Khushal Digital

Khushal Digital Khushal Digital – bringing you real-time news with accuracy, clarity, and impact, delivering stories that matter, when they matter most.

13/08/2026

جشنِ آزادی کے موقع پر مینارِ پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ 🇵🇰✨

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کال پر 14 اگست، یومِ آزادی کے موقع پر ایبٹ آباد کے جدون پلازہ میں بانی پی ٹی آئی عمر...
13/08/2026

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کال پر 14 اگست، یومِ آزادی کے موقع پر ایبٹ آباد کے جدون پلازہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
سابق اسپیکر اور رکنِ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ’’عمران خان زندہ باد‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔
شرکاء نے عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے حق میں بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا، جبکہ پروگرام کے دوران قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا گیا۔

13/08/2026

صوبائی وزیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کے مطابق 13 اگست کی رات وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر اسلام آباد پولیس نے حملہ کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد اسٹریٹ موومنٹ کے لیے بلیو ایریا اسلام آباد پہنچ گئے
13/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد اسٹریٹ موومنٹ کے لیے بلیو ایریا اسلام آباد پہنچ گئے

13/08/2026

پی ٹی آئی کا ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج

🇵🇰 Happy Independence Day, Pakistan! 🇵🇰Today, we celebrate the spirit of freedom, unity, and resilience that defines our...
13/08/2026

🇵🇰 Happy Independence Day, Pakistan! 🇵🇰
Today, we celebrate the spirit of freedom, unity, and resilience that defines our beloved nation. Let’s honor the sacrifices of our heroes and work together for a brighter, stronger Pakistan. 💚✨

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے لیے تقریباً 5 لاکھ افراد کے رجسٹرڈ ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جبک...
13/08/2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے لیے تقریباً 5 لاکھ افراد کے رجسٹرڈ ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جبکہ پنجاب سے سب سے زیادہ افراد نے آن لائن رجسٹریشن کرائی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت نے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب حکومتی حلقوں میں اس معاملے پر مختلف آرا بھی پائی جاتی ہیں۔

صحافی حامد میر سے منسوب رپورٹ کے مطابق بعض وزرا کا خیال ہے کہ عمران خان کو کچھ عرصے تک سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے نسبتاً آزادی دی جانی چاہیے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ 14 اگست کے بعد تحریک انصاف کی قیادت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات بھی ممکن ہے، جس کے نتیجے میں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ، حکومت کی حکمت عملی اور سیاسی قیادت کے درمیان ملاقات سے متعلق حتمی صورتحال آنے والے دنوں میں مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

12/08/2026

آج 12 اگست کو آسمان پر نایاب مکمل سورج گرہن کا شاندار منظر، کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ 🌑☀️

دیکھیں سورج گرہن کے حیران کن مناظر، جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

پشاور کے علاقے تھانہ چمکنی کی حدود میں شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے اور بعد ازاں فائرنگ کرنے کا مبینہ واقعہ ...
12/08/2026

پشاور کے علاقے تھانہ چمکنی کی حدود میں شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے اور بعد ازاں فائرنگ کرنے کا مبینہ واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 24 سالہ نوجوان کے ایک لڑکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے، تاہم شادی سے انکار پر مبینہ طور پر لڑکی نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعے کے بعد لڑکی کی جانب سے متاثرہ نوجوان پر فائرنگ کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تیزاب پھینکنے اور فائرنگ کے محرکات سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل صورتحال اور ذمہ داروں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور بیرسٹر گوہر کی ان ...
12/08/2026

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور بیرسٹر گوہر کی ان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح سہیل آفریدی میڈیا پر آنا شروع ہوئے ہیں اور لانگ مارچ کی کال بھی دی ہے، اس سے متعلق انہیں کسی ڈیل یا معاملات طے پانے کی کوئی معلومات نہیں۔انہیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں، کبھی معاملات بنتے ہیں اور میرے خیال میں کبھی نہیں بنتے۔
عمران خان کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر بات کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ خبریں بھی غلط ہیں۔کل وہ کہیں موجود تھے تو وہاں انہیں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر عمران خان سے مل کر آئے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا سے جب پوچھا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے تو انہوں نے کہاکہ انہیں کسی نے بتایا ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، تاہم انہیں اس بارے میں خود علم نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کے صحت کے حوالے سے تحفظات ہیں، اس لیے ان کے اہلخانہ کی موجودگی میں ان کا علاج کرایا جائے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال بھی دی ہے، اور ان کا مؤقف ہے کہ ہم عمران خان تک رسائی چاہتے ہیں۔ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بننے کے بعد اب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کر سکے۔

Address

Islamabad
44200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushal Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share