیں،سی پی او

خواتین پولیس افسران تفتیش اور آپریشنز سمیت پولیس کے تمام شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں، سی پی او

خواتین پولیس افسران کی خدمات قابل قدر اور لائق تحسین ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی

جمعہ مبارک ❤️
18/07/2025

جمعہ مبارک ❤️

18/07/2025

کہوٹہ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس

ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، ،ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں،

ملزم/ملزمان نے فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،

موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا گیا ہے،

واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mime Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share